Breaking News

ڈاکٹر ہاورڈ جے۔ سومکا ون وائس کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر

AsiaNet 44266

نیویارک، 19 اپریل 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

پیس ورکس فاؤنڈیشن (http://peaceworks.com/mission/peaceWorksFoundation.html) نے پیر کے روز باضابطہ طور پر ڈاکٹر ہاورڈ جے۔ سوماکا کی بطور ون وائس (http://www.onevoicemovement.org) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) تقرری کا اعلان کر دیا ہے۔

( لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110117/DC31246LOGO-b )

2002ء میں قائم ہونے والا، پیس ورکس فاؤنڈیشن کا پرچم بردار ادارے ون وائس کا مقصد اسرائیل اور فلسطین کے اعتدال پسند افراد کی آواز کو بلند کرنا اور انہیں دو – ریاستی حل کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی طاقت دینا ہے۔تحریک اسرائیلی اور فلسطینی نوجوان نسل میں قائدانہ صلاحیت، عدم تشدد کے فلسفے، اور جمہوری اصولوں کی تعلیم و تربیت کر رہی ہے۔ 660,000 سے زائد اسرائیلی، فلسطینی اور دیگر قوموں کے افراد نے ہمارے منشور پر دستخط کرتے ہوئے دو – ریاستی حل کے لیے اپنی تائید کا اظہار کیا ہے۔

پیس ورکس فاؤنڈیشن بورڈ کے رکن،جنہوں نے انتظامی تلاش کمیٹی میں خدمات انجام دیں، سمیر حمادیہ  (http://www.lightspeedvp.com/TeamMember.aspx?m=57)نے کہا کہ “تحریک کی مکمل صلاحیت تک رسائی کے لیے ہم اپنی اعلیٰ قیادت کو مضبوط کرنے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنی اعلیٰ جسامت، مگر نو عمر ٹیم کی قیادت اور ان کی ہمت کو اگلے مرحلے تک لے جانے کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ بنایا۔”

ڈاکٹر سومکا لندن (http://www.onevoicemovement.org/programs/onevoice-europe.php)، نیویارک(http://www.onevoicemovement.org)، رملہ (http://www.onevoice.ps) اور تل ابیب (http://www.onevoice.org.il) میں قائم ون وائس کے دفاتر کی نگرانی کریں گے۔ جیسے مشرق وسطیٰ کے نوجوان جمہوری تبدیلی کے مطالبہ کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، ون وائس سیاسی نمائندوں کو عرب -اسرائیل تنازعہ کے ایک جامع حل کی جانب تحریک دینے کے لیے اس تسلسل  کا ذریعہ بننے اور اسے عمل میں لانے  کی ایک اچھی حالت میں ہے۔

ون وائس کے بانی چیئر ڈینیئل لوبٹزکی (http://www.onevoicemovement.org/about-onevoice/daniel.php) نے کہا کہ “میں اپنی قابل ٹیم کی سربراہی کے لیے ڈاکٹر سومکا کا خیر مقدم کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ ان کی قیادت ہمیں اپنی تمام قوتوں کا فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے گی جیسا کہ ہم  نے خطے کو در پیش بہت بڑے مقابلے اور موقع بیان کیے۔ ہم بہت پر جوش منصوبہ رکھتے ہیں اور ہاورڈ اس کو چلانے کے لیے درکار انتظامی مہارت، ماضی کی تاریخ اور تزویراتی گہرائی  رکھتے  ہیں۔”

ون وائس میں شمولیت سے قبل ڈاکٹر سومکا (http://www.onevoicemovement.org/documents/BiographyofDr.HowardJ.Sumka.pdf) نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ساتھ 25 سالہ دور مکمل کیا۔ بعد از تنازعہ تنظیم نو اور ترقی میں ماہر البانیہ، بوسنیا – ہرزگوینا اور حال ہی میں مغربی کنارے و غزہ میں یو ایس ایڈ کے ملکی مہم کے ڈائریکٹر تھے۔انہوں نے پیچیدہ کثیر نسلی، کثیر مذہبی معاشروں میں منصوبوں کے لیے اسٹریٹجک قیادت فراہم کی۔ ڈاکٹر سوما اقتصادی، سماجی، اور سیاسی ترقی کی نگہداشت اور انسانی امداد فراہم کرتے ہیں۔

ڈاکٹر سوما نے سینئر فارن سروس میں وزیر – کاؤنسلر کا عہدہ حاصل کیا اور صدارتی میریٹوریس رینک ایوارڈ اور یو ایس ایڈ کا شاندار کیریئر  ایوارڈ وصول کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا سے شہری  و علاقائی منصوبہ بندی میں ڈاکٹریٹ اور نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی اور اسٹیونز انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں۔ وہ اور ان کی اہلیہ مشیل کی دو بڑی صاحبزادیاں ہیں۔

ون وائس عوامی سطح کی ایک بین الاقوامی تحریک ہے جس کا مقصد اسرائیلی اور فلسطینی اعتدال پسندوں کی آواز کو بلند کرنا، انہیں دو – ریاستی حل کے مطالبے کا اختیار دینا ہے۔ تحریک قیادت کی صلاحیت، عدم تشدد کے فلسفے، اور جمہوری اصولوں میں اسرائیلی  اور فلسطینی نوجوان کو تعلیم و تربیت دے رہی ہے۔ ون وائس میں شمولیت اور اعانت کے لیے ملاحظہ فرمائیں http://www.onevoicemovement.org۔

ذریعہ: دا ون وائس موومنٹ

رابطہ: آئیون کیراکاشیان

کمیونی کیشنز ڈائریکٹر

پیس ورکس فاؤنڈیشن

ون وائس موومنٹ

+1-212-897-3985 ایکس ٹنشن 124

فیکس: +1-212-897-3986

ivan@onevoicemovement.org

www.OneVoiceMovement.org

Check Also

Govt encouraging investment in technology parks: Shaza Fatima

A three-day 24th edition of Asian Forum's Information Technology Commerce Network (ITCN) started at Expo Centre, Lahore today. Minister of State for Information Technology and Telecommunication, Shaza Fatima Khawaja was the chief guest while Secretar...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *