Breaking News

نیوسافٹ میڈیکل پاکستان میں سائینو- پاکستان ہیلتھ کیئر کے اسٹریٹجک تعاون تک جا پہنچا ہے

شین یانگ، چین، 21 دسمبر 2020 / پی آر نیوز وائر / — نیوسافٹ میڈیکل سسٹم کمپنی لمیٹڈ (نیوسافٹ میڈیکل) نے پاکستان میں ہیلتھ کیئر کے شعبے میں  تعاون کرنے کے لئے ڈائینامک انجینئرنگ اینڈ آٹومیشن گروپ (ڈی ای اے) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے کا اعلان کیا۔ یہ شراکت داری دونوں کمپنیوں کی طاقت کو فائدہ پہنچانے کے ذریعے ، ملک گیر سروس نیٹ ورک پروجیکٹ ، کلاؤڈ امیجنگ سلوشن آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی، صحت کے انتظام، تعلیمی مواصلات، اور تربیت اور تعلیم کے پروگرام کے ساتھ مل کر اعلی درجے کی امیجنگ موڈیلیٹیز کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

بیجنگ میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفارت خانہ کے کمرشل کونسلر جناب بدر الز زمان کا کہنا ہے کہ اس وبائی بیماری کے پھیلنے کے بعد، نیوسافٹ میڈیکل نے ہنگامی امدادی کارروائیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کے میڈیکل اے آئی نیٹ ورک کی تعمیر کے لئے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر پر نیوسوفٹ میڈیکل کے فوائد کو بروئے کار لائیں گے اور میڈیکل امیجنگ کے لئے نیوسافٹ میڈیکل کے مجموعی حل سے پاکستانی عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

چین ڈیسک  بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل جناب عاصم ایوب نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس تعاون کی تشکیل سے پاکستان کے ہیلتھ کیئر کے شعبے میں مزید تکنیکی ترقی ہوگی۔

مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے نیو سافٹ میڈیکل کے صدر اور سی او او جناب جیانگ گینامائو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پارٹیز کی رہنمائی اور تعاون سے اس منصوبے کو مشترکہ ٹیم کے ذریعہ عمل میں لایا جائے گا جس میں ہمارے معاشرے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے دونوں فریقوں نے مل کر کام کرنے کی ایک اور کامیاب مثال دکھائی ہے۔دونوں فریقین پاکستانی لوگوں کو بہتر ہیلتھ کیئر سروس مہیا کرنے کے لیے کئے گئے عہد کو پورا کرنے کے لیے سخت محنت کریں گے۔

ڈی ای اے کے سی ای او اویس میر نے کہا کہ ڈی ای اے نیو سوفٹ میڈیکل کے اسٹریٹجک شراکت دار کی حیثیت سے  پاکستان میں اس منصوبے کی ترقی کو تیز کرے گا ، منصوبے کی پیش رفت کو فعال طور پر فروغ دے گا اور نیوسافٹ میڈیکل اور پاکستان کے مابین ایک ہائی ٹیک مواصلاتی پلیٹ فارم تعمیر کرے گا۔

انٹرنیشنل بزنس ڈویژن کے نائب صدر اور جنرل منیجر ڈین ژانگ نے کہا کہ میڈیکل امیجنگ اور ہیلتھ کیئر منیجمنٹ کے شعبے میں نیوسافٹ میڈیکل  20 سال سے زائد کا تجربہ رکھتا ہے۔ ہمارے پارٹنر ڈی ای اے کو پاکستان میں پروفیشنل بزنس فاؤنڈیشن اور مستقبل میں نظر آنے والے کاروباری وژن ہیں۔ یہ دو بہترین کمپنیاں ناصرف اضافی فوائد بنائیں گی بلکہ پاکستان کے طبی اور ہیلتھ کیئر کے چیلنجز کا عملی حل بھی فراہم کریں گی۔

یہ تعاون طبی اور ہیلتھ کیئر کے شعبے میں سائنو- پاکستان تعاون کے لیےایک اور سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے اور دو کمپنیوں کے مابین طویل مدتی اسٹریٹجک تعاون کا آغاز کرتا ہے۔ مستقبل میں دونوں فریق اس مفاہمتی یادداشت کے مطابق مزید ڈائیورسیفائیڈ اور گہرائی سے تعاون کرنے میں گہری دلچسپی لائیں گے۔ دونوں کمپنیاں مشترکہ طور پر پاکستان میں میڈیکل امیجنگ کی تشخیص، علاج کے معیار اور طبی عملے کی تربیت کے معیار کو مشترکہ طور پر بڑھائیں گی۔

 

Check Also

UK businesses must prioritise payment technology to build customer loyalty and stay competitive: New research from Lloyds Bank and FreedomPay

London, United Kingdom, April 23, 2024 (GLOBE NEWSWIRE) — Less than a third (27%) of businesses are confident they offer seamless payments experiences. Almost two-thirds of businesses (59%) across Retail, Food & Beverages and Hospitality believe a good checkout experience offers the same competitive advantage as having the best products. Customer preference is the factor […]