Breaking News

چونگ نگ نے بزنس ڈیولپمنٹ ڈائریکٹر ایشیا کی حیثیت سے کورن/فیری کے ادارے فیوچر اسٹیپ میں شمولیت اختیار کرلی

AsiaNet 45961

ہانگ کانگ، 18 اگست 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

کورن/فیری (این وائی ایس ای: KFY) کے ادارے فیوچر اسٹیپ نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے چونگ نگ  کو ایشیاء کے لیے بزنس ڈیولپمنٹ ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔ جناب نگ کو ادارے کے آر پی او (ریکروٹمنٹ پروسس آؤٹ سورسنگ) کاروبار کو ترقی دینے اور فیورچر اسٹیپ کی ایشیا بھر میں گو-ٹو-مارکیٹ حکمت عملی کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

ہانگ کانگ میں قیام، اور ایشیا بھر پر نظر کے ساتھ، جناب نگ فیوچر اسٹیپ اور کورن/فیری کی اے پی اے سی قیادت کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ چین، سنگاپور، ملائیشیا اور ہانگ کانگ میں بڑے پیمانے کے حل تیار اور فراہم کیے جا سکیں۔

فیوچر اسٹیپ میں شمولیت سے قبل جناب نگ ونٹیج لمیٹڈ کے بانی اور مینیجنگ ڈائریکٹر تھے جہاں انہوں نے گزشتہ تین سال گزارے اور ایشیا بھر میں صارفین کوآؤٹ سورسنگ اور آئی ٹی مشاورت کی خدمات فراہم کیں۔ جناب نگ اپنے ساتھ قائدانہ و آؤٹ سورسنگ تجربات کی مہارت لائے ہیں جو انہوں نے ایشیا بحر الکاہل خطے میں تیرہ ممالک میں سیلز کی مشقوں کے دوران اور ساتھ ساتھ ایشیا اور امریکہ میں ای ڈی یس کے ساتھ اپنے 20 سالوں میں اہم مارکیٹوں سے اہم آؤٹ سورسنگ معاہدوں پر مذاکرات کی صورت میں حاصل کیا۔

فیوچراسٹیپ ایشیا کے مینیجنگ ڈائریکٹر جیمز مینڈس نے کہا کہ “چونگ نے ایک دلچسپ مرحلے پر فیوچراسٹیپ میں شمولیت اختیار کی ہے اور ان کی شمولیت ہمارے ایشیائی کاروبار کی اہمیت کو اور زیادہ ظاہر کرتی ہے۔ چونگ فیوچراسٹیپ میں ایشیائی اور بین الاقوامی آؤٹ سورسنگ کا وسیع تجربہ لائے ہیں۔ وہ ایشیا بھر کی مارکیٹوں میں ہماری مستحکم آر پی او موجودگی اور ساکھ کو بڑھانے اور ترقی دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔”

مینڈس نے مزید کہا کہ “ایشیا میں اپنی آر پی او موجودگی اور اضافی صلاحیتوں کو بڑھانے کی جانب نظروں کے ساتھ چونگ کا وسیع تجربہ اور مقامی مارکیٹ کی نمایاں معلومات ہمارے کاروبار کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہوگی۔ ہم نے حقیقی رفتار حاصل کر لی ہے، اور اعلی معیار کے لوگوں کی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے جو مارکیٹ کی زبردست معلومات، وسیع تجربہ اور اثرات رکھتی ہے جو ہمارے لیے ایک ایسا حقیقی کاروباری ادارہ تشکیل دینا ممکن بنائیں گی جس کی تمام تر توجہ صارف پر مرکوز ہو۔”

جناب نگ نے کہا کہ “فیوچراسٹیپ کے موجودہ اثرات اور ایشیا میں ٹریک ریکارڈ ہمیں بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے کہ ہم موجودہ اور نئے صارفین کے لیے خطے میں آر پی او پیشکشوں کو بہتر بنا سکیں۔”

جناب نگ بال اسٹیٹ یونیورسٹی انڈیانا سے ایم بی اے (فنانس) اور واباش کالج انڈیانا سے بی اے (تاریخ و مذہب) کی اسناد کے حامل ہیں۔

فیوچراسٹیپ کے بارے میں

فیوچراسٹیپ کورن/فیری کا ایک ادارہ ہے اور باصلاحیت افراد کے حصول کے لیے معروف عالمی حل فراہم کنندہ ہے، جو اداروں کو اپنے باصلاحیت افراد حاصل کرنے کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے حکمت عملیاں ترتیب دینے اور انہیں نافذ کرنے میں مدد دے رہا ہے۔ اس کے زیر توجہ کلیدی شعبہ جات میں باصلاحیت افراد کے حصول پر مشاورت، انہیں بھرتی کرنے کے عمل کی آؤٹ سورسنگ، پروجیکٹ کی بنیاد پر بھرتی اور وسط سطحی بھرتی شامل ہیں۔ چار براعظموں میں آپریشنز کے ساتھ فیوچراسٹیپ آج اداروں کو باصلاحیت افراد کے حصول میں درپیش سب سے بڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تجربہ اور مہارت فراہم کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.futurestep.com۔

کورن/فیری انٹرنیشنل کے بارے میں

امریکین، ایشیا بحر الکاہل، یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ بھر میں موجودگی کے ساتھ کورن/فیری انٹرنیشنل ٹیلنٹ مینجمنٹ حل پیش کرنے والا معروف عالمی فراہم کنندہ ہے۔  لاس اینجلس میں قائم ادارہ مختلف حل پیش کرتا ہے جو صارفین کو باصلاحیت افراد کو کھینچنے، صلاحیتوں میں اضافہ کرنے، برقرار رکھنے اور ان کی حفاظت کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ کورن/فیری انٹرنیشنل کے اداروں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے http://www.kornferry.com ملاحظہ کیجیے، اور قیادت کے خیال، ملکیت دانش اور تحقیق کے لیے http://www.kornferryinstitute.com دیکھئے۔

ذریعہ: فیوچراسٹیپ

رابطہ:

جیمز وارنیٹ،

+ 44 (0) 20 7024 9484،

james.warnette@futurestep.com

Check Also

SITE President Calls for Action as Rising Production Costs Threaten Factory Operations

Karachi, Muhammad Kamran Arbi, President of the S.I.T.E Association of Industry, has warned that the recent increases in the prices of petroleum, oil, and lubricants (POL) are severely impacting the industrial sector and the economy at large. In a pres...

The post SITE President Calls for Action as Rising Production Costs Threaten Factory Operations appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *