Breaking News

ڈائیلوجک پلیٹ فارمز نے اسپائس ڈیجیٹل اور بے ٹاکی ٹیک کے لیے ایم ٹی این ایل کے 3 جی سبسکرائبرز کو جدید وڈیو سروسز فراہم کرنا ممکن بنا دیا

نئی دہلی، 27 جنوری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ملٹی میڈیا اور سگنل پروسیسنگ کے شعبے میں عالمی معیار کی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز فراہم کرنے والے عالمی ادارے ڈائیلوجک کارپوریشن (http://www.dialogic.com/)نے آج اعلان کیا ہے کہ بھارت کے بڑے موبائل ٹیلی کمیونی کیشنز آپریٹرز میں سے ایک مہانگر ٹیلی فون نگام لمیٹڈ (MTNL) نے اپنے 3 جی سبسکرائبرز کو بہتر وڈیو سروسز فراہم کرنے کے لیے اسپائس ڈیجیٹل اور بے ٹاکی ٹیک کے 3 جی موبائل وڈیو VAS (ویلیو ایڈڈ سروسز) سلوشنز کا انتخاب کیا ہے۔ یہ وی اے ایس سلوشنز ڈائیلوجک (ر) وژن (ٹ م) سی ایکس وڈیو گیٹ وے اور ڈائیلوجک (ر) ہوسٹ میڈیا پروسیسنگ (HMP) سافٹ ویئر ریلیز 4.1 ایل آئی این پر تیار کیے گئے ہیں۔

ڈائیلوجک، جنوبی ایشیا کے علاقائی سیلز ڈائریکٹر جیوتی ہانڈا کا کہنا ہے کہ “جب ڈائیلوجک کی وڈیو ٹیکنالوجی دنیا بھر میں جدید وڈیو سلوشنز کا حصہ بنتی جا رہی ہے، اُس موقع پر یہ فطری ہے کہ بھارت میں ایم ٹی این ایل کو فراہم کرنے والے ہمارے ڈیولپمنٹ پارٹنر اپنے جدید وڈیو وی اے ایس سلوشنز کے ساتھ آگے کی جانب بڑھیں۔ بھارت میں ہمارے دو شراکت دار اسپائس ڈیجیٹل اور بے ٹاکی ٹیک نے جدید 3 جی وڈیو سلوشنز تخلیق کیے ہیں جن میں عبادت کے مذہبی مقامات سے موبائل فون تک براہ راست وڈیو اسٹریمنگ کرنے والے لائیو آرٹی (اسپائس ڈیجیٹل)کے ساتھ ساتھ وڈیو کانفرنسنگ اور وڈیو پورٹلز (بے ٹاکی ٹیک) بھی شامل ہیں۔”

ہانڈا نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “ڈائیلوجک وژن سی ایکس وڈیو گیٹ وے اور ہوسٹ میڈیا پروسیسنگ سافٹ ویئر 3 جی نیٹ ورک کے ساتھ تیز تر اور آسان انٹرآپریبلٹی کی سہولت دیتے ہیں، جو ان نئی وڈیو سروسز کو فوری براہ راست کرنا ممکن بناتی ہیں۔ اگلے چند ماہ میں اسپائس ڈیجیٹل اور بے ٹاکی ٹیک ڈائیلوجک پلیٹ فارمز پر چلنے والی مختلف بہتر موبائل وڈیو سروسز پیش کرے گا۔”

بے ٹاکی ٹیک کے بانی اور مینیجنگ ڈائریکٹر ڈی ارونن کا کہنا ہے کہ “ہم نے اُسی وقت ڈائیلوجک پلیٹ فارمز کے استعمال کا فیصلہ کر لیا تھا جب اُنہوں نے 3 جی وڈیو ایپلی کیشنز کی تخلیق اور فوری فراہمی کے لیے زبردست ڈھانچہ فراہم کیا تھا۔ ڈائیلوجک پلیٹ فارمز میں پیش کردہ سیر حاصل اے پی آئیز اینڈ-ٹو-اینڈ ایپلی کیشنز تیار کرنے کو ممکن بناتی ہے جیسا کہ وڈیو رنگ بیک ٹونز، موبائل ٹی وی ایپلی کیشنز اور وڈیو ایس ایم ایس۔ ڈائیلوجک کی بدولت بے ٹاکی ٹیک بھارت میں آپریٹرز کو 3 جی ویلیو ایڈڈ سروسز فراہم کرنے والے اولین و معروف اداروں میں سے ایک ہے۔”

اسپائس ڈیجیٹل کے چیف اسٹریٹجی اینڈ ٹیکنالوجی آفیسر ڈاکٹر ابھینو ماتھر کا کہنا ہے کہ “اسپائس ڈیجیٹل میں ہمارا ہدف ایسی وڈیو مصنوعات تیار کرنا ہے جو ہمارے صارفین کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہماری جدت طراز پیش رفت کی حقیقی روح کی عکاس ہوں۔ ڈائیلوجک اس ہدف کے حصول کے لیے مدد کے ہر مرحلے پر کارآمد ہے۔ ہم ڈائیلوجک کے ایچ ایم پی سافٹ ویئر اور وڈیو گیٹ ویز استعمال کرتے ہیں تاکہ 3 جی نیٹ ورکس کے لیے کم قیمت، لچک دار، جدید اور طاقتور وڈیو ایپلی کیشنز تیار کر سکیں۔ ہماری نظریں ایم ٹی این ایل نیٹ ورک کے مختلف حصوں کو ہدف میں رکھتے ہوئے وی اے ایس سلوشنز کی وسیع و جامع ترین رینج پیش کرنے پر مرکوز ہیں۔”

ڈائیلوجک کارپوریشن کے بارے میں

ڈائیلوجک کارپوریشن عالمی معیار کی جدید ٹیکنالوجیز فراہم کرنے والا ایک معروف ادارہ ہے جو نیٹ ورک سروسز فراہم کنندگان اور انٹرپرائز کمیونی کیشنز نیٹ ورکس کے لیے جدید موبائل، وڈیو، آئی پی اور ٹی ڈی ایم سلوشنز کو ممکن بنانے کے لیے واضح معیارات پر مبنی ہے۔ ڈائیلوجک کے صارفین اور شراکت دار اس کے جدیدو لچک دار اجزاء پر بھروسہ کرتے ہیں تاکہ دنیا بھر میں ویلیو-ایڈڈ سلوشنز کو تیزی سے پیش کر سکیں۔

مونٹریال، کینیڈا میں صدر دفاتر کا حامل ڈائیلوجک اور اس کے ماتحت ادارے دنیا بھر میں 20 سے زائد دفاتر کے حامل ہیں، جو دنیا بھر میں اپنے صارفین کو مقامی موجودگی، معلومات اور سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔ ڈائیلوجک کے تحقیقی و ترقیاتی مراکز پرسیپانی، نیوجرسی؛ گیٹزویل، نیو یارک؛ نیڈہیم، میساچوسٹس؛ ہیانیس، میساچوسٹس؛ سیلم، نیوہمپشائر؛ شکاگو، الینوائے؛ فورڈنگ برج، انگلستان اور ریننگن، جرمنی کے ساتھ ساتھ مونٹریال میں بھی واقع ہیں۔

ڈائیلوجک کے بارے میں معلومات http://www.dialogic.com/ پر دستیاب ہیں۔ ڈائیلوجک کی مزید خبروں، اپ ڈیٹس اور پارٹنر ایپلی کیشن ڈیموز کے لیے ہماری سوشل نیٹ ورکنگ کمیونٹی میں شمولیت اختیار کیجیے، www.dialogic.com/den  پر ڈی ڈائیلوجک ایکسچینج نیٹ ورک (DEN) دیکھئے یا ہمارے فیس بک، ٹویٹر یا یوٹیوب صفحات ملاحظہ کیجیے۔

‘ڈائیلوجک’ ڈائیلوجک کارپوریشن کا ایک رجسٹرڈ ٹریڈ مارک اور وژن ایک ٹریڈ مارک ہے۔ یہاں حوالہ کردہ اور/یا پیش کردہ دیگر ٹریڈ مارکس ان کے متعلقہ مالکان کی ملکیت ہیں۔ ڈائیلوجک اور اس کے ماتحت ادارے اپنے مصنوعات کے تمام صارفین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اپنے خیالات یا ایپلی کیشنز کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے درکار حقوق دانش کے تمام ضروری اجازت نامے حاصل کر سکتے ہیں، جو اجازت نامے ملکوں کے حساب سے تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔

ذریعہ: ڈائیلوجک کارپوریشن

رابطہ: کرسٹن پیری، ڈائیلوجک

+1-973-967-6665

Kristen.perry@dialogic.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *