Breaking News

ڈیوڈ ایٹکنز انٹرپرائزز نے ایکسپو 2010ء شنگھائی چین کے لیے افتتاحی تقریب پیش کی

شنگھائی، 30 اپریل/پی آرنیوز وائر-ایشیا-ایشیانیٹ/

ورلڈ ایکسپو کے باضابطہ افتتاح کے ساتھ ڈیوڈ ایٹکنز انٹرپرائزز (DAE) نے افتتاحی تقریب کی تاریخ میں سب سے بڑے آؤٹ ڈور ملٹی میڈیا ڈسپلے کا مظاہرہ کر کے دنیا کو حیرت میں مبتلا کر دیا، یہ تقریب جمعہ 30 اپریل 2010ء کو بوقت 20:10 سی ایس ٹی منعقد ہوئی۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100430/CNF002)

آؤٹ ڈور افتتاحی تقریب کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اور آرٹسٹک ڈائریکٹر ڈیوڈ ایٹکنز نے کہا کہ “یہ پہلا موقع ہے کہ کسی غیر ملکی ادارے کو چین میں اتنے بڑے پیمانے پر کسی تقریب کو تخلیق و پیش کرنے کا آزادانہ موقع فراہم کیا گیا۔ ہم گزشتہ تین سالوں سے ایکسپو کی ٹیم کے ساتھ کام کرنے، چین اور شنگھائی جیسے عظیم شہر کو دنیا کے  سامنے پیش کرنے کے لیے اس تقریب کو منعقد کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔”

اب جیسا کہ چین نے 1851ء میں اپنے آغاز سے اب تک کی سب سے بڑی ورلڈ ایکسپو کے انعقاد کے لیے تمام رکاوٹیں دور کر دیں، اس لیے اس پیمانے کی پہلی افتتاحی تقریب کے لیے جوش و خروش اور توقعات عروج پر پہنچ گئی تھیں۔ یہ شو آتش بازی، روشنیوں، لیزر، ایل ای ڈی گرافکس، فواروں، کشتیوں اور موسیقی کا ایک نہ رکنے والا شاندار مظاہرہ تھا۔ اس نے متعدد عالمی ریکارڈ قائم کیے، جیسا کہ سب سے بڑی ایل ای ڈی اسکرین، سب سے بڑی سرچ لائٹ تنصیب اور تاریخ کے بڑے پائروٹیکنیک ڈسپلیز میں سے ایک۔ 30 منٹ کی آؤٹ ڈور تقریب وسطی شنگھائی میں دریائے ہوانگپو کے کنارے 3.4 کلومیٹر کے رقبے پر منعقد ہوئی۔

اندازا 3 ارب عالمی نظرین نے ڈی اے ای کی حالیہ کامیابی – وینکوور 2010ء سرمائی اولمپک کھیلوں کی افتتاحی، اختتامی اور فتح کی تقریبات – کو ملاحظہ کیا۔ ڈی اے ای کی جانب سے اپنی نوعیت کے ایک اور منفرد شو کے انعقاد پر آرٹسٹک ڈائریکٹر اگناشیئس جونز نے کہا کہ “ہم ایک شاندار تقریب کو حقیقت کا روپ دینے پر بہت زیادہ خوش ہیں، اور اس وقت جب شنگھائی دنیا کے عظیم ترین شہروں میں شمولیت کے لیے اپنا مقام مضبوط کر رہا ہے اور چین مستقبل کی نمائشوں کے لیے نئے معیارات مرتب کر رہا ہے۔

یہ اعلان ایشیا، یورپ اور شمالی امریکہ میں ڈی اے ای کی تیزی سے بڑھتی ہوئی توسیع کے قریبی موقع پر آیا ہے، جو ادارے کی ممتاز تخلیقی خدمات کی بڑھتی ہوئي طلب کو پوری کر رہی ہے۔

ڈی اے ای نے دوحا 2006ء ایشیائی کھیلوں، سڈنی 2000ء اولمپک کھیلوں، کے ساتھ ساتھ ملبورن 2006ء دولت مشترکہ کھیلوں کی سپردگی کی تقریب کو بھی تخلیق اور پیش کیا۔

ڈیوڈ ایٹکنز کے بارے میں (http://www.daeglobal.com)

ڈیوڈ ایٹکنز انٹرپرائزز (DAE) ایک معروف عالمی ایونٹ و تھیٹر پروڈکشن کمپنی ہے جس کے دفاتر سڈنی، لندن، وینکوور اور ہانگ کانگ میں واقع ہیں۔ ڈی اے ای آسٹریلیا، ایشیا، امریکہ، یورپ اور مشرق وسطی میں 25 سالوں سے زائد عرصے سے تقریبات، کھیلوں کے مقابلے، موسیقی اور براہ راست تقریبات تخلیق و پیش کر رہا ہے۔

عائشہ خان

+86-1326-263-5291

akhan@daeglobal.com

ذریعہ: ڈیوڈ ایٹکنز انٹرپرائزز

Check Also

چائنا کے درآمد شدہ دھلے ہوئے پر اور نیچے کی پہلی کھیپ، کسٹم کلیئرنس نگرانی میں اصلاحات کے لئے پائلٹ سامان، گوانگژی میں کامیابی سے کسٹمز کلیئر ہوگئے۔

گویگانگ، چین، 11 اپریل، 2024 /شنہوا-ایشیا نیٹ /– گویگانگ میں جیالو فیدر پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *