Breaking News

کوٹی انکارپوریٹڈ اور ایلیٹ ورلڈ ایس اے نے خوشبویات کا نیا سلسلہ متعارف کرانے کے لیے شراکت کا اعلان کر دیا

AsiaNet 46555

نیو یارک، 05 اکتوبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

آرائش و زیبائش کے معروف عالمی ادارے کوٹی انکارپوریٹڈ اور دنیا کے معتبر ترین ماڈلنگ نیٹ ورک ایلیٹ نے آج مشہور مگر قابل رسائی عالمی برانڈ کی اقدار و امیج کا احاطہ کرنے والے خوشبویات کے نئے سلسلے کی تیاری اور مارکیٹ کے لیے شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔

خوشبویات کی نئی کلیکشن جنوری 2012ء میں جاری کی جائے گی جس میں چار خوشبوئیں شامل ہوں گی جو ماڈلنگ اور فیشن کی دنیا سے وابستہ حسن و سحر کی دلکشی سے ہم آہنگ ہوگا۔

کوٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ بیٹز کہتے ہیں کہ”کوٹی دنیائے حسن میں عالمی رہنما کی حیثیت کو مضبوط تر کرنے کے لیے ترقی کے مواقع شناخت کرنے کا زبردست ریکارڈ رکھتا ہے۔ ہم صنعت میں نئے خیالات کے بانی ہیں اور اپنی معلومات کے مطابق خوشبویات کے شعبے کی کامیابی کو مزید تحریک دیں گے۔”

کوٹی بیوٹی کے صدر ریناتو سیمیراری نے کہا کہ “اپنی مضبوط لائسنسنگ شراکت داریوں کی بنیاد پر ہم خوشبویات کا بے مثال تجربہ رکھتے ہیں، اور ایلیٹ ماڈلز برانڈ کی عالمی رسائی سے ہم اپنے بزنس پورٹ فولیو کی صلاحیتوں کو مزید وسعت بخشنے اور ایک ایسے برانڈ کے ساتھ تعاون کا موقع دیکھ رہے ہیں جو فیشن بزنس میں جدت طراز ہے۔”

ایلیٹ ورلڈ سی ای او کرستیان دی اپولیتو اور صدر ایلیٹ ماڈلز وک مہاچی نے کہا کہ “ایلیٹ صرف ایک ماڈلنگ ایجنسی نہیں ہے۔ ہمارا نصب العین آج کی عورت کی روح کو چھونا ہے اور اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ شراکت داری ایک کامل اتحاد ہے۔کوٹی عورتوں کو سمجھنے اور عورتوں کے لیے ایسی خوشبویات تیار کرنے کی شاندار ساکھ رکھتا ہے جنہیں وہ پسندیدہ و مسحور کن سمجھتی ہیں۔ ہمارا ماننا ہے ہے کہ ہمارا موثر کاروباری نمونہ خوشبویات کے شعبے میں کوٹی کے وسیع تجربے کو تکمیل تک پہنچائے گا۔”

کوٹی بیوٹی کے سینئر نائب صدر برائے گلوبل مارکیٹنگ یورگن شارفنستائن نے کہا کہ “ایلیٹ ماڈلز خوشبویات کی کلیکشن کی پشت پر موجود مارکیٹنگ برانڈ کی جذبات انگیز سمت سامنے لائے گی اور عورتوں کا جدید اور دنیا سےم حبت کا نظریہ پیش کرے گی۔ ہم ایلیٹ کی رومانوی کشش کو خوشبویات کے سلسلے میں کشید کرنے کی سمت کام کر رہے ہیں جو عمدہ ترین تجربہ دیں گی۔”

کوٹی بیوٹی اور ایلیٹ نخوشبویات کے بین الاقوامی اجراء کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے مل کر کام کیا ہے جس میں جامع ابلاغی مہم کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر معروف ایلیٹ ماڈل لک مقابلے کے ساتھ مشترکہ مساعی بھی شامل ہے۔ تفصیلات پر اس وقت کام کیا جا رہا ہے اور ان کا اعلان اجراء سے قبل کیا جائے گا۔

معاہدے کی مالیاتی شرائط ظاہر نہیں کی گئیں۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں

کوٹی 1904ء میں فرانکو کوٹی کی جانب سے پیرس میں تخلیق کیا گیا تھا جنہیں خوشبویات کی جدید صنعت کا بانی قرار دیا جاتا ہے۔

آج کوٹی انکارپوریٹڈ زیبائش و آرائش کی عالمی صنعت میں ایک تسلیم شدہ رہنما ادارہ ہے جس کی سالانہ خالص فروخت  4 ارب ڈالرز کے قریب ہے۔ مہم جویانہ جذبے، جذبات، جدت طرازی اور تخلیق سے تقویت پانے والا کوٹی انکارپوریٹڈ معروف برانڈز کا بے مثال پورٹ فولیو تشکیل دے چکا ہے اور اپنی جدید مصنوعات کو دنیا بھر میں 90 مارکیٹوں میں صارفین کو پہنچاتاہے

کوٹی پریسٹیج برانڈ پورٹفولیو معروف و انتہائی مشہور اسٹورز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں بیلن سیاگا، بوتیگا وینیتا، کیلون کلائن، کیروتی، کلو، چوپارڈ، ڈیویڈوف، جینیفر لوپیز، جل سینڈر، جوپ!، کارل لیگرفیلڈ، کینتھ کول، گوین اسٹیفنی، لا ووچ از رین فلیمنگ، لنکاسٹر، مارک جیکبز، نکول، فلاسفی، سارا جیسیکا پارکر، ویرا وینگ، ووین ویسٹ ووڈ اور وولف گینگ جوپ شامل ہیں۔

کوٹی بیوٹی برانڈ پورٹفولیو مزید تقسیم کیا جاتا ہے اور اس میں ایڈیڈاس، استور، بیبی فیٹ، بیونسے نولز، سیلین ڈیون، چپاچپس، ڈیوڈ اینڈ وکٹوریا بیکہم، اسپرٹ، ایکس کلے میشن، فیتھ ہل، گیس؟، ہیل بیری، ہائیڈی کلوم، یووہان، کیٹ موس، کائلی مینوگ، لیڈی گاگا، مین ہٹن، مین ہٹن کلیئرفیس، مس اسپورٹی، ناٹیکا، این وائی سی، نیو یارک کلر، نکول از او پی آئی، او پی آئی، پیری کارڈن، پلے بوائے، ریمل، سیلی ہین سن، اسٹیٹ سن، ٹم میک گرا، ٹی جوائے اورتونینو لمبروگھینی شامل ہیں۔

کوٹی اور پوئیگ فیشن اور بیوٹی ایس ایل نے کینیڈا اور امریکہ میں انتونیو بیندراس، کیرولینا ہیریرا، نینا ریچی، پراڈا، پیکو رابانے اور شکیرا  کی خوشبویات کی تقسیم کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کررکھی ہے۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.coty.com۔

ایلیٹ ورلڈ ایس اےکے بارے میں

ایلیٹ ماڈل مینجمنٹ عالمی حسن و زیبائش اور انداز کی دھڑکن ہے۔ 1972ء میں قائم ہونے والا ایلیٹ ماڈل مینجمنٹ دنیا کی سب سے بڑی ماڈلنگ ایجنسی ہے جو پانچ بر اعظموں کی 2300 ماڈلز کی نمائندگی کر رہی ہے۔

ایلیٹ ماڈلز دنیا بھر کے ایک ہزار سےزائد جرائد کے سرور پر پیش ہو چکی ہیں اور ان میں کلاڈیا شیفر، نومی کیمبل اور گزیل بنڈچن جیسی لیجنڈری شخصیات شامل ہیں۔ ایلیٹ ماڈلنگ کی دنیا میں مستقبل کے ستاروں کو بھی تراش رہا ہے جن میں الیساندرا امبروسیو، کونستانس یابلونسکی، سگرد ایگرین، انیکو مہالک اور فی فی سن شامل ہیں اور اپنے ایلیٹ ماڈل لک مقابلے کے ذریعے دنیا بھر میں مستقبل کے ستاروں کی تلاش بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایلیٹ ماڈل لک مقابلہ ہر سال 80 ممالک میں تقریباً ساڑھے 3 لاکھ شرکاء کو کھینچتا ہے۔

ایلیٹ صرف ایک ماڈلنگ ایجنسی نہیں، بلکہ تین اہم کاروباری شعبہ جات میں سرگرمیوں کے ساتھ ایک حقیقی برانڈ ہے جن میں اعلیٰ-سطحی ماڈل مینجمنٹ، ایلیٹ ماڈل لک مقابلہ اور عالمی معیار کی لائسنسنگ شامل ہیں۔

ایلیٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.elitemodel.com۔

ذریعہ: کوٹی انکارپوریٹڈ

رابطہ: سائست برست

+1-212-479-4549

Cysette_burset@cotyinc.com؛ یا

جوائے لیمی

+1-202-403-8913

Joy.Lammie@fleishman.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *