Breaking News

پیج ماسٹرز نے تصویر نگاری خدمات کا آغاز کردیا

AsiaNet 43519

سڈنی، آسٹریلیا، یکم مارچ 2011ء / میڈیا نیٹ انٹرنیشنل /

آسٹریلیا کے ادارتی پیداواری خدمات کا  اہم فراہم کنندہ پیج ماسٹرز  (Pagemasters) پرنٹ اور آن لائن اشاعت کی صنعت کے لیے تصویر نگاری خدمات فراہم کرنے کے لیے ولاسٹی میڈ گڈ  (Velocity Made Good) کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری میں داخل ہوگیا ہے۔

سڈنی میں قائم تصویر نگاری و گرافکس ادارے ولاسٹی میڈ گوڈ کے ساتھ شراکت میں نئی سروس اخراجات میں کمی  جبکہ اخبار اور رسالہ کے  اداروں کو معیار برقرار رکھنے اور مکمل عمل کو تیز کرنے کے قابل بنائے گی۔

تصویر نگاری سروس – جو صاف – تراش، تصویر کی بہتری، رنگوں کی درستگی اور آئی پیڈز کے لیے 360- درجے کی تصویر نگاری کا احاطہ کرے گی – ایک انتہائی ہنر مند،سستی افرادی قوت تک رسائی کے لیے فلپائن میں وی ایم جی  کی کاروائیاں استعمال کرے گی۔

یہ سروس تشہیری اور ادارتی تصاویر دونوں کے لیے دستیاب ہو گی۔ اتحاد کے تحت آسٹریلین ایسوشی ایٹڈ پریس (اے اے پی) کا مکمل ماتحت ادارہ پیج ماسٹرز اس نئی سروس کے لئے مارکیٹنگ اور کلائنٹ سے رابطہ  کی سہولت فراہم کرے گا اور  وی ایم جی اس کی کاروائیوں کا انتظام کرے گا۔

وی ایم جی اس وقت نیوزی لینڈ میں فیئرفیکس میڈیا کے لیے اور ریاستہائے متحدہ امریکا  میں ہیئرسٹ میگزینز کے لیے تصویر نگاری پیشکش فراہم کررہی ہے جس  میں کاسموپولیٹن، اسکوائر، ہارپرز بازار، میری کلیئر اور گڈ ہاؤس کیپنگ شامل ہیں۔ اے اے پی چیف ایگزیکٹو آفیسر بروس ڈیوڈسن نے کہا کہ تصویر نگاری کی طرف بڑھنا اشاعتی صنعت کے لئے پیج ماسٹرز  کی خدمات کے مجموعہ میں ایک معقول توسیع ہے۔

جناب ڈیوڈسن نے کہا کہ “خصوصاً اخبارات میں نشرو اشاعت اب تمام مواد کے بارے میں ہے۔ ٹیکنالوجی اور مواصلات کی ترقی کے ساتھ پیداواری کا کام  بشمول تصویر نگاری مؤثر انداز میں آؤٹسورس کیا جا سکتا ہے۔ یہ ناشرین کے لیے حقیقی فائدہ مند ہوگا اور صنعت کو درپیش مسابقتی وقت کو عبور کرنے میں ان کی مدد کرے گا۔”

جناب ڈیوڈسن نے یہ بھی کہا کہ پیج ماسٹرز کے لیے ضروری ہے کہ وہ مارکیٹ میں نمایاں فراہم کنندگان کے ساتھ کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ “وی ایم جی  نہ صرف وہی کھلاڑی ہے بلکہ کلیدی صارفین جیسے فیئر فیکس این زیڈ اور ہیئرسٹ میگزینز کے ساتھ پہلے ہی قابل اعتماد ساکھ حاصل کرچکا ہے۔”

وی ایم جی سیلز اینڈ مارکیٹنگ ڈائریکٹر ڈاؤگ ڈرورے نے کہا کہ ہیئرسٹ اور فیئرفوکس میڈیا کی جانب سے تصویر نگاری کی آؤٹسورسنگ با آسانی مکمل ہوچکی ہے اور اب وہ بامعنی بچت اور معیار میں بہتری فراہم کررہے ہیں۔

جناب ڈرورے نے کہا کہ “پیداوار کے منیجرز کی جانب سے ردعمل بہت تعریفی رہا ہےاور ہیئرسٹ  خاص طور پر آئندہ مہینوں میں منیلا کے لیے اپنے نتائج سے متعلق  سرمایہ کاری کو بڑھانے کی جانب دیکھ رہا ہے۔ پیج ماسٹرز کی معاونت کے ساتھ ہم مستقبل میں ان خدمات کو آسٹریلیا اور باہر کے نشریاتی اداروں کی وسیع صف کو فراہم کرنے کی جانب دیکھ رہے ہیں۔”

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:

پیج ماسٹرز

بروک تھامس

بزنس ڈیولپمنٹ منیجر

bthomas@pagemasters.com.au

+61 3 8413 3207

وی ایم جی

ڈاؤگ ڈرورے

سیلز اینڈ مارکیٹنگ ڈائریکٹر

doug@velocitymadegood.co.nz

+61 4 50 055 286

پیج ماسٹرز کےبارے میں

پیج ماسٹرز اخبار اور رسالے کی صنعت کے لیے مرکزی معاون- تدوین کے مراکز کی کاروائیوں اور قیام میں دنیا کی راہنمائی کررہا ہے۔ اس کی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کاروائیاں میٹروپولیٹن، علاقائی و کمیونٹی اخبارات اور ہفتہ وار و  ماہانہ میگزین کے سلسلے کے لئے مکمل ڈیزائن، ترمیم اور پیداوار کی خدمات فراہم کررہی ہے۔

پیج ماسٹرز آسٹریلیا کے پیج ریڈی فہرست سازی اور دیگر ادارتی صفحات کا اولین فراہم کنندہ بھی ہے۔ ان خدمات کی حد ٹی وی راہنمائی اور سینما فہرست سازی سے لے کر دوڑ کے فارم کی راہنمائی، بازار حصص کی معلومات، موسم کی معلومات، لفظی معما اور مزاح کے ساتھ ادارتی اور ڈیزائن خدمات تک وسیع ہے۔ 1991ء میں قائم ہونے والا یہ ادارہ آسٹریلین ایسوشی ایٹڈ پریس کامکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے۔

وی ایم جی کے بارے میں

وی ایم جی مارکیٹ میں پریس سے قبل تصویر نگاری کی خدمات کا معروف فراہم کنندہ ہے جو بین الاقوامی سطح پر اہم اشاعتی اداروں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ اس کی خدمات میں خاص طور پر شامل ہیں تصویر سے پس منظر ہٹانا،  دوبارہ درست کرنا، رنگوں کی درستگی، اور آن لائن / آف لائن اشتہارات کے ڈیزائن۔ یہ خدمات فلپائن میں ایک مکمل ملکیت کی پیداوار سٹوڈیو کے ذریعے پوری کی جارہی ہیں۔ وی ایم جی  ایک نجی ملکیتی کاروباری ہے جس کا ہیڈوارٹر سڈنی میں واقع ہے۔ ادارہ اب چار ممالک میں کاروائیاں انجام دے رہا ہے اور اس کے بڑھتے ہوئے عملہ کی تعداد تقریباً 40 ہے۔

ذریعہ: پیج ماسٹرز

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *