Breaking News

ٹی ایچ پینگ نے چیئرمین اور سی ای او کی حیثیت سے گرے گریٹر چائنا میں شمولیت اختیار کر لی

AsiaNet 46856

نیو یارک، 19 اکتوبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

چین کے کامیاب اور محترم ترین صنعتی رہنماؤں میں سے ایک

گرے گروپ کے چیئرمین اور سی ای او جیمز آر ہیکن سوئم نے آج اعلان کیا ہے کہ چین کے کامیاب اور محترم ترین اشتہاری صنعت کے  رہنماؤں میں سے ایک ٹی ایچ پینگ گرے گریٹر چائنا کے چیئرمین اور سی ای او کے نئے عہدے پر براجمان ہو رہے ہیں۔ ان کی تقرری مارچ 2012ء سے موثر ہوگی اور وہ ہانگ کانگ میں قیام کریں گے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20111019/NY89123)

پینگ 2001ء سے میک کین ورلڈ گروپ گریٹر چائنا میں سی ای او کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے، جو ادارے کے لیے ترقی و کامرانی کا ایک بے مثال دورہ تھا۔

جم ہیکن نے کہا کہ “ٹی ایچ پینگ چین میں اپنی نسل کے سب سے بہترین اشتہاری رہنما ہیں۔ میک کین اور اس سے آگے گزارے گئے سالوں میں میں چین میں دنیا کے معروف نیٹ ورک میں سے ایک کے معمار کی حیثیت سے ان کے وژن، جذبے، تخلیق اور تحرک سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ ہمیں گرے میں ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے مسرت ہو رہی ہے۔ ٹی ایچ خطے میں مستقبل کی ترقی کے لیے اہم مارکیٹ یعنی چین میں ہماری اولو العزم پیشرفت کی رہنمائی میں اہم شخصیت ہوں گے۔”

500 سے زائد ملازمین کے حامل گرے گریٹر چائنا کے آپریشنز میں بیجنگ، شنگھائی، ہانگ کانگ اور تائیوان شامل ہیں۔ اس کے اعلیٰ ترین صارفین کی فہرست میں پروکٹر اینڈ گیمبل، گلیکسو اسمتھ کلائن، ٹین سینٹ، گلیکسی مکاؤ، یونی پریزیڈنٹ فوڈز اور ہانگ کانگ ٹورازم شامل ہیں۔ گرے گروپ ایشیا پیسفک نیٹ ورک 16 ممالک کا احاطہ کرتا ہے اور 28 شہروں میں موجود ہے۔

گرے گروپ ایشیا پیسفک کے چیئرمین نرو ِک سنگھ نے کہا کہ “ٹی ایچ اپنے نئے کردار میں کامیابی کا شاندار ٹریک ریکارڈ ساتھ لائیں گے، ان کی تقرری چین میں ہماری رسائی اور وسائل میں اضافے اور تیزی سے ترقی کا تعاقب کرنے کے ارادوں کا واضح اشارہ ہے۔”

ٹی ایچ پینگ: جدت طراز، معمار، تخلیقی ماہر

ٹی ایچ پینگ ایک عظیم رہنما، تخلیقی خیالات و افراد کے ماہر، اور اشتہاری ماہرین کی ایک نسل کے لیے ایک متاثر کن استاد ، مختلف چینلوں میں برانڈن تعمیر کے جدت طراز اور چین کے بہترین اشتہاری ایگزیکٹوز میں سے ایک ہیں۔”

پینگ نے بطور کاپی رائٹر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 1995ء میں میک کین تائیوان کے صدر بنے۔ انہیں 2001ء میں ترقی دے کر میک کین ورلڈ گروپ گریٹر چائنا کا صدر بنایا گیا، اور چین، ہانگ کانگ، تائیوان میں میک کین-ایرکسن، ایم آر ایم، مومنٹم، میک کین ہیلتھ کیئر اور کین کری ایٹ کے معاملات سنبھالے۔

عظیم تر چین کی اہم مارکیٹ کو میک کین کے لیے ترقی، تخلیقی فضیلت اور تزویری اختراع کے لحاظ سے بہترین مارکیٹوں سے ایک بنانے کا سہرا پینگ کے سر ہے۔

وہ چائنا ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کے ڈپٹی چیئرمین ہیں اور تائیوان فور ایز کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات دے رہے ہیں۔

گرے کے بارے میں

گرے گرے گروپ کا ایک عالمی اشتہاری نیٹ ورک ہے۔ گرے گروپ بڑی عالمی کمیونی کیشنز کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ اس کا مالک ادارہ ڈبلیو پی پی (نیس ڈیک: WPPGY) ہے۔ “گرے کامیابی سے 1917ء سے موثر” کے پرچم تلے کام کرنے والا ادارہ دنیا کے بہترین اداروں پر مشتمل صارفین کی فہرست کا حامل ہے جس میں شامل ہیں: پروکٹر اینڈ گیمبل، گلیکسو اسمتھ کلائن، ڈیاجیو، فیزر، کینن، 3ایم، ایلی للی، بوئیرنگر انگلائم اور الیانز۔ گرے فاسٹ کمپنی میگزین کی 2010ء اور 2011ء دونوں اشاعتوں میں “دنیا کے 50 جدید ترین عالمی اداروں” کی فہرست میں شامل تھا۔

رابطہ: اوون ڈوئرٹی

+1-212-546-2551

odougherty@grey.com

ذریعہ: گرے

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *