Breaking News

نیومونٹ نے پیرو میں کانگو پروجیکٹ کے لیے کمیونٹی انوسٹمنٹ پروگرامز کا خاکہ پیش کر دیا

AsiaNet 47945

ڈینور، 6 جنوری 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

نیومونٹ مائننگ کارپوریشن (این وائی ایس ای: NEM) نے آج پیرو میں کونگا پروجیکٹ (http://www.newmont.com/sites/default/files/u87/Conga_FactSheet.pdf ) کے حلقہ اثر میں –مقامی برادریوں کے تعاون سے تیار کیے گئے- نافذ شدہ یا زیر تکمیل کمیونٹی سرمایہ کاری منصوبوں کی تعداد کا خاکہ مرتب کیا ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں میں یاناچوچا کی کی گئی متعدد سماجی سرمایہ کاریوں میں اضافی حیثیت رکھنے والے ان پروگراموں میں پیرو کے کاہامارکا خطے میں صحت و تعلیم، ضروری بنیادی ڈھانچے اور  معاشی بہتری کی کوششیں شامل ہیں۔ منصوبوں کے نفاذ کا آغاز چار سال قبل ہوا اور یہ مجوزہ کان کی زندگی جاری رہنے تک جاری رہے گی۔ سماجی سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلات اس فیکٹ شیٹ (http://www.newmont.com/sites/default/files/u87/Conga%20Project%20Social%20Development%20Fact%20Sheet-010512.pdf ) میں دیکھی جا سکتی ہیں جسے آج ادارے نے جاری کیا ہے۔

کمیونٹی انوسٹمنٹ پروگرامز کے ساتھ کونگا کی جانب سے کام کی زندگی کے دوران محصولات کی مد میں 2 ارب امریکی ڈالرز سے زائد تخلیق کرنے توقع ہے، جس میں سے نصف کان کنی کے ذریعے کاہامارکا خطے میں لگائے جائیں گے۔ اور کیونکہ منصوبہ چار تالابوں کو چار آبی ذخائر میں تبدیل کرے گا، جو بہاؤ کے نچلے علاقوں میں رہنے والے افراد کے لیے قابل بھروسہ اور  سالانہ بنیادوں آبی فراہمی ممکن بنائے گا، کم از کم یہ سہولت انہیں اس وقت حاصل نہیں ہے کیونکہ خشک موسموں میں تالابوں میں اتنا پانی نہیں بھرتا کہ وہ قدرتی چشموں کی صورت میں پھوٹ نکلے۔ یہ آبی ذخائر پانی محفوظ کرنے کی گنجائش کو 1.4 ملین مکعب میٹر سے 3.2 ملین مکعب میٹر کر دیںگے، جو بہاؤ پر موجود صارفین کو پانی کی سال کے 12 مہینے فراہمی کرے گا۔

نیومونٹ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رچرڈ اوبرائن نے کہا کہ “کونگا کے کمیونٹی انوسٹمنٹ پروگرامز طویل عرصے سے تصفیہ طلب ضروریات کو پورا کرنے لیے مقامی برادریوں کی جانب سے تیار کیے گئے ہیں، جنہیں وہ اپنے لیے مسائل سمجھتے ہیں۔ ان میں سے کئی منصوبے ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، لیکن ہم واضح نتائج دیکھ چکے ہیں جن میں غذائی قلت، اسکول سے خارج ہونے اور بارہا ایک کلاس میں فیل ہونے میں کمی شامل ہیں۔ کونگا پروجیکٹ کے بننے اور آمدنی حاصل کرنے کے آغاز کے بعد، ہم کمیونٹی کی صحت، تعلیم، غذائیت، بنیادی ڈھانچے اور اقتصادی ترقی میں مزید بہتری کی امید کرتے ہیں۔”

اب تک کونگا کمیونٹی انوسٹمنٹ پروگرام ان پر منتج ہوا ہے:

— 5 سال سے کم عمر بچوں میں (پروگرام کے آغاز کے چار سال بعد) غذائی قلت میں 8 فیصد کمی ؛

— مال مویشیوں کی پیداوار میں ایک ٹن فی ہیکٹر سے 5  ٹن فی ہیکٹر تک اضافہ؛

— آلو کی مقامی پیداوار میں 5 ٹن فی ہیکٹر سے 11 ٹن فی ہیکٹر تک اضافہ؛

— بچوں میں نظام تنفس کے مسائل کی بنیادی وجہ یعنی داخلی ہوائی آلودگی سے بچنے کے لیے 400 ہوا کو مناسب انداز سے خارج کرنے والے چولہوں کی گھروں میں تنصیب؛ اور

— اگوائےمانتو کے کسانوں کی مدد کے لیے 26 جدید نہری نظاموں کی تشکیل۔

2008ء میں کونگا پروجیکٹ ٹیم نے ایسوسی ایشن لاس اینڈیز دی کاہامارکا کے تعاون سے ماحول دوست مقامی ترقی کے مواقع کی شناخت کے لیے منصوبے کی پڑوسی برادریوں میں 32 منصوبوں سے رابطہ کیا۔ 2009ء میں کمیونٹی ڈیولپمنٹ کمیٹیز (CODECOs)۔ جو مقامی شہریوں پر مشتمل اور انہی کی زیر قیادت تھیں، نے “2015ء کمیونٹی وژن” تخلیق کیا، جس نے سماجی، اقتصادی اور برادری کی ترقی میں بہتری کے اہداف مقرر کیے۔

محصولات کی آمدنی سے سماجی، اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے میں ممکنہ فوائد کے علاوہ منصوبے کی بننے کے بعد نافذ کیے جانے والے کونگا کے ابتدائی سماجی سرمایہ کاری منصوبوں میں شامل ہوں گے:

— 20 ملین امریکی ڈالرز کے ذریعے خطے میں تقریباً 60 میل نئی سڑک کی تعمیر سے علاقے میں اشیا و خدمات کے تبادلے کو بہتر بنانا؛

— بچوں اور حاملہ خواتین میں غذائی قلت کو کم کرنے کے لیے پروگراموں،  تنصیبات اور آلات میں 6 ملین امریکی ڈالرز سے زائد؛

— مقامی کسانوں کی پیداوار اور آمدنی کو بہتر بنانے کےلیے 5 ملین امریکی ڈالرز؛ اور

— 15 کلاس رومز کی تعمیر کے لیے 5 لاکھ امریکی ڈالرز سے زائد۔

کونگا میں تعمیراتی سرگرمیوں کی تعطلی سے قبل 6800 افراد ملازم تھے، جن کی بہت بڑی اکثریت  مقامی برادری سے تعلق رکھتی تھی۔ 2011ء میں کونگا نے 60 سے زائد مقامی ٹھیکے داروں کے ساتھ پروجیکٹ 50 ملین امریکی ڈالرز سے زائد مالیت کے معاہدے کیے۔

کونگا پروجیکٹ کے بارے میں مزید معلومات، بشمول کونگا کے پانی کو محفوظ کرنے کے منصوبے کے بارے میں ایک فیکٹ شیٹ (http://www.newmont.com/sites/default/files/u87/Conga_Project_Water_Fact_Sheet_12_7_11.pdf ) آن لائن  http://www.newmont.com/south-america دیکھی جا سکتی ہے۔

کونگا کے ماحولیاتی اثرات کے جائزے کا پس منظر

کونگا کے ماحولیاتی اثرات کا جائزہ (http://www.yanacocha.com.pe/sala-de-prensa/ultimas-noticias/informe-final-eia-proyecto-conga ) 12 حکومتی اداروں کے جامع جائزوں کے ذریعے پہلے ہی کیا جا چکا ہے اور تین سال کے عوامی ای آئی اے عمل کے بعد 2010ء میں وزارت توانائی و کان کنی کی جانب سے منظور ہو چکا تھا۔ کانگو کے ای آئی اے میں ماحولیاتی و سماجی تحقیق 13 سالوں پر پھیلی ہے اور عوامی شمولیت کے عمل میں خطے کے 13 ہزار افراد شامل رہے۔ ای آئی اے عمل شفاف اور شرکت کے خواہشمند ہر فرد کے لیے کھلا تھا، جنہوں نے رائے دینے یا مسائل اجاگر کرنے کی صورت میں حصہ ڈالا۔ کونگا کے آبی ذخائر چار جھیلوں کی پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کو دوگنا سے بھی زائد کر دے گی جو 1.4 ملین مکعب میٹرز سے 3.2 ملین مکعب میٹرز ہو جائے گی اور ایک نچلے بہاؤ پر موجود صارفین کو قابل بھروسہ اور  سال بھر دستیاب پانی فراہم کرے گی، جو صارفین کے لیے خشک موسم کے باعث فی الوقت ممکن نہیں تھا۔

نیومونٹ کے بارے میں

1921ء میں قائم اور 1925ء میں عوامی ٹریڈڈ ہونے والا نیومونٹ (http://www.newmont.com) دنیا کی سب سے بڑی گولڈ کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ کولوراڈو میں صدر دفتر کے ساتھ ادارہ 35 ہزار سے زائد ملازمین اور ٹھیکے داروں کا حامل ہے، جن میں سے بیشتر امریکہ، آسٹریلیا، پیرو، انڈونیشیا اور گھانا  میں موجود بنیادی آپریشنز میں کام کر رہے ہیں۔ نیومونٹ واحد گولڈ کمپنی ہے جو ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں موجود ہے اور 2007ء میں پہلی گولڈ کمپنی بنی جسے ڈاؤن جونز سسٹین ایبلٹی ورلڈ انڈیکس کے حصے کے طور پر منتخب کیا گیا۔ نیومونٹ کی صنعت کی بہترین کارکردگی ماحولیاتی تحفظ، اپنے ملازمین صحت اور حفاظت اور مقامی برادریوں اور حصص یافتگان کے لیے اہمیت اختیار کرنے اور مواقع پیش کرنے کے اعلیٰ معیارات کے ذریعے ظاہر ہوتی ہے۔

ذریعہ: نیومونٹ مائننگ کارپوریشن

رابطہ: عمر جبارا، +1-303-837-5114، omar.jabara@newmont.com، یا ڈیان ری برجر، +1-303-967-9455، diane.reberger@newmont.com، یا سرمایہ کاروں کے لیے روابط، جون سی برگ، +1-303-837-5743، john.seaberg@newmont.com، یا کارلی اینڈرسن، +1-303-837-6049، karli.anderson@newmont.com، تمام برائے نیومونٹ مائننگ کارپوریشن

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *