Breaking News

کونٹور گلوبل نے نائیجیریا میں حرارت اور بجلی کے مشترکہ کارخانے کے لئے اوپک سے 37.8 ملین ڈالر بیمہ وصول کرلیا

لاگوس، نائیجیریا، 14 اکتوبر / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

کونٹور گلوبل نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے کوکاکولا ہیلنک بوٹلنگ کمپنی، ایس اے (سی سی ایچ) کے ملحقہ ادارے نائیجیریا بوٹلنگ کمپنی (این بی سی) کے لئے ادارے کی جانب سے 3 مشترکہ حرارت اور بجلی بنانے والے کارخانوں کی تعمیر اور  کاروائیوں کی خاطر اوورسیز پرائیوٹ انوسٹمنٹ کارپوریشن (اوپک) سے 37.8 ملین ڈالر کا سیاسی خطرے کا بیمہ (پولیٹیکل رسک انشورنس) وصول کرلیا ہے۔ کونٹور گلوبل کے ماتحت کونٹور گلوبل ، نائیجیریا کی جانب سے کی جانے والی تعمیر  این بی سی کو توانائی کے استعمال، کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے کے قابل بنائے گی جبکہ مغربی افریقہ کے ملک میں پیداواری لاگت کو بھی کم کرے گی۔

اوپک پولیٹیکل رسک کی سہولت سے مستفید ہونے والے منصوبے یہ ہیں :اکیجا میں ایک 4 میگاواٹ کا مشترکہ حرارت و  بجلی بنانے کا کارخانہ، اپاپا میں 1.2 میگاواٹ کارخانہ اور بینن (نائیجیریا) میں ایک 3.6 میگاواٹ  کارخانہ ، جبکہ یہ تمام این بی سی بیورج بوٹلنگ کارخانے کو توانائی، حرارت، بھاپ اور بینن کی صورت میں فوڈ-گریڈ کاربن ڈائی آکسائیڈ فراہم کریں گے ۔ روایتی گیس-فائرڈ عام سائیکل  بجلی کے کارخانوں کی 35-40 فیصد کے مقابلے میں مشترکہ حرارت اور بجلی بنانے سے توانائی کی اہلیت زیادہ سے زیادہ 90 فیصد ہوسکتی ہے۔ مزید برآں، کونٹور گلوبل کواڈجین کا عمل کاربن کیپچر ٹیکنالوجی کے ساتھ مشترکہ حرارت اور بجلی کی فلیو گیس میں سے تقریباً 95 فیصد کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مٹاتا، تسخیر اور شفاف کرتا ہے۔ شفاف کاربن ڈائی آکسائیڈ بعد ازاں فود گریڈ کاربن ڈائی آکسائیڈ طلب کرنے والے بوٹلر اور دیگر صارفین  استعمال کرتے ہیں۔

یہ منصوبہ کونٹور گلوبل اور اوپک کے درمیان جاری شراکت داری کی نئی شروعات ہے۔ اکتوبر 2009ء میں دونوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت طے پائی جس سے ابھرتے ہوئی مارکیٹوں میں توانائی کے منصوبوں کی مدد کرنے کے لئے اوپک کونٹور گلوبل کو اقتصادی اور پولیٹیکل رسک بیمہ فراہم کرنے کے لیے متفق ہوا بشمول انہتائی توانائی – پذیر کارخانوں  کے جو کہ بڑی حد تک کاربن ڈائی اوکسائیڈ کے اخراج کو کم کرتا ہے۔

اپریل میں اوپک کی مجلس منتظمین نے زیادہ تر نائیجیریا اور مشرقی یورپ میں کوکاکولا ہیلنک بوتلوں کے لئے مشترکہ حرارت اور بجلی کے کارخانے بنانے اور چلانے کے منصوبوں  میں مدد کے لئے کونٹور گلوبل کے پروگرام کے لیے 250 ملین ڈالر تک کی منظوری دی۔ قرض کے اس معاہدے پر رواں سال اگست میں دستخط ہوئے۔

کونٹور گلوبل سلوشنز، نائیجیریا کے مینجنگ ڈائریکٹر اسٹیفین لوزن نے کہا کہ “ہم اس اعلیٰ جدید کارخانے  پر بہت خوش ہیں اور ہماری نظریں مستقبل میں اوپک کے ساتھ کام کرنے پر مرکوز ہیں جیسا کہ  ہم سی سی ایچ – این بی سی اور دیگر صارفین کے لئے نائیجیریا میں توانائی کے کاموں کے لئے سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم اس کاروبار میں اوپک کے ساتھ شراکت داری پر فخر کرتے ہیں جو صاف توانائی کے لئے اعلیٰ معیار اور مضبوط وابستگی رکھنے والا ادارہ ہے۔”

اوپک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر الزبتھ لٹل فیلڈ نے کہا کہ “توانائی کی صلاحیت میں مدد کرنا اوپک کی پہلی ترجیح ہے اور یہ جدید منصوبہ اس کی مثال پیش کرتا ہےجو کہ نائیجیریا میں مقامی اقتصادی ترقی کو بھی مدد کرے گا۔”

کونٹور گلوبل کے بارے میں

سی جے سلوشنز کونٹور گلوبل کا مکمل ماتحت ادارہ ہے اس بجلی اور توانائی  کو بنانے اور چلانے والے ادارے کا صدر دفتر نیویارک میں واقع ہے جس کے دنیا بھر میں تقریباً 900 ملازمین ہیں، ادارے کے زیر اہتمام آپریشن  میں 13 سو میگا واٹ سے زائدگنجائش یا زیر تعمیر ہے یا تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے۔ کونٹور گلوبل مختلف اقسام مارکیٹوں میں کام کرتی ہے جن میں ریاست ہائے متحدہ  امریکہ،یورپی اتحاد، برازیل، کولمبیا، ٹوگو، روانڈا، نائیجیریا اور یوکرین بھی شامل ہیں۔

کونٹور گلوبل حکومت اور کثیر القومی اداروں دونوں کے لئے بجلی اور مشترکہ حرات و بجلی کے کاروباروں کو بناتی اور چلاتی ہے اور ترقی کی بھرپور گنجائش کی حامل لیکن کم خدمات یافتہ مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ مارکیٹوں میں جدید طریقوں – جیسا کہ قابل تجدید توانائی اور مشترکہ حرارت و بجلی – کی فراہمی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

ویب پر کونٹور گلوبل ملاحظہ فرمائیں   www.contourglobal.com۔

اوپک کے بارے میں

اوپک 1971ء میں امریکی حکومت کی ایک ایجنسی کے طور پر قائم ہوا۔ یہ امریکی کاروباروں کو بیرونی ملک سرمایہ کاری ، نئی اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں اقتصادی ترقی کو مضبوط کرنے، غیر ملکی بلاواسطہ سرمایہ کاری میں خطرات کو منظم کرنے میں نجی حلقے کی تکمیل  اور امریکی خارجہ پالیسی میں مدد کرتا ہے۔ چونکہ اوپک اپنی پروڈکٹ کے لئے بازار کے اعتبار سے اجرت عائد کرتا ہے  اس لئے یہ ٹیکس ادا کرنے والوں پر کسی   حتمی لاگت  کے بغیر سیلف – سسٹین کے اعتبار سے عمل کرتا ہے۔

اوپک کا پولیٹیکل رسک بیمہ اور اقتصادیات تمام امریکی کاروباروں کو 150 سے زائد ابھرتے ہوئے بازاروں اور دنیا بھر میں قوموں کی ترقی میں مدد کرتا ہے ۔ اوپک منصوبوں نے امریکی برآمدات میں 72 کھرب ڈالر بھی پیدا کئے اور 27400 سے زائد امریکی ملازمتوں کو مدد کی۔

ویب پر اوپک ملاحظہ فرمائیں    www.opic.gov۔

ذریعہ: کونٹور گلوبل

رابطہ: اسٹیفین لوزن، کونٹور گلوبل

(234) (1) 280-6723

Check Also

KATI President Highlights Opportunities in Iranian President’s Visit to Boost Pakistan-Iran Trade

Karachi, During the recent visit of the Iranian President to Pakistan, President Johar Qandhari of the Korangi Association of Trade and Industry (KATI) expressed optimism about enhancing bilateral relations and expanding trade ties between the two coun...

The post KATI President Highlights Opportunities in Iranian President’s Visit to Boost Pakistan-Iran Trade appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *