Breaking News

پاکستانی سفارت خانے کے سامنے پاکستانی اقلیتوں کا دعائیہ احتجاج

برسلز، 28 اگست/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

یورپین آرگنائزیشن فار پاکستانی منارٹیز (EOPM) نے آج بیلجیم میں  پاکستانی سفارت خانے کے باہر ایک پر امن دعائیہ احتجاج کیا اور پاکستان اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے ان معصوم افراد کے لیے دعا کی جنہیں ان کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیا گیا۔ مظاہرے میں پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف حالیہ چند واقعات پر روشنی ڈالی گئی اور ای او پی ایم نے اسلام کے علاوہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے محب وطن پاکستانیوں کی جان، مال اور ناموس کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔

ای او پی ایم کے ایک نمائندے نے کہا کہ “جس واقعے نے ہمیں یہ دعائیہ اور پرامن مظاہرہ کرنے کی تحریک دی وہ 14 جولائی 2010ء کو ایک مسلمان ڈاکٹر کی جانب سے ایک غریب عیسائی لڑکی کے ساتھ کیے گئے قبیح جرم کا واقعہ ہے۔ ڈاکٹر جبار نے مس میگڈلین کو زیادتی کے بعد کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا۔ یہ ہسپتال پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے موسوم ہے اور یہاں کام کرنے والے تمام ڈاکٹر مسلمان ہیں۔ چند افراد جو ایک مریض کی عیادت کرنے آئے تھے انہوں نے نرس کے لباس میں ملبوس میگڈلین اشرف کو چوتھی منزل سے نیچے گرتے  ہوئے دیکھا۔”

چند ماہ قبل پاکستان کی ایک اور مذہبی اقلیت احمدیوں کی عبادت گاہ پر مسلم انتہاپسندوں نے حملہ کیا جس میں پاکستان کی احمدی برادری کے درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔

صدر پاکستان سے ایک تحریری مطالبے میں، جس کی نقول یورپی پارلیمان، یورپی اتحاد اور یورپی کمیشن کو بھی بھیجی گئی ہیں، ای او پی ایم نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کو بچانے کے لیے تبدیلیوں کا اعلان کرے۔ ای او پی ایم نے صدر پاکستان سے اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا اور امید ظاہر کی کہ صدر پاکستان آئین پاکستان میں تبدیلی اور توہین رسالت کے مشہور قانون کو منسوخ کرنے کے دلیرانہ اقدام اٹھا کر تاریخ کے ایک عظیم قائد کے طور پر ابھریں گے۔ یہ ظالمانہ قانون کسی بھی گمراہ مسلمان کو اپنی ذاتی دشمنیاں نکالنے کے لیے اقلیتوں، خصوصا عیسائیوں، پر ہاتھ اٹھانے کا ایک آسان طریقہ فراہم کرتا ہے۔

ای او پی ایم نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ پاکستان اقلیتیں اپنے بنیادی انسانی حقوق سے محروم نہ ہوں اور پاکستان میں امن اور عزت و وقار کے ساتھ رہیں۔

ان کی پٹیشن اور دیگر تفصیلات http://www.eopm.org پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

ذریعہ: یورپین آرگنائزیشن فار پاکستانی منارٹیز

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

یورپین آرگنائزیشن فار پاکستانی منارٹیز،

info@eopm.org یا minorities.pak@gmail.com،

ٹیلی فون: +32-2-808-6857

Check Also

Pakistan, Czech Republic vow to strengthen bilateral cooperation

Pakistan and Czech Republic have reaffirmed their commitment to strengthen bilateral cooperation across all areas of mutual interest. The commitment was expressed by Foreign Minister Mohammad Ishaq Dar and Czech Foreign Minister Jan Lipavsky in a te...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *