Breaking News

پلاسٹی پاک نے اپنی تھرمو شیپ(ٹی ایم) لائٹ ویٹ ہاٹ-فل ٹیکنالوجی کی کامیاب کمرشلائزیشن کا اعلان کردیا

پلائی ماؤتھ، مشی گن ، 27 اکتوبر / پی آر نیوز وائر – ایشیانیٹ /

پلاسٹی پاک ہولڈنگز انکارپوریٹڈ کے مکمل ماتحت ادارے پلاسٹی پاک پیکیجنگ انکارپوریٹڈ  نے پرمسرت اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنی انقلابی تھرمو شیپ (ٹی ایم) لائٹ ویٹ ہاٹ-فل کو کامیابی سے کمرشلائزڈ کردیا ہے۔ پہلا تھرموشیپ (ٹی ایم) تیز – رفتار بلو اور فل  پیکیجنگ لائن  اس ماہ ابوظہبی میں قائم اغذیہ گروپ کے ماتحت ادارے العین منرل واٹر کمپنی کے پاس تجارتی آپریشن میں چلا جائے گا۔ اغذیہ گروپ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی ) میں غذا اور مشروبات بنانے والا نمایاں ادارہ ہے۔ دوسری تھرموشیپ (ٹی ایم) لائن کے تجارتی آپریشن کا آغاز 2010ء کے اختتام سے فرانس میں مشروبات کے کارخانے سے کیا جائے گا۔

پلاسٹی پاک کے ڈائریکٹر آف ٹیکنالوجی انٹگریشن جین-گے ڈیلاج نے کہا کہ “تھرمو شیپ (ٹی ایم) ٹیکنالوجی عالمی نان-ریفریجریٹڈ ، تیز تیزابی-حساس مشروبات اور کھانوں ؛کی مارکیٹ  کے لیے متبادل پیکیجنگ آپشن پر کئی نمایاں خصوصیات پیش کررہی ہے جن میں مشروبات میں 100 فیصد پھلوں و سبزیوں کے جوس اور شربت، نان-کاربونیٹڈ سافٹ ڈرنکس، پینے کے لیے تیار (آر ٹی ڈی) چائے، ذائقہ دار پانی اور فنکشنل شربت شامل ہیں۔”

انہوں نے خصوصاً حوالہ دیا کہ:

– ہاٹ-فل ایک تصدیق شدہ ٹیکنالوجی ہے جس کے لیے کم-خطرہ اور جراثیم سے پاک فلنگ کے مقابلے میں کم مالی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے اور ان اجزاء کے استعمال سے پرہیز کرتی ہے جو کہ عالمی صارفین کی پسندیدہ فہرست سےتیزی سے خارج ہو رہے ہیں۔

– کم وزن کی بوتل: تھرمو شیپ (ٹی ایم) غذا اور مشروبات بنانے والے اداروں کو ہلکے وزن میں تبدیل کردینے کی اضافی خصوصیت کے ساتھ پہلے سے موجود ہاٹ-فل لائن استعمال کرنے کے قابل بناتا ہے ، نہ ٹوٹنے والی پی ای ٹی پیکیجنگ – پہلی العین تھرموشیپ (ٹی ایم) بوتل اسی مقدار کی پی ای ٹی ہاٹ-فل بوتل کے مقابلے میں 30 فیصد سے زائد ہلکے وزن کی ہوگی۔

– ڈیزائن کی آزادی: کیونکہ تھرموشیپ (ٹی ایم) ٹیکنالوجی روایتی پی ای ٹی ہاٹ –فل  کے عمل میں ضروری ویکیوم پینلز اور دوسرے ویکیوم ریززٹنٹ کی ضرورت کو ختم کر دیتی ہے اس لیے بوتل بنانے والے ادارے دلکش، جاذب نظر پیکیجز ڈیزائن کرنے میں بالکل آزاد ہیں۔

– وزن کی قوت مدافعت: تھرموشیپ (ٹی ایم) عمل کے ذریعے بنائی جانے اور بھری جانے والی بوتلوں میں تھوڑا مثبت اندرونی دباؤ ہوتا ہے جو بہترین عمودی وزنی مدافعت برائے پیکیجنگ اور ڈسٹری بیوشن فراہم کرتا ہے۔

– شکل میں تبدیلی  کے بغیر شیلف لائف میں اضافہ: پلاسٹی پاک کی ٹیکنالوجی تھرموشیپ (ٹی ایم) کے استعمال سے بنائی گئی بوتلیں ڈھکن سے آکسیجن کے اخراج اور بوتل کی پی ای ٹی دیواروں سے پانی کے اخراج میں کمی کے باعث عام درجہ حرارت پر 12 ماہ تک شیلف لائف حاصل کرسکتی ہیں۔

العین میں ہونے والی ابتدائی پیداوار ایک جوس پیکیج کے لیے 25 گرام، 500-ملی لیٹر بوتل ہے جو 38 ملی میٹر فنش کے ساتھ ہے۔ لائن کی لچک آئندہ کی وسعت 250 ملی لیٹر اور 1 لیٹر بوتل بنانے کے قابل بنائے گی ۔  العین واٹر کے جنرل مینیجر فصاحت بیگ نے تبصرہ کیا کہ “یہ سرمایہ کاری ہمیں مارکیٹ میں پہلے سے موجود ‘ہاٹ-فل’ بوتلوں کے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد  کم پی ای ٹی استعمال کے ذریعے ویلیو ایڈڈ مشروبات کے شعبے میں داخل ہونے کے قابل بنائے گی جیسے کھیلوں کے مشروبات اور جوس۔  اس کے نتیجے میں کمپنی کے لیے لاگت اور توانائی دونوں کی بچت ہوگی اور ماحولیاتی اثر کو کم کرنے میں ہماری کارپوریٹ سماجی ذمہ داری مزید واضح ہوگی۔” مزید تبصرہ کرتے ہوئے اغذیہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر الیاس اسماکوپولوس نے کہا کہ “نئی  بہتر تھرموشیپ (ٹی ایم) ٹیکنالوجی میں العین واٹر کی سرمایہ کاری اغذیہ کو اس کی مصنوعات کی فہرست میں تنوع لانے کے قابل بنائے گی ۔ مزید برآں یہ سرمایہ کاری اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کی جدید مصنوعات کی مستقل فراہمی کی ہماری ذمہ داری کی اضافی تصدیق کرتی ہے۔”

یہ لائن پلاسٹی پاک کی جانب سے ڈیزائن، کمیشنڈ اور نصب کی گئی ہے اور جو عالمی طور پر پیٹنٹ یافتہ ان لائن حرارت کی بنیاد پر بوتلوں کی از سر نو تشکیل پیش کرتا ہے۔ ڈیلاج نے مزید کہا کہ “اس کے جدید ڈیزائن کی بدولت تھرموشیپ (ٹی ایم) سسٹم باآسانی فٹ ہوجاتا ہے ایک چھوٹے پاؤں کے نشان کی جگہ پر جو پہلے سے موجود گلاس اور پلاسٹک ہاٹ-فل لائنز کو ہموار طریقے سے تھرموشیپ سسٹم میں تبدیل ہونے کے قابل بناتی ہیں ۔” پلاسٹی پاک یا اس کے منظور شدہ شراکت داروں کے نیٹ ورک  خصوصی-ڈیزائن کی گئی بوتلیں یا قبل –صورت کے ساتھ ساتھ پیکیجنگ ڈیزائن اور بنانے کی تمام ضروری مشاورتی خدمات اس طرح وہ تخلیق کرنے والوں مشروبات اور غذاؤں کے “حساس”  شعبے کے لیے کو ایک حقیقی و مکمل حل پیش کررہا ہے۔

22 – 25 نومبر کو پیرس میں امبلاج 2010ء کے موقع پر پلاسٹی پاک سسٹم کی اگلی نمائش کرے گا۔

پلاسٹی پاک ہولڈنگز انکارپوریٹڈ کا مکمل ماتحت ادارہ پلاسٹی پاک پیکیجنگ انکارپوریٹڈغذائی، مشروباتی اور صارفی مصنوعات کی صنعت کے لیے اعلیٰ معیار، سخت پلاسٹک کنٹینر ڈیزائن کرنے اور بنانے والے اداروں کا عالمی رہنما ہے۔ پلاسٹی پاک مجموعی طور پر 4ہزار سے زائد ملازمین کے ساتھ ریاستہائے متحدہ امریکا ، جنوبی امریکا اور یورپ میں 20 سے زائد کارخانے چلا رہا ہے۔ اس کے خریداروں میں دنیا کے معزز ترین اور جانے مانے صارفین کی برانڈز شامل ہیں۔ پلاسٹی پاک پیکیجنگ انڈسٹری میں جدید رہنما بھی ہے، اس کے پیکیج ڈیزائنز اور تخلیقی عمل 300 سے زائد پیٹنٹس کے حامل ہیں۔ مزید برآں پلاسٹی پاک دنیا بھر میں بہت سے پیکیجنگ ٹیکنالوجی کا مختار ہے جن میں اس کی تحقیقی ایجاد برائے بلو-مولڈڈ پلاسٹک کنٹینر کو ہلکے وزن اور دوبارہ شکل دینے والی تھرموشیپ (ٹی ایم) ٹیکنالوجی شامل ہے۔ پلاسٹی پاک 1967ء میں قائم ہوئی اور اس کا صدر مقام پلائی ماؤتھ، مشی گن میں واقع ہے۔ پلاسٹی پاک کے بارے میں مزید معلومات اس کی ویب سائٹ http://www.plastipak.com پر دیکھی جاسکتی ہیں۔

ذریعہ: پلاسٹی پاک ہولڈنگز، انکارپوریٹڈ

رابطہ: اس ٹیکنالوجی کے تجارتی مواقع کے متعلق سوالات جین-گے ڈیلاج، +33-0-6-82-88-07-00، JDelage@Plastipak.Eu، سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *