Breaking News

کوٹی انکارپوریٹڈ او پی آئی پرڈکٹس انکارپوریٹڈ حاصل کرے گا

AsiaNet 42370

نیو یارک، 30 نومبر 2010ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

کوٹی نے اپنی ابھرتے ہوئے کلر پورٹ فولیو میں او پی آئی نیل لیکرز اور نیکول از او پی آئی کا اضافہ کرلیا

زیبائش و آرائش کے  نمایاں عالمی ادارے کوٹی انکارپوریٹڈ اور پیشہ وارانہ نیل سیلون مصنوعات کے  رہنما ادارے او پی آئی پروڈکٹس انکارپوریٹڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ کوٹی او پی  آئی کو حاصل کرنے کے معاہدے میں شامل ہوگیا ہے۔

یہ حصول او پی آئی نیل لیکورز کے چپ مزاحم فارمولے کے 200 فیشن فارورڈ کلرز سے زائد اضافہ کے ذریعے کوٹی کی کلر زیبائشی پورٹ فولیو کو مزید اضافہ کرے گا جو کہ بین الاقوامی کامیابی ہے۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بیرنڈ بیٹز نے کہا کہ “ہم کوٹی کے لیے او پی آئی کے حصول کو اعزاز کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور یہ ہماری برانڈ کے منفرد پورٹ فولیو پیش کرنے کی حکمت عملی میں فطری وسعت  ہے جو دنیا بھر میں صارفین کی بہترین مصنوعات میں سے چند پیش کرتی ہے۔ او پی آئی متحرک و اعلیٰ معیار ہے اور اسے پیشہ وارانہ نیل کیئر سیلونز فراہم کرنے والے رہنما ادارے کا مقام حاصل ہے۔ یہ حصول کوٹی کو تقسیم کے ایک نئے اہم چینل کے ذریعے نیل کیئر زمرہ میں ہماری موجودگی کو وسعت دینے کے قابل بنائے گا: پیشہ وارانہ سیلونز اور صارفین کو بالضرور  مصنوعات کی بہت وسیع انتخاب اور پسند پیش کرے گا۔”

کوٹی بیوٹی کے صدر رناٹو سیمریری نے کہا کہ “ہم او پی آئی کی کوٹی فیملی میں شمولیت پر بہت پرجوش ہیں۔ ریاستہائے متحدہ امریکا اور بین الاقوامی طور پر او پی آئی نے صارفین کے ذہن میں مقام حاصل کرچکا ہے۔ یہ سیلونز کے لیے نیل کلر میں فیشن برانڈز میں سے ایک ہے اور جو بہت ہی منفرد درجہ رکھتی ہے۔ او پی آئی کی کامیابی کئی دہائیوں تک او پی آئی ٹیم  کی معیار ی کوششوں اور نظر مرکوز رکھنے کا نتیجہ ہے۔ ہم مستقبل میں او پی آئی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ذہین ٹیم کے ساتھ قوتوں کے ملاپ پر بہت پرجوش ہیں۔”

او پی آئی پروڈکٹس انکارپوریٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر جورج شیفر نے کہا کہ “یہ او پی آئی میں ایک نئے دور کے آغاز کا وقت ہے اور کوٹی کے ساتھ ہم اس نئے سفر کی شروعات کررہے ہیں۔ تقریباً 30 سالوں میں ہم نے جدت اور سربلندی کی مضبوط بنیادیں قائم کرلی ہیں۔ ہم پر امید ہیں کہ کوٹی میں شامل ہونے سے یہ میراث جاری رہتے ہوئے مزید مضبوط  ہوگی۔ ہم سب او پی آئی کے لیے مواقع کے اگلے مرحلے کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔ ہماری منتظم ٹیم ادارے کے ساتھ جاری رہے گی اور او پی آئی کی کاروباری حکمت عملی پیشہ وارانہ سیلون پر نظر مرکوز رکھے گی۔”

او پی آئی پروڈکٹس انکارپوریٹڈ کی ایگزیکٹو نائب صدر اور آرٹسٹک ڈائریکٹر سوزی ویز-فشمین نے کہا کہ “او پی آئی خواتین کو خوبصورت محسوس کرانے والی فیشن – فارورڈ مصنوعات بنانے کی شہرت کا حامل ہے اور کوٹی زیبائش و آرائش کے صنعت میں ایک مستحکم رجحان ساز ہے، ایک ساتھ مل کر ہم زیبائش و آرائش، رنگ اور رجحانات میں ترقی کو جاری رکھیں گے۔”

اس کاروباری سودے کے اقتصادی معاملات ظاہر نہیں کیے جائیں گے۔سودا معمولی ضوابط کی منظوری سے بھی مشروط ہے۔

مولس اینڈ کمپنی سودے کے حوالے سے کوٹی کے اقتصادی مشیر ہیں۔ لیزرڈ فریرس اینڈ کمپنی ایل ایل سی او پی آئی کے اقتصادی مشیر کے حیثیت سے کام انجام دے رہے ہیں۔ گبسن، ڈون اینڈ کروٹچر ایل ایل پی سودے میں کوٹی کے قانونی مشیر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ اسکیڈن، آرپس، سلیٹ، میگھر اینڈ فلوم ایل ایل پی او پی آئی کے قانونی مشیر کے حیثیت سے کام انجام دے رہے ہیں۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں

کوٹی پیرس میں جدید عطریات کی صنعت کے بانی مانے جانے والے فرینکوئس کوٹی نے 1904ء میں قائم کیا۔

آج کوٹی انکارپوریٹڈ سالانہ 4 کھرب ڈالر کی خالص فروخت کے ساتھ عالمی زیبائش وآرائش کی صنعت میں رہنما  تسلیم کیا جاتا ہے ۔ مہم جوئی کی جرات، جذبہ، جدت اور تخلیقی صلاحیت سے تحریک حاصل کرنے والے کوٹی انکارپوریٹڈ نے نمایاں برانڈز کے بے مثال پورٹ فولیو بنائے ہیں اور دنیا بھر کی 90 مارکیٹوں کے صارفین کو اپنی جدید مصنوعات پیش کی ہیں۔

کوٹی  پریسٹج برانڈ پورٹ فولیو مشہور اور انتہائی -شہرت یافتہ اسٹورز میں تقسیم کی گئی جن میں بالین شیاگا، بوٹوگا ونیتا، کیلون کلائن، کیروٹی، کلوئی، کوپارڈ، ڈیوڈ آف، جنیفر لوپیز، جل سندر، جوپ!، کارل لیگرفیلڈ، کنیتھ کول، ایل اے ایم بی عطریات منجانب گوین اسٹیفنی ، لا ووس منجانب رینی فلیمنگ، لانکسٹر، مارک جیکبز، نیکوس، سارا جیسیکا پارکر، ویرا وینگ، ویوائن ویسٹ ووڈ اور وولف گینگ جوپ شامل ہیں۔

کوٹی بیوٹی برانڈ پورٹ فولیو کی مزید وسیع تقسیم کی گئی جن میں ایڈیڈاس، آسٹر، بیبی فاٹ، بیونس کنولز، کیلائن ڈیون، چوپا چوپس، ڈیوڈ این وکٹوریا بیکہم، اسپرٹ، ایکس کلیم ایشن، ففتھ ہل، گیس، ہل بیری، جووان، کیٹ موز، کائل مینوگ، لا کروس، لیڈی  گاگا، مس اسپورٹی، این وائے سی نیو یارک کلر، پیرے کارڈن (1)، پلے بوائے، ریمل، سالی ہانسن، سٹیٹسن، ٹم میک گرا اور ٹونینو لیمبوروگھینی شامل ہیں۔

کوٹی اور پیوگ فیشن اینڈ بیوٹی ایس اے نینا رکی، کارولائنا ہریرا، پراڈا، پاکو رابان اور انتونیو باندریس کے عطریات کی امریکی ریاستوں اور کینیڈا میں تقسیم کرنے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری رکھتے ہیں۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں: http://www.coty.com

(1)         شمالی امریکا میں دستیاب نہیں

او پی آئی پروڈکٹس انکارپوریٹڈ کے بارے میں

پیشہ ورانہ نیل کیئر میں عالمی رہنماؤں میں سے ایک او پی آئی پروڈکٹس انکارپوریٹڈ 1981ء سے زیبائش و آرائش کی صنعت میں جدت کے ساتھ رجحان سازی، فیشن – فارورڈ کلر کے ذریعے انقلاب لارہا  ہے۔ او پی آئی کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر جورج شیفر اور ایگزیکٹو نائب صدر و آرٹسٹک ڈائریکٹر سوزی ویز-فشمین کی قیادت میں خوبصورت ناخن اب ضروری فیشن شے نظر آتی ہے۔

سیلون کے پیشہ وروں کی ترجیح اور ریڈ کارپٹ شخصیات میں مقبول او پی آئی نیل لیکور اس وقت 200 سے زائد شیڈز میں دستیاب ہے۔ او پی آئی نیل لیکور میں ڈی بی پی، ٹولیون یا فارملڈھائڈ شامل نہیں اور بے عیب لگانے کے لیے تخلیق کردہ لیکور بوتل، ارگونومک کیپ اور پرووائڈ (ر) برش ڈیزائن کا حامل ہے۔

نیل لیکور کے علاوہ او پی آئی ہاتھوں، پیروں اور ناخنوں کے لیے جدید ترین معیار ی مصنوعات کی مکمل رینج بھی پیش کرتا ہے – جس میں ادارے کچ جدید تخلیقی تصور کے 30 سے زائد پیٹنٹ شامل ہیں۔

او پی آئی کئی کامیاب شراکت داریاں رکھتا ہے جن میں  سی ڈبلیو نیٹورکس، ڈیل، ڈریم ورکس اینی میشن ایس کے جی انکارپوریٹڈ، جسٹن بیبر، کیٹی پیری، کرسٹی یاماگوچی، سیرینا ویلیمز، سونی پکچرز اسکرین جیمز، سوسان جی کومان برائے کیور (ر)، والٹ ڈزنی پکچرز اور وارنر ہوم ویڈیو شامل ہیں۔

مزید معلومات کے لیے فون کریں 800-341-9999 یا ملاحظہ فرمائیں http://www.opi.com

ذریعہ: کوٹی انکارپوریٹڈ

رابطہ: لنڈسے ووٹن

(فلیشمین – ہلارڈ) برائے کوٹی انکارپوریٹڈ

+1-202-828-8829

lindsay.wooten@fleishman.com ؛ یا

ہیرس شیفرڈ

(ہیرس شیفرڈ پبلک رلیشنز انکارپوریٹڈ)

او پی آئی پروڈکٹس انکارپوریٹڈ

+1-310-277-0437

HShepard@HarrisShepard.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *