Breaking News

کائسے دی دیپو اے پلیسمنٹ دو کیوبیک نے اپنے ریئل اسٹیٹ ماتحت اداروں کو ایک پرچم تلے جمع کر دیا: آئیون ہو کیمبرج گروپ

AsiaNet 44322

مونٹریال، کینیڈا، 21 اپریل/سی این ڈبلیو-ایشیانیٹ/

مستقبل میں اپنی بنیادوں کو مستحکم کرنے کے لیے 2009ء کے تزویراتی منصوبے کے ایک حصے کے طور پر کائسے دی دیپو اے پلیسمنٹ دو کیوبیک نے آج اپنے ریئل اسٹیٹ ماتحت اداروں کے ایک پرچم تلے جمع کرنے  کا اعلان کیا ہے جسے آئیون ہو کیمبرج گروپ کا نام دیا گیا ہے۔ نئے گروپ میں شاپنگ سینٹرز (آئیون ہو کیمبرج) اور دفاتر اور رہائشی شعبے (SITQ) میں متحرک ریئل اسٹیٹ ماتحت ادارے شامل ہوں گے۔

کائسے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مائیکل سابیا نے کہا کہ “اس منصوبے کے ذریعے ہم ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں خود کو حامل واضح مسابقتی برتری سے کہیں زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے معمولات کو رواں کر رہے ہیں۔ ایک انتہائی مسابقتی ماحول میں چلنے والا ریئل اسٹیٹ شعبہ اب عالمی استحکام کے مرحلے میں ہے۔ آج اعلان کردہ تبدیلیاں ہمیں اپنی ٹیموں کی متعلقہ مارکیٹوں کے شعبے میں تجربوں کو مکمل طور پر فائدہ اٹھانے اور آگے بڑھنے کے مواقع حاصل کرنے کی سہولت دیں گی تاکہ ڈپازیٹرز کو ضروری طویل المیعاد فائدہ پہنچ سکے۔”

آئیون ہو کیمبرج گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈینیل فورنیئر نے کہا کہ “24 ممالک میں 30 ارب ڈالرز سے زائد کے اثاثہ جات کے ساتھ آئیون ہو گروپ پہلے ہی دنیا کی 10 بڑی ریئل اسٹیٹ کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ نیا گروپ، جو بڑی سودے بازیوں تک آسان رسائی فراہم کرے گا اور ہماری استعداد کار کو بڑھائے گا، بین الاقوامی سطح پر مسابقت کے لیے ہماری صلاحیتوں کو بہتر بنائے گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ “واحد انتظامی ڈھانچہ بھی کام کرنے والے اداروں کے درمیان معلومات کے بہاؤ اور تعاون کو بہتر بنائے گا، ہمارے ملازمین کے لیے کیریئر مواقع میں اضافہ کرے گا اور دونوں اداروں کے بہترین معاملات کی بنیاد پر چلنے والے سپورٹ عوامل کو مستحکم کرے گا۔”

ہر ماتحت ادارےکی کام کے لیے  آزادانہ حیثیت برقرار رہے گی۔ زیادہ تجارتی-جھکاؤ والی ذمہ داریاں، جیسا کہ مالیات، ہیومن ریسورسز، گورننس اور حکمت عملی ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔ جناب فورنیئر نے کہا کہ “ہمارا ہدف اپنی امتیازی قوتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مستقبل کے سب سے بڑے ریئل اسٹیٹ آپریٹرز میں سے ایک بننا ہے۔”

آج سے نافذ العمل آئیون ہو کیمبرج گروپ کی سینئر انتظامیہ مندرجہ ذیل افراد پر مشتمل ہوگی:

– ڈینیل فورنیئر، چیئرمین و چیف ایگزیکٹو آفیسر، آئیون ہو کیمبرج گروپ

– کم مک انس، صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر، آئیون ہو کیمبرج

– ولیم آر سی ٹریشم، صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، SITQ

– سلوین فورٹیئر، صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ، آئیون ہو کیمبرج ریزیڈنشل

کائسے دی دیپو اے پلیسمنٹ دو کیوبک کے بارے میں

کائسے دی دیپو اے پلیسمنٹ دو کیوبک ایک مالیاتی ادارہ ہے جو بنیادی طور پر سرکاری و نجی پنشن اور انشورنس منصوبوں کے لیے فنڈز کا انتظام کرتا ہے۔ 31 دسمبر 2010ء کے مطابق یہ خالص اثاثہ جات کی صورت میں 151.7 ارب ڈالرز کا حامل ہے۔ کینیڈا کے معروف ترین ادارہ جاتی فنڈ مینیجرز میں سے ایک کی حیثیت سے کائسے بڑی مالیاتی مارکیٹوں، نجی ایکوئٹی اور ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرتا ہے ۔ مزید معلومات کے لیے دیکھئے : www.lacaisse.com۔

ذریعہ: کائسے دی دیپو اے پلیسمنٹ دو کیوبک

/رابطہ: میکسم چگنون

سینئر ڈائریکٹر

میڈیا ریلیشنز

+1(514) 847-5493

mchagnon@lacaisse.com/

Check Also

Cement Industry Sees Rebound in Dispatches After Seasonal Slowdown

Islamabad, After two months of subdued activity due to seasonal conditions, the cement industry in Pakistan reported a rebound in dispatches in March 2024. Total dispatches for the month reached 3.94 million tons, marking a 4% increase year-over-year a...

The post Cement Industry Sees Rebound in Dispatches After Seasonal Slowdown appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *