Breaking News

ٹوہوکو – بحر الکاہل زلزلے سے متعلق نقصان و بحالی کی صورتحال اور مستقبل کے امکانات

AsiaNet 44040

ٹوکیو، 31 مارچ / کیوڈو جے بی این – ایشیا نیٹ /

11 مارچ 2011ء کو آنے والے ٹوہوکو  – بحرالکاہل زلزلے کے اثرات کے باعث این ٹی ٹی گروپ کی چند خدمات، جن میں فکسڈ – لائن اور موبائل مواصلات سروسز شامل ہیں، خصوصا ٹوہوکو خطے میں غیر دستیاب رہیں۔ پورا گروپ اس وقت اپنی تمام تر کوششیں بحالی کے کاموں کی نذر کررہا ہے اور ہم کسی بھی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

زلزلے کے بعد سہولیات کو نقصان پہنچا اور ایکسچینج دفاتر میں دیگر چیزوں کے ساتھ کاروباری توانائی کی فراہمی بدنظمی کا شکار  رہی  جس سے فکسڈ لائن سروسز کے لیے تقریباً 1.5 ملین سرکٹس، تقریباً 6,700 موبائل کے بنیادی اسٹیشن ساز و سامان، کاروباری اداروں کی ڈیٹا مواصلات سروسز کے لیے تقریباً 15,000 سرکٹس اور دیگر متاثر ہوئے۔

آفت پر قابو پانے کے اقدامات پر بنیادی قانون پر قائم اس کے آفت سے تحفظ کی کارروائی کے منصوبوں کی مناسبت سے  این ٹی ٹی گروپ نے ڈیزاسٹر کاؤنٹر میژرز آفس بنایا اور ملک بھر میں این ٹی ٹی گروپ اداروں کے 10,000 سے زائد افراد اپنی تمام تر کوششیں متاثر ہونے والی مواصلاتی سہولیات اور سروسز  کو بحال کرنے میں صرف کررہے ہیں۔  اس کے ڈیزاسٹر ایمرجنسی میسیج ڈائل اور ڈیزاسٹر میسیج بورڈ سروس،موبائل کی بنیادی اسٹیشن گاڑیوں (تقریباً 30 گاڑیاں) کی تنصیب اور سیٹلائٹ موبائل فونز (تقریباً 870 دستی فون) اور خصوصی عوامی ٹیلی فونز (تقریباً 2,300 ٹیلی فونز)کی تنصیب فراہم کرنے جیسی کوششوں کے ذریعے این ٹی ٹی گروپ مواصلات کا ایک ذریعہ محفوظ کرنے کی کوششیں کررہا ہے ان لوگوں کے لیے جو زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں۔

ان کوششوں کے نتیجے میں متاثرہ ایکسچینج دفاتر اور موبائل کے بنیادی اسٹیشن ساز و سامان 90 فیصد سے زائد بحال ہوچکے ہیں اور سروسز رفتہ رفتہ ٹھیک ہورہی ہیں۔مستقبل میں این ٹی ٹی گروپ اپنے ایکسچینج دفاتر اور بنیادی اسٹیشنز کو تقریباً مکمل بحال کرنے کی منصوبہ بندی رکھتا ہے (ماسوائے ان علاقوں کے جہاں بحالی کا عملی کام مشکل ہے، مثلاً جوہری توانائی کے پلانٹ کے ارد گرد اور خراب سڑکوں اور سرنگوں وغیرہ کے ساتھ) اپریل کے اختتام تک دیگر کے ساتھ  توانائی کی فراہمی و ساز و سامان اور نشریاتی ترسیل لائنز کی دوبارہ تنصیب، موبائل کے بنیادی اسٹیشنز کے لیے نشریاتی ترسیل لائنز کی مرمت اور بڑے علاقائی منصوبوں کے استعمال سے موبائل فونز کے لیے علاقائی تدبیر  جہاں ایک اسٹیشن متعدد اسٹیشن کا احاطہ کر رہا ہے۔

باقی رہ جانے والے علاقوں  کے متعلق این ٹی ٹی کام دیگر چیزوں کے ساتھ اضافی سیٹیلائٹ موبائل فونز فراہم کرنے اور دیگر مواصلاتی ذرائع مہیا کرنے کے ذریعے مخصوص علاقوں میں خدمات جیسے بلدیاتی اور پناہ گزینوں کے انخلاء، اور مواصلات کے ماحول بہتری کو ترجیح دینے کی کوشش کررہا ہے ۔

کاروباری اداروں کے ڈیٹا مواصلاتی سروسز کے حوالے سے اب تک تقریباً 90 فیصد بحالی مکمل ہوچکی ہے۔ جاپان کو ریاستہائے متحدہ امریکا اور ایشیا کے دیگر حصوں سے منسلک کرنے والی زیر سمندر کیبل کو جزوی نقصان پہنچا تاہم این ٹی ٹی گروپ نے سروسز کو بلاتعطل برقرار رکھنے کے لیے متعدد متبادل کیبل رستے استعمال کیے اور اس وقت اس کی سمندر پار مواصلات سروسز  پر کوئی اثر نہیں ہے۔

آفت سے متاثرہ افراد کی معاونت کے لیے این ٹی ٹی گروپ دیگر کوششوں کے ساتھ اپنی مواصلات سروس بغیر کسی قیمت ، زلزلے سے متاثرہ ان اداروں میں رہائش پذیر اور متاثرہ افراد کے تحفظ کی تصدیق کے بارے میں معلومات  فراہم کررہا ہے۔ این ٹی ٹی گروپ اپنے صارفین سے عطیات اکھٹا کرنے کے لیے کام کررہا ہے اور ایک بلین ین کے عطیہ کا فیصلہ کرچکا ہے۔ این ٹی ٹی گروپ متاثرہ علاقوں کی بحالی اور اس آفت کے متاثرین کی معاونت کے لیے اپنی مکمل طاقت وقف کرے گا۔

این ٹی ٹی گروپ اداروں کو ہونے والے نقصان اور بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کا خلاصہ مندرجہ ذیل ہے۔

مزید تفصیلی معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں

www.ntt.co.jp/news2011/1103e/110330a.html

نپون ٹیلی گراف اور ٹیلی فون کارپوریشن کے بارے میں

ملاحظہ فرمائیں www.ntt.co.jp/index_e.html

ذریعہ:

نپون ٹیلی گراف اینڈ ٹیلی فون کارپوریشن

نپون ٹیلی گراف اینڈ ٹیلی فون ایسٹ کارپوریشن

این ٹی ٹی ڈوکومو انکارپوریٹڈ

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

نپون ٹیلی گراف اینڈ ٹیلی فون ویسٹ کارپوریشن

رابطہ:

تنمین یوشیارا

دفتر تعلقات عامہ

نپون ٹیلی گراف اینڈ ٹیلی فون کارپوریشن

فون: +81-3-5205-5550

http://www.ntt.co.jp/contact_e/contact.html

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *