Breaking News

کمبرلے – کلارک اقوام متحدہ کے عالمی معاہدہ میں شامل ہوگیا

AsiaNet 42587

ڈیلاس، 15 دسمبر 2010ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

کمبرلے – کلارک کارپوریشن (NYSE: KMB) نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے کارپوریٹ شہریت اور ماحول دوست منصوبے اقوام متحدہ عالمی معاہدے (یونائیٹڈ نیشنز گلوبل کومپیکٹ) کا رکن بن گیا ہے۔معاہدے کا فریق ہونے کی حیثیت سے کمبرلے – کلارک انسانی حقوق، مزدور، ماحول اور کرپشن مخالف، ادارے کی عالمی سطح پر کاروباری پیشہ کو مضبوط کرنے کی ذمہ داری کے شعبوں میں عالمی معاہدے کے 10 اصولوں میں مدد کرے گا۔

کمبرلے – کلارک میں عالمی ماحول دوست کے نائب صدر سوہاس اپٹے نے کہا ہے کہ “ہماری معاشرتی، اقتصادی  اور ماحولیاتی  دوستی میں طویل عرصے سے جاری ذمہ داری کے حصہ میں کمبرلے – کلارک اقوام متحدہ عالمی معاہدہ کی دنیا بھر میں صنعتوں اور اقتصادیات کو فروغ دینے کی مشترکہ قدروں میں شامل ہے۔ ہم عالمی معاہدہ کے 10 اصولوں پر دستخط کرنے پر فخر کرتے ہیں اور وسیع بنیاد پر ماحول دوستی کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے جاری پرکشش منصوبوں میں مدد کرنے کا عہد کرتے ہیں۔”

کمبرلے – کلارک کی ماحولیاتی توازن کو قائم رکھنے، ضابطہ اخلاق، ملازمین کی پالیسی میں انسانی حقوق اور دیگر کاروباری سرگرمیاں کی طویل تاریخ اقوام متحدہ عالمی معاہدے کے اصولوں کے ساتھ بہت موافقت رکھتی ہے۔ عالمی معاہدے میں شمولیت ادارے کو ماحول دوست مستقبل پر نظر مرکوز رکھنے والے دیگر نمایاں اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے سے اس کی کوششوں کو مزید بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

اقوام متحدہ عالمی معاہدے کے ایگزیکٹو سربراہ  جورج کیل نے کہا ہے کہ “ہم عالمی اقدامات میں شمولیت پر کمبرلے – کلارک کی قیادت تعریف کرتے ہیں۔ ایک بڑھتی ہوئی باہمی متصل دنیا میں کارپوریٹ ذمہ داری اب کوئی آپشن نہیں – یہ ایک لازمی حکمت عملی ہے۔ دنیا بھر میں کام کرنے والے اداروں جیسے کمبرلے – کلارک کی جانب سے عالمی معاہدے میں شمولیت اس کی حقیقت کو ظاہر کرتی ہے۔”

کمبرلے دنیا بھر کے 8000 سے زائد اداروں اور گروپوں میں شامل ہوگیا ہے جنہوں نے ذمہ دار کارپوریٹ شہریت اور ماحول دوستی کو فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ عالمی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔دستخط کنندہ ہونے کے ناطے کمبرلے – کلارک ایک سالانہ کمیونی کیشن آن پروگریس (سی او پی) سبمیشن مکمل کرے گا جو اس کی معاہدے کے دس اصولوں کی جانب کاموں کا مظاہرہ کرے گا۔ اقوام متحدہ عالمی معاہدے کے بارے میں مزید معلومات http://www.unglobalcompact.org سے حاصل کی  جاسکتی ہیں۔

کمبرلے – کلارک کی ذمہ داری کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں http://www.kimberly-clark.com۔

کمبرلے – کلارک کے بارے میں

کمبرلے-کلارک اور اس کے عالمی سطح پر معروف برانڈز 150 سے زائد ممالک میں عوام کی زندگیوں کا ایک اہم حصہ ہیں۔ ہر روز 1.3 کھرب  افراد –دنیا کی کل آبادی کا تقریباً چوتھائی حصہ– اپنی صحت، صحت بخش ماحول اور بہبود کے لیے فراہم کردہ کے-سی برانڈز اور حل پر اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔کلینکس، اسکاٹ، ہگیز، پل-اپس، کوٹیکس اور ڈپینڈ جیسی مصنوعات کے ساتھ کمبرلے-کلارک 80 سے زائد ممالک میں شیئر پوزیشن میں اول یا دوم  نمبر پر ہے۔ کے-سی کے حوالے سے تازہ ترین خبروں اور جدت کی 138 سالہ تاریخ کے بارے میں جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے  http://www.kimberly-clark.com۔

ذریعہ: کمبرلے – کلارک کارپوریشن

رابطہ: کمبرلے – کلارک کارپوریشن کے کیونٹن کرنشاؤ، +1-972-281-1386 ، quinton.crenshaw@kcc.com

Check Also

DG PBC, Kazakh Ambassador discuss avenues of cooperation

Ambassador of Kazakhstan to Pakistan Yerzhan Kistafin has held a meeting with Director General Radio Pakistan Saeed Ahmed Shaikh at PBC headquarters in Islamabad. The two sides discussed avenues of cooperation especially joint production of radio prog...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *