سڈنی، 28 اکتوبر / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /
ٹیلنٹ مینجمنٹ کے حل فراہم کرنے والے رہنما ادارے کورن / فیری انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ کیٹی لاہے بطور مینیجنگ ڈائریکٹر برائے آسٹریلیا و نیوزی لینڈ ادارے میں شامل ہو رہی ہیں۔
محترمہ لاہے آسٹریلوی کاروبار اور عوامی تدبیر میں ممتاز کیریئر رکھتی ہیں، جنہوں نے حال ہی میں بزنس کونسل آف آسٹریلیا (بی سی اے) میں چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے تقریباً ایک دہائی تک خدمات انجام دیں۔ بی سی اے نمایاں آسٹریلوی اداروں کے چیف ایگزیکٹوز کی ایک انجمن ہے جو کہ آسٹریلیا میں کاروباری اور معاشی اصلاحات کی تشکیل میں مدد کے لیے عوامی پالیسی کے معاملات میں کامیابی سے حصہ لیتی ہے۔
اپنے فرائض منصبی میں محترمہ لاہے عملی و انتظامی حکمت عملی اور انتظامیہ میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ وکالت اور کاروبار کی ترقی کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ قبل ازیں بی سی اے میں اپنے فرائض منصبی میں وہ نیو ساؤتھ ویلز اسٹیٹ چیمبر آف کامرس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر، سڈنی سٹی کونسل کی چیف ایگزیکٹو اور وکٹورین ٹورازم کمیشن کی چیئرمین و چیف ایگزیکٹو آفیسر رہیں۔
کورن / فیری کے صدر برائے ایشیا پیسفک چارلس ٹسنگ نے کہا کہ “ہم کیٹی کو ادارے میں خوش آمدید کہنے پر بہت مسرور ہیں۔ کیٹی چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی قابل اعتماد مشیر ہونے کی حیثیت سے غیر معمولی مہارت و تجربہ لائیں گی اور آسٹریلیا میں پیچیدہ انتظامی امور کی نشاندہی کرنے میں ادارے کی مدد کریں گی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “کیٹی ٹیلنٹ کے معاملات میں بہت پرجوش ہیں اور ٹیلنٹ مینجمنٹ حل کے ذریعے اداروں کی اسٹریٹجک صورتحال کو مضبوط بنانے میں ان کی مدد کے لیے بھرپور اندازمیں وابستہ ہیں۔”
دنیا کے سب سے بڑے سفری جہازوں کے ادارے کارنیول آسٹریلیا میں چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے علاوہ محترمہ لاہے ادارے کی ایک جانی پہچانی ڈائریکٹر ہیں جنہوں نے ڈیوڈ جونز لمیٹڈ جیسے اداروں میں خدمات انجام دیں۔ محترمہ لاہے غیر منافع بخش اداروں کے شعبے سے بھی گہری وابستگی رکھتی ہیں جنہوں نے آسٹریلین انڈیجنوس ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور اس سے قبل آسٹریلیا کونسل، میجر پرفارمنگ آرٹس بورڈ اور گاروان ریسرچ فاؤنڈیشن میں بورڈ پوزیشن کا حصہ رہیں۔
محترمہ لاہے کو کاروباری رہنمائی میں ان کے کردار پر صد سالہ تمغہ سے نوازا گیا۔ وہ یونیورسٹی آف میلبورن سے فرسٹ کلاس آنرز آرٹس ڈگری رکھنے کے ساتھ میلبورن بزنس اسکول سے ایم بی اے کلاس بھی ہیں۔
محترمہ لاہے آئندہ سال کے آغاز سے کورن / فیری میں اپنے فرائض کی انجام دہی شروع کریں گی۔ گذشتہ 11 سالوں تک آسٹریلیا میں کورن / فیری کی موجودگی کو کامیابی سے چلانے والے گیری ریڈی تبدیلی کے اس عمل میں محترمہ لاہے کی مدد کریں گے اور خود سینئر مشیر کی نئی ذمہ داری لیں گے۔
کورن/فیری انٹرنیشنل ایشیا پیسفک کے بارے میں
امریکین، ایشیا پیسفک، یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ بھر میں موجود کورن/فیری انٹرنیشنل ٹیلنٹ مینجمنٹ حل پیش کرنے والا معروف عالمی فراہم کنندہ ہے۔ کورن/فیری ایشیا پیسفک میں کام کا آغاز کرنے والی پہلی عالمی ایگزیکٹو سرچ فرم تھی جب اس نے 1973ء میں ٹوکیو میں اپنے دروازے وا کیے اور آج خطے بھر میں کلیدی کاروباری مراکز میں 19 دفاتر کا حامل ہے جن میں شامل ہیں: آکلینڈ، بنگلور، بنکاک، بیجنگ، برسبین، گوانگ چو، ہانگ کانگ، جکارتہ، کوالا لمپور، ملبورن، ممبئی، نئی دہلی، سیول، شنگھائی، سنگاپور، سڈنی ، تائی پے ، ٹوکیو اور ویلنگٹن۔ لاس اینجلس میں قائم ادارہ مختلف حل پیش کرتا ہے جو صارفین کو باصلاحیت افراد کو کھینچنے، صلاحیتوں میں اضافہ کرنے، برقرار رکھنے اور ان کی حفاظت کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ کون/فیری انٹرنیشنل کے اداروں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے www.kornferryasia.comملاحظہ کیجیے، اور قیادت کے خیال، ملکیت دانش اور تحقیق کے لیے www.kornferryinstitute.com دیکھئے۔
ذریعہ: کورن / فیری انٹرنیشنل
رابطبہ: کیرول لو برائے کورن/فیری انٹرنیشنل، +65 6231 6219، carol.lo@kornferry.com؛ یا گبریل ٹرینر برائے جان کنولی اینڈ پارٹنرز ، +61 2 9232 1033 ، gmt@jcp.com.au ، برائے کارن / فیری انٹرنیشنل