Breaking News

چین کے جیلن نے برف جیسے سرد وسائل کو سرگرم صنعت میں بدل دیا ہے

چینگچن، چین، 30 دسمبر، 2020 / ژنہوا۔ ایشیاء نیٹ/ – جلین کے صوبائی محکمہ ثقافت اور سیاحت کے اعلامیہ کے مطابق، ایک عالمی معیار کی برف اور برفباری کی  سیاحت کا مقام بنانے کے ہدف کے ساتھ، شمال مشرقی چین کے صوبہ جیلن کا ارادہ ایک اعلی معیار کی برف اور برفباری کی سیاحت کی صنعت کو فروغ دینا، برف اور برفباری سے متعلق صنعتوں کی مربوط ترقی دینا، ایک مضبوط برف اور برفباری کی  معیشت کی تشکیل کرنا، اور برف اور برفباری کی صنعت کی معیشت میں تبدیلی سے استفادہ کرنا، اور برف اور برفباری والے “سرد وسائل” کو “سرگرم صنعت” میں تبدیل کرنا ہے۔

بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس کے ذریعہ حاصل کیے گئے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، جیلن نے “بیجنگ میں سرمائی اولمپکس، جیلن کا تجربہ” کے برانڈ کی تیاری کو فعال طور پر آگے بڑھایا، برف اور برفانی کھیلوں کی مقبولیت کو مزید فروغ دیا، اور برف اور برفباری کی سرگرمیوں کے ایک سلسلے کے اثرات کو تقویت دی ہے جیسے کہ واسالُپیٹ چائنہ انٹرنیشنل اسکیئنگ فیسٹیول، موسم سرما میں تیراکی کا قومی  ترغیبی ٹورنامنٹ، سونگہا ریور انٹرنیشنل سرمائی ڈریگن بوٹ ریس، چاگان لیک سرمائی ماہی گیری تہوار، وغیرہ۔ صوبے میں 300 کے قریب برف و برفباری سے متعلق ثقافت، سیاحت، کھیلوں، تجارت، تعلیم اور دیگر تقریبات کا آغاز کیا گیا ہے۔

جیلن نے برف اور برفباری کے کھیلوں، سازوسامان کی تیاری، برف اور برفباری کی سیاحت کی خدمات اور دیگر صنعتوں کی ترقی اور اپ گریڈیشن کو جامع طور پر فروغ دیتے ہوئے اور جیلن میں برف اور برفباری کے عناصر کی گوناگوں معلومات کی ترویج کو فروغ دیتے ہوئے “سمارٹ آئس اینڈ اسنو” تخلیق کیا ہے ۔ چین میں برفباری کے موضوع پر مشتمل واحد نمائش کے طور پر، جیلن انٹرنیشنل اسنو اور آئس انڈسٹری ایکسپو پانچ مرتبہ منعقد کی گئی، جس میں 1،500 سے زائد  برانڈز اور 466،000 سیاح شریک ہوئے اور سائٹ پر کاروباری حجم مجموعی طور پر 852 ملین یوآن رہا۔

برفباری کے نئے سیزن میں، جلن نے 32 برف اور برفباری کی سیاحت پر مشتمل پارچہ بافی کی دکانوں کی منصوبہ بندی کی، اور برف اور برفباری مصارف کے واؤچر جاری کرنے جیسی 28 ترجیحی پالیسیاں جاری کیں، جس نے برف اور برفباری کے خوبصورت مقامات کے گرد ہوٹل میں کرایہ دار سکونت کی شرح 85 فیصد سے زیادہ تک پہنچادی، جس سے آس پاس کے شاپنگ مالز میں مسافروں کی آمد میں 12 فیصد اور کاروباری حجم میں 9.5 اضافہ ہوا۔

صوبہ جیلن، جو 41 اور 46 ڈگری شمالی طول بلد کے درمیان واقع ہے، “دنیا کے تین پاؤڈر برف کے مقامات” میں سے ایک ہے، جو برف اور برفباری کی معیشت کو ترقی دینے میں پاؤڈر برف، منجمد جھیل، کہرآلود اور گرم موسم بہار کے تمام قدرتی فوائد پر ارتکاز کرتاہے۔ کئی سال کی کوششوں کے بعد، صوبے نے برف اور برفباری کی سیاحت، کھیلوں اور ثقافت پر مبنی ایک نئی ترقی کا راستہ تیار کیا ہے، اور برف اور برفباری کے سامان کی تیاری، تجارت، نقل و حمل، ذہانت اور ہنرمندوں وغیرہ کی مدد سے ایک “3+X” مکمل صنعتی سلسلہ تشکیل دیا ہے۔

اسی عرصے کے دوران، جیلن نے شمال مشرقی چین میں قائم کردہ اور شمال مشرقی ایشیاء کا بالکل سامنے، بنیادی طور پر جیلن کے ساتھ “آئس اینڈ اسنو سلک روڈ” کی تعمیر کو فعال طور پر فروغ دیا ہے، اور چین کے شمال مشرقی خطے کو چین کی برف اور برفباری سے متعلق معیشت کی ایک سرزمین تعمیر کرنے اور یوروپ اور شمالی امریکہ سے قابل موازنہ ایک برف اور برفباری سے متعلق معیشت کی تعمیر کے نظریہ کے تحت بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ برف اور برفباری والے ممالک کے ساتھ باہمی تعاون اور تبادلے کو تقویت دی ہے۔

جیلن کی کل برفباری  کے سلسلے والے خطوں کا رقبہ1،050 ہیکٹر پر محیط ہے، جو ملک کے مجموعے 20 فیصد ہے، چین میں پہلے نمبر پر آتاہے۔ ایشیا میں اس کی تفریح گاہیں بہترین قدرتی ماحول اور مسابقتی معیار کی حامل ہیں۔ اس میں دنیا کے چوتھے اور ایشیاء کے پہلے آل ویدر اسکی ٹریننگ کورس بھی موجود ہیں۔ 2018-2019 کے برفباری کے موسم کے دوران، صوبے کو گزشتہ پانچ سال کے مقابلے میں برف اور برفباری کی سیاحت کی مد میں 84.3 ملین سیاح اور 169.8 بلین یوآن (26.2 بلین امریکی ڈالر) کی آمدنی ملی، جو مارکیٹ میں “جیلن چین کی برف اور برفباری کی صنعت کی ترقی کا قائد” کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے بالترتیب 62 فیصد اور 86 فیصدتھی۔

ذریعہ: جلین صوبائی محکمہ ثقافت اور سیاحت

Check Also

At Our Ocean Conference, Global Fishing Watch welcomes international partnerships to enhance ocean management

Key collaborations will bolster fisheries governance through greater transparency, data-sharing and policy reform ATHENS, Greece, April 17, 2024 (GLOBE NEWSWIRE) — Global Fishing Watch, an international nonprofit organization dedicated to advancing ocean governance through transparency of human activity at sea, has announced three pioneering collaborations with Greece, Panama and the West African Sub-Regional Fisheries Commission […]