Breaking News

ٹی آئی اے اے ہینڈرسن ریئل اسٹیٹ کا گزشتہ روز آغاز

– ٹی آئی اے اے-سی آر ای ایف اور ہینڈرسن گلوبل انوسٹرز کے رہنما ریئل اسٹیٹ مشترکہ منصوبے کے لیے یورپی اور ایشیائی رئیل اسٹیٹ کارباروں کا ملاپ

– عالمی معیار کے عالمگیر رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری منتظم کی تخلیق

– صارفین کو نئی سرمایہ کاری کے تازہ مواقع اور پھیلی ہوئی عالمی رسائی کی فراہمی

لندن، 2 اپریل 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاستان — ٹی آئی اے اے ہینڈرسن ریئل اسٹیٹ (‘ٹی ایچ ریئل اسٹیٹ’) کا گزشتہ روز – یکم اپریل 2014ءکو —افتتاح کیا گیا۔ مستحکم ورثہ رکھنے والی کمپنی نے دو کامیاب اداروں (ٹی آئی اے اے-سی آر ای ایف اور ہینڈرسن گلوبل انوسٹرز) سے جنم لیا اور جو عالمی ریئل اسٹیٹ میں 90 سالوں سے زیادہ کا مشترکہ ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں۔ اس کی توجہ خالصتاً جائیداد کے شعبے پر ہے اور دیگر مارکیٹوں، اثاثہ جاتی زمروں یا کاروباری خطوط پر نہیں۔

TIAA%20Henderson%20Real%20Estate%20Logo ٹی آئی اے اے ہینڈرسن ریئل اسٹیٹ کا گزشتہ روز آغاز

TIAA Henderson Real Estate Logo

(لوگو: http://photos.prnasia.com/prnh/20140327/8521401777)

ٹی ایچ ریئل اسٹیٹ ٹی آئی اے اے-سی آر ای ایف کے یورپی ریئل اسٹیٹ کاروبار اور ہینڈرسن گلوبل انوسٹرز (‘ہینڈرسن’) کے یورپ اور ایشیا بحر الکاہل میں قائم ریئل اسٹیٹ کاروبار پر مشتمل ہے۔ یہ ایشیا اور یورپ میں دفاتر کے ساتھ باضابطہ عالمی موجودگی رکھتا ہے، اور تقریباً 50 فنڈز اور مینڈیٹس میں 22.6 ارب ڈالرز* تک کے جائیدادی اثاثہ جات کا حامل ہے۔ ٹی آئی اے اے-سی آر ای ایف ٹی ایچ ریئل اسٹیٹ میں 60 فیصد حصص کا مالک ہے۔ بقیہ 40 فیصد ملکیت ہینڈرسن کے پاس ہے۔

اسی دوران ٹی آئی اے اے-سی آر ای ایف نے ہینڈرسن کے شمالی امریکہ میں جائیداد کے کاروبار کا حصول بھی مکمل کرلیا ہے۔ یہ کاروبار (تقریباً 2.6 ارب ڈالرز کا) ایک علیحدہ لیکن ٹی آئی اے اے-سی آر ای ایف شمالی امریکہ کے ریئل اسٹیٹ پلیٹ فارم کے اندر متوازی کام کررہا تھا۔

ٹی آئی اے اے-سی آر ای ایف اپنے تقریباً 48.2 ارب ڈالرز کے ریئل اسٹیٹ پلیٹ فارم کو سنبھالے گا جو ٹی آئی اے اے کے عام کھاتے، ریٹائرمنٹ شرکاء اور دنیا بھر سے معروف ادارہ جاتی و انفرادی سرمایہ کاروں  کی جانب سے سرمایہ کاری کرتا ہے، جس کی توجہ بنیادی ریئل اسٹیٹ شعبے پر ہے۔

ٹی ایچ ریئل اسٹیٹ عالمی معیار کی فروخت، مصنوعاتی ترقی اور صارف خدمات انجمن بننے کا ارادہ رکھتا ہے جو بالآخر عالمی پلیٹ فارم پر عالمی کوریج فراہم کرے۔

ٹی آئی اے اے-سی آر ای ایف ریئل اسٹیٹ اور ٹی ایچ ریئل اسٹیٹ پلیٹ فارمز مل کر دنیا کے سب سے بڑے ریئل اسٹیٹ انوسٹمنٹ مینجمنٹ انٹرپرائز کی نمائندگی کرتے ہیں، جو مجموعی طور پر تقریباً 71 بلین ڈالرز* کے زیر انتظام جائیدادی اثاثہ جات رکھتے ہیں۔

جیمز ڈارکنز

چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹی ایچ ریئل اسٹیٹ نے کہا:

ٹی ایچ ریئل اسٹیٹ جائیداد کے عالمی منظرنامے پر نئی قوت کا نمائندہ ہے جو موجودہ اور ممکنہ صارفین کی جائیداد میں سرمایہ کاری کی ضروریات کو بہتر انداز سے پورا کرنے کے لیے توازن اور سرمائے کے وسائل دونوں رکھتا ہے۔ اپنے مقامی تجربے میں عالمی تناظر شامل کرکے ہمارا ہدف اپنی مصنوعاتی حلوں کی تعداد کو کافی حد تک بڑھانا ہے اور ساتھ ساتھ اپنے کاروبار کے لیے مستحکم، مستقل، خطرے سے آشنا اور تحفظ پذیر سرمایہ کاری طریقہ شامل کرنا ہے جو ہمارے صارفین اور فنڈ ٹیموں کو عمل کے وسط میں لائے۔

خود کو آج کے بجائے آنے والے کل کی دنیا کے لیے تیار کرنا اور بڑے منظرنامے کی تحقیق اور طویل المیعاد بناوٹی رحجانات ٹی ایچ ریئل اسٹیٹ کے مطمع نظر ہیں۔ یہ پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ مارکیٹ چکر آج کس قدر چھوٹے اور تیز ہیں۔ اس میں اب بھی مزید جہتوں پر تحقیق کرنے کے لیے اپنی کثیر السطحی طریقے اختیار کرنے کیضرورت ہے۔ یہ جدید طریقہ ہمیں دنیا بھر کی انتہائی مسابقتی سرمایہ کاری مارکیٹوں میں مواقع تلاش کرنا ممکن بنائے گا کیونکہ ہم ملحقہ مقامات میں موجودہ تجربے اور آزمودہ مصنوعات کو پھیلا رہے ہیں۔

ایشیا-بحرالکاہل خطہ ٹی آئی اے اے ہینڈرسن ریئل اسٹیٹ زبردست توجہ کا مرکز ہوگا جس کے لیے اگلے پانچ سالوں میں سرفہرست دس علاقائی کاروبار تخلیق کرنے کا منصوبہ ہے۔

اینڈریو فورمیکا

چیف ایگزیکٹو، ہینڈرسن گروپ پی ایل سی، نے کہا:

ہینڈرسن عرصہ دراز سے معترف ہے کہ اس کا جائیداد کا کاروبار اپنے مستقبل کی نمو کو تیز کرنے کے لیے زیادہ بڑے پیمانے پر اور سرمائے تک رسائی سے فائدہ اٹھائے گا۔ ٹی ایچ ریئل اسٹیٹ کا قیام سرمایہ کاروں کی اپنے مفادات کے حوالے سے بڑھتی ہوئی ترجیح پر ہمارے ردعمل کی ایک متحرک مثال ہے، جو ٹی ایچ ریئل اسٹیٹ کو مشترکہ سرمایہ کاری اور ملنے والی سرمایہ کاری کے مواقع کے ذریعے بہتر نتائج کے قابل بنائے گا۔ نتیجہ عالمی پیمانے پربہتر خدمت ہوگا۔

ٹام گاربٹ

سربراہ ٹی آئی اے اے-سی آر ای ایف گلوبل ریئل اسٹیٹ اور نئے ادارے کے چیئرمین  نے کہا کہ:

ٹی ایچ ریئل اسٹیٹ ٹی آئی اے اے-سی آر ای ایف کو نئی مارکیٹوں تک اپنی صلاحیتوں کو پھیلانے کا موقع دیتا ہے جیسا کہ ہم دنیا بھر میں اپنے اثاثہ جاتی انتظام کے کاروبار کو پھیلا رہے ہیں۔ ریئل اسٹیٹ 1934ء سے ہمارے سرمایہ کاری پلیٹ فارم کا کلیدی حصہ ہے۔ ہمیں اس نئے مشترکہ منصوبے کے اجراء پر ہینڈرسن کے ساتھ تعاون پر خوشی ہے، اور ہم مل جل کر اپنے صارفین کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے کے خواہاں ہیں۔

کرس ریلی

مینیجنگ ڈائریکٹر، ایشیا، ٹی ایچ ریئل اسٹیٹ نے کہا کہ:

ٹی آئی اے اے ہینڈرسن ریئل اسٹیٹ مقامی مارکیٹ میں جائیداد کے کاروبار کا اہم کھلاڑی ہے۔ صارفین ہماری ٹیموں  کے مقامی تجربے کا فائدہ اٹھانا جاری رکھیں گے جبکہ عالمی پلیٹ فارم کے ذریعے پیش کردہ مواقع کا بھی فائدہ اٹھائیں گے ۔

ایشیا میں ہماری ٹیم فنڈ مینجمنٹ، سرمایہ کاری، ترقی، اثاثہ جاتی انتظام اور مالیات جیسے شعبے میں ضروری مہارتوں کی مکمل فہرست رکھتی ہے۔ ہم ان مہارتوں کو اپنے موجودہ پورٹ فولیو پر لاگو کرنے اور ساتھ ساتھ نئی سرمایہ کاری کے مواقع کا فائدہ اٹھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، جو خطے میں ہمارے ترقی کے منصوبوں کے مطابق ہیں۔

رابطے کی تفصیلات
گیما بریڈلے
سربراہ مارکیٹنگ و کمیونی کیشنز
ٹیلی فون: 8120 727 201 (0) 44+

ای میل: gemma.bradley@threalestate.com

سوفی   ہینڈر-وال بینک
مارکیٹنگ اور پی آر ایگزیکٹو
ٹیلی فون: 78251 72 203 (0) 44+
ای میل: sophie.hinder-walbank@threalestate.com

ٹی آئی اے اے ہینڈرسن ریئل اسٹیٹ

ٹی آئی اے اے ریئل اسٹیٹ (ٹی ایچ ریئل اسٹیٹ) ایک مستحکم سرمایہ کاری انتظام کرنے والا ادارہ ہے جو دنیا بھر میں ریئل اسٹیٹ ایکوئٹی اور ڈیٹ انوسٹنگ میں مہارت رکھتا ہے۔ دنیا کے بڑے جائیدادی منتظم میں سے ایک کی حیثیت سے ٹی ایچ ریئل اسٹیٹ صارفین کو تخلیقی اور موثر جائیدادی سرمایہ کاری فراہم کرنے کے لیے پیمانے، سرمایہ کاری وسائل اور معلومات کا حامل ہے۔ خوردہ، دفتری، انصرامی، قرضہ جاتی اور کثیر العیال شعبوں پر توجہ کے ساتھ ٹی ایچ ریئل اسٹیٹ کا زور اثاثہ جات کو محفوظ بنانے اور ان کی اہمیت کو بڑھانے کے لیے قابل تحفظ مشقوں پر  ہے۔

اپریل 2014ء میں شروع ہونے والا ادارہ ایشیا اور یورپ میں دفاتر کے ساتھ واضح عالمی موجودگی رکھتا ہے اور تقریباً 50 فنڈز اور مینڈیٹس کے اندازاً 22.6 ارب ڈالرز کو منظم کررہا ہے۔

ٹی آئی اے اے-سی آرای ایف ریئل اسٹیٹ اور ٹی ایچ ریئل اسٹیٹ پلیٹ فارمز مشترکہ طور پر دنیا کے بڑے ریئل اسٹیٹ انوسٹمنٹ مینجمنٹ اداروں میں سے ایک تشکیل دیتے ہیں، جس کے زیر انتظام کل جائیدادی اثاثہ جات تقریباً 71 *ارب ڈالرز ہیں۔

ادارہ مشترکہ طور پر ٹی آئی اے اے-سی آر ای ایف (60 فیصد) اور ہینڈرسن گلوبل انوسٹرز (40 فیصد) کی ملکیت ہے جو عالمی جائیداد کے شعبے میں 90 سال سے زیادہ کا مشترکہ تجربہ رکھتے ہیں۔ اس کی مصنوعات کو خصوصی ٹیمیں سنبھالیں گی ، جو پورٹ فولیو کے انتظام اور انداز میں اپنے تجربے کو نافذ کرتی ہیں۔ ہر ٹیم کو ایک تجربہ کار سینئر انتظامی ٹیم اور مکمل سرمایہ کاری پلیٹ فارم کا ساتھ حاصل ہے، جس میں مالیات، قرضہ اور کرنسی انتظام، کارکردگی کی تشریح، صارفی سرور، فنڈ اور ٹرانزیکشن ترکیب، پیشرفت، تحفظ پذیری اور تحقیق شامل ہیں۔

http://www.threalestate.com/

دستبرداری

ہینڈرسن ریئل اسٹیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، 201 بشپس گیٹ، ای سی 2 ایم 3 بی این کی جانب سے جاری کردہ۔ مجاز و زیر انتظام از فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی

ٹی آئی اے اے-ہینڈرسن ریئل اسٹیٹ لمیٹڈ (ٹی ایچ ریئل اسٹیٹ) ایک ریئل اسٹیٹ انوسٹمنٹ مینجمنٹ ہولڈنگ کمپنی ہے جو ٹیچرز انشورنس اینڈ اینوئٹی ایسوسی ایشن آف امریکہ (ٹی آئی اے اے) اور ہینڈرسن گلوبل انوسٹرز کی ملکیت ہے۔ شمالی امریکہ میں تقسیم کردہ ٹی ایچ ریئل اسٹیٹ سیکورٹیز مصنوعات کو برطانیہ کے قواعد کے مطابق ماتحت اداروں یا ٹی آئی اے اے-سی آر ای ایف آلٹرنیٹوز ایڈوائزرز، ایل ایل سی کی مشاورت حاصل ہے، جو مندرج سرمایہ کاری مشیر اور ٹی آئی اے اے کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے اور اسے FINRA کے رکن ٹیچرز پرسنل انوسٹرز سروسز انکارپوریٹڈ کی جانب تقسیم کیا گیا۔

سی16025

*تمام اعدادوشمار بمطابق 31 دسمبر 2013ء

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]