Breaking News

چونگ چنگ جیاؤتونگ یونیورسٹی نے شاندار ماضی اور امید افزا مستقبل کے ہمراہ 70 ویں سالانہ تقریب منائی

چونگ چنگ، چین، 10 دسمبر، 2021 /شنہوا-ایشیا نیٹ/– ڈابا پہاڑوں اور دریائے یانگسی کے قریب واقع، چونگ چنگ جیاؤتونگ یونیورسٹی (CQJTU)  نے نسلوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں کی آبیاری کرنے والی خوبیوں کے ہمراہ، نقل و حمل کے منصوبوں کو بااختیار بناتے ہوئے، 12 دسمبر کو ایک محفل جشن میں اپنی 70 ویں سالانہ تقریب  کے ساتھ ساتھ چینگڈو-چونگ چنگ اقتصادی حلقے کے ذرائع نقل و حمل کی ترقی پر ایک سربراہی اجلاس بھی منعقد کیا ۔

CQJTU نقل و حمل انجینئرنگ میں بنیادی توجہ کے ساتھ ایک امتیازی، کثیر الشعبہ یونیورسٹی ہے۔ 1951 میں، چینگڈو سے لہاسہ تک ایک سڑک کی تعمیر کے لیے ہنرمندوں کو تربیت دینے کی غرض سے  ایک اسکول، جس کا نام ساؤتھ ویسٹ ٹرانسپورٹیشن ٹیکنولوجیکل اکیڈمی تھا، قائم کیا گیا۔ 1960 میں، چینگڈو ٹیکنولوجیکل کالج کے سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، سچوان میٹالرجیکل کالج کے میٹالرجیکل ڈیپارٹمنٹ، اور ووہان انسٹی ٹیوٹ آف واٹر ٹرانسپورٹیشن انجینئرنگ کے ہائیڈرولک انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ  کا انضمام کرتے ہوئے اسکول کا نام تبدیل کر کے چونگ چنگ انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن رکھ دیا گیا۔ 1985 میں، یہ اسکول پوسٹ گریجویٹ ڈگری دینے والے اداروں کے تیسرے بیچ میں سے ایک بن گیا۔ 2006 میں، اسے دوبارہ چونگ چنگ جیاؤتونگ یونیورسٹی کا نام دیا گیا، اور اسے ڈاکٹریٹ کی ڈگری دینے والے ادارے کے طور پر درجِ فہرست کیا گیا۔ سات دہائیوں کی ترقی اور ضمانتوں نے CQJTU  کو ایک منفرد یونیورسٹی بنا دیا ہے۔

یونیورسٹی کے تین کیمپس ہیں: نانان، ویسٹرن (چونگ چنگ) سائنس سٹی اور ڈیپنگ۔ سب ملا کر، وہ  کل تقریباً 200 ہیکٹر کے رقبے پر اور 820,000 مربع میٹر سے زیادہ اسکول کی عمارتوں پر محیط ہیں۔ اس میں ایک قومی اور چھ میونسپل تجرباتی تدریسی مظاہرے کے مراکز ہیں۔ یہ 16 ڈاکٹریٹ پروگرام اور تین پوسٹ ڈاکٹریٹ پروگرام پیش کرتی ہے۔ 19 اسکولوں (محکموں) کے ساتھ، یونیورسٹی 13 قومی فرسٹ کلاس انڈرگریجویٹ پروگرام اور 38 چونگ چنگ فرسٹ کلاس انڈرگریجویٹ پروگرام پیش کرتی ہے۔

“ٹرانسپورٹیشن+” تدریس کو اجاگر کرتے ہوئے، یونیورسٹی بہترین ذہن پیدا کرنے کے تخلیقی طریقوں پر عمل پیرا ہے۔ آج، یہ 30,000 سے زیادہ کل وقتی طلباء کا گھر ہے۔ لگاتار 23 سالوں سے انڈرگریجویٹس کے  برسرروزگار ہونے کی ابتدائی شرح 90 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ “چین کی مثالی ایمپلائمنٹ  یونیورسٹی ” اور “چین کی  مثالی انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ یونیورسٹی” کے پہلے بیچ میں بھی درجِ فہرست ہے۔

یونیورسٹی نے گزشتہ سات دہائیوں میں تکنیکی جدت طرازی کی صلاحیتوں میں بہتری کا مشاہدہ کیا ہے۔ اس نے تین قومی اہم تحقیقی پلیٹ فارمز کے ساتھ ایک جامع سائنسی تحقیقی پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے، جس میں پہاڑی علاقوں میں اسٹیٹ کی لیبارٹری آف برج اینڈ ٹنل انجینئرنگ، نیشنل ریسرچ سینٹر آف ان لینڈ واٹر وے ریگولیشن انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، اور نیشنل اینڈ لوکل جوائنٹ انجینئرنگ لیبارٹری آف ٹرانسپورٹیشن اینڈ سول انجینئرنگ میٹریلز، 41 صوبائی اور وزارتی سطح کے پلیٹ فارمز اور 20 سے زیادہ تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) کے انسٹی ٹیوٹ شامل ہیں۔  پہاڑی علاقوں میں نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے، ماحولیاتی آبی گزرگاہوں، ریلوے نقل و حمل کے ذرائع، نقل و حمل اور لاجسٹکس، اور گرین ایوی ایشن کے میدان میں بااثر کامیابیوں کے سلسلے نے یونیورسٹی کے لیے قومی سائنس اور ٹیکنالوجی پراگریس ایوارڈز اور نیشنل ٹیکنولوجیکل انوینشن ایوارڈز میں 16 ٹائٹلز، اور 500 سے زیادہ صوبائی اور وزارتی سطح کے سائنس اور ٹیکنالوجی ایوارڈز حاصل کیے؎ ہیں۔

CQJTU نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت چین پولش یونیورسٹی کنسورشیم کا آغاز کیا اور بینن اور ریاستہائے متحدہ میں بالترتیب دو کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ قائم کیے۔ یہ ایک تربیتی ادارہ ہے جسے چائنیز گورنمنٹ اسکالرشپ اور انٹرنیشنل چائنیز لینگویج ٹیچرز اسکالرشپ کا اختیار دیا گیا ہے، جو برطانیہ اور آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کرنے والے چھ مشترکہ پروگرام پیش کرتا ہے، اور چین سے باہر تین پروگرام تھائی لینڈ، سری لنکا اور بینن کی یونیورسٹیوں اور اداروں کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔

اُمید ہے کہ ، دائرہ اثر کو مغربی خطے حتیٰ کہ  چین سے بھی آگے پھیلانے کی غرض سے  انجینئرنگ، متعدد شعبوں میں ترقی کو مربوط کرنے، اور نقل و حمل کی صنعت، مقامی معیشت، اور سماجی ترقی میں تعاون پر بنیادی توجہ  کے ساتھ  ایک بین الاقوامی طور پر معروف امتیازی یونیورسٹی قائم کرنے کے لئے ، CQJTU ہمیشہ “Virtues in Mind & Transport Worldwide” کی کہاوت اور ” Paving Stone Spirit” کی روایت کو  برقرار ریکھے گی ۔

ماخذ: چونگ چنگ جیاؤتونگ یونیورسٹی

Check Also

Revolutionary Scientists Honored for Advancements in Gene Therapy for Neuromuscular Diseases and RNA Discoveries: King Faisal Prize Laureates in Medicine, Professor Jerry Mendell, and in Science, Professor Howard Chang, Awarded

During its 46th session, King Faisal Prize Recognized Other Outstanding Figures in the Fields of Islamic Studies, and Service to Islam Riyadh, Saudi Arabia, April 22, 2024 (GLOBE NEWSWIRE) — During the 46th session of King Faisal Prize on April 22, exceptional accomplishments in the fields of gene therapy for neuromuscular diseases and groundbreaking RNA […]