Breaking News

نوبیا نے پہلا “مائی” سیریز اسمارٹ فون “نوبیا مائی پراگ” جاری کردیا

شین چین، چین، 17 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– چین کے بہترین اینڈرائیڈ اسمارٹ فون تیار کرنے والے نوبیا نے اپنی “مائی” سیریز کی پہلی ڈیوائس “نوبیا مائی پراگ” کی رونمائی 15 جولائی کو بیجنگ میں  کردی۔ یہ چین میں نئی مصنوعات کا باضابطہ اجراء ہے جو 8 جولائی کو پراگ، چیک جمہوریہ میں عالمی آغاز کے بعد ہوا ہے۔

nubia%20My%20PRAGUE نوبیا نے پہلا مائی سیریز اسمارٹ فون نوبیا مائی پراگ جاری کردیا

“nubia My PRAGUE” features a slim, rounded and fluid design with professional photography functions, amazing selfie experience and innovative Frame interactive Technology (FiT).

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150717/0861506485-a

نوبیا ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے صدر لی چیانگ نے کہا کہ “شہر پراگ فن، رومان اور محبت کی علامت ہے، ایسی علامت جس کو اس فون کے ذریعے اپنے صارفین کے سامنے پیش کرنے کی خواہش ہے۔ اس کے ڈیزائن کا ہر ہر جز صارفین کو اس خوبصورت شہر کی یاد دلاتا ہے۔” اس طرح نوبیا ایک رومانوی تاثیر اور جمالیاتی خاکے کی حیثیت سے جدید ٹیکنالوجیوں کے ساتھ صارفین کو ایک انوکھا تجربہ فراہم  کرنے کے لیے  “پراگ” سے یکجان ہوتا ہے۔”

لی کے مطابق “مائی” سیریز کی تیاری کی اصل سوچ یہ ہے کہ نوبیا زندگی کے جوہر کی تلاش اور جمالیاتی مصنوعات کے استعمال کے ذریعے دریافت کے لیے صارفین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو ان کی جمالیاتی ضروریات کو پورا کرے۔ لی نے وضاحت کی کہ “حسن بنی نوع انسان کی ازلی جستجو ہے۔ یہ ٹیکنالوجی سمیت روزمرہ زندگی میں سرایت کرچکی ہے۔” اس لیے “مائی’ سیریز اس جمالیاتی حس کو ٹیکنالوجی میں متعارف کرواتی ہے، اور ایک ایسا اسمارٹ فون پیش کررہی ہے جو نہ صرف جمالیاتی بلکہ حیاتی تاثیر بھی رکھتا ہے۔

اس فون کی سب سے شاندار خصوصیت اس کا کیمرہ نظام ہے، جو نو مختلف فوری فلٹر اور اثرات رکھتا ہے۔ نوبیا کے مطابق ڈیزائن معروف چیک مصور اور ڈیزائنر الفونسے ماریا موکا سے متاثر تھا جنہوں نے مغربی و مشرقی فنکارانہ اندازوں کو ملایا۔

features%20a%20slim نوبیا نے پہلا مائی سیریز اسمارٹ فون نوبیا مائی پراگ جاری کردیا

“nubia My PRAGUE” features a slim, rounded and fluid design with professional photography functions, amazing selfie experience and innovative Frame interactive Technology (FiT).

“مائی” سیریز کے تصورات میں انوکھے پن پر بھی زور ہے۔  آواز کے ذریعے حکم دینے کی ٹیکنالوجی کو اختیار کرتے ہوئے یہ فون صارفین کو بغیر کوئی بٹن چھوئے کیمرہ کھولنے اور تصویر کھینچنے  کی سہولت دیتا ہے۔ ایک 8 میگاپکسل کا سامنے کے رخ والا کیمرہ ایک بیوٹی موڈ اور مسلسل کھینچنے کا موڈ رکھتا ہے تاکہ ایک بہتر فوٹوگرافی تجربہ حاصل کیا جائے۔ علاوہ ایک سیلفی بٹن خصوصی طور پر فون کے بائیں جانب لگایا گیا ہے، جو صارفین کو ایک ہاتھ سے بہترین زاویے کے ساتھ اپنی تصاویر لینے کی سہولت دیتا ہے۔

مزید برآں “پراگ” ایک پتلے ڈیزائن اور 2.5 ڈی خمیدہ اسکرین رکھتا ہے، جو اسے زیادہ فعلیات پیما اور پکڑنے میں آسان بناتا ہے۔ یہ پراگ کی موسیقی اور تصاویر اور ساتھ ساتھ پہلے سے نصب شدہ رنگ ٹونز اور وال پیپرز بھی دیتا ہے تاکہ شہر کے انجانے لطف کو بحال کرنے کی کوشش کی جائے۔

نوبیا کے بارے میں:

نوبیا ایک بہترین اینڈرائیڈ اسمارٹ فون فراہم کرنے والا ادارہ ہے جو اپنے پیشہ ورانہ فوٹوگرافی تجربے کی وجہ سے معروف ہیں۔ ٹیکنالوجی کی جدت سے وابستہ نوبیا برانڈ مقامی مارکیٹوں پر منحصر ہے، اور عالمی پیمانے پر جارہا ہے۔ اس کا ارادہ صارفین کے لیے زیادہ برانڈ انتخاب  فراہم کرنا ہے۔

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150717/0861506485-a
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150717/0861506485-b

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]