گائیڈپوائنٹ نے غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے دبئی ایف ڈی آئی کے ساتھ اتحاد کرلیا

دبئی،متحدہ عرب امارات،1،ستمبر،2020 /پی آرنیوزوائر / –گائیڈ پوائنٹ گلوبل کے ماتحت ادارے گائیڈ پوائنٹ ایم ای اے لمیٹیڈ نے دبئی انوسٹمنٹ ڈیولیپمنٹ ایجنسی )دبئی ایف ڈی آئی) کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت)ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں،جس کا ایک مشترکہ مقصد معلومات کا تبادلہ اور کاروباری سطح پر شراکت کے ذریعے اس خطہ کو فائدہ پہنچاناہے۔

یہ مفاہمتی یادداشت دونوں پارٹیوں کی مشترکہ مقاصد کے لیے آگے  بڑھنے میں بے چینی کا مظہر ہے، جوحکومت دبئی کی اسٹریٹجک ہدایتوں کی حمایت کرنے اور امارات کی تشکیلاتی حکمت عملی کی مدد کرنے اور دبئی اسٹریٹجک پلان کے مطابق بہتر باخبر پالیسی فیصلوں کرنے کے لئے ان کی شراکت کو مستحکم کرتا ہے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/0_8d6zg6ew/def_height/400/def_width/400/version/100012/type/1

اس معاہدہ پردبئی ایف ڈی آئی کے سی ای او فہد الغرقاوی اور گائیڈ پوائنٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور مشرق وسطی،شمالی افریقہ اور ترکی کے علاقے کے سربراہ بلال صبونی نے دستخط کیے۔

فہد الغرقاوی کا کہناتھا “ ہم گائیڈ پوائنٹ کےساتھ کام کرنے جارہے ہیں تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے بہتر فیصلے کرنے میں مدد دی جاسکے۔ دبئی کی ایک خاصیت ہے کہ یہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک  ترجیحی مقام ہے،جو کاروبار کو تجارت میں آسانی،بہترین انفراسٹرکچر،اور دنیا کے ایک جدید اور سب سے محفوظ شہروں میں سے ایک میں مواقع فراہم کرتاہے۔ہماری شراکت کی توجہ مخصوص مشاورت اور مشاورت کے ذریعے آگے بڑھنے پر ہوگی تاکہ ممکنہ سرمایہ کاروں کو ہمارے سٹرٹیجک مقاصد کے ساتھ ایک نقطے پر لایا جاسکے۔”

بلال صبونی کا کہناتھا “ ہماری کمپنی کی رسائی عالمی سطح پر 190سے زائد ممالک میں ہے اور 150سے زائد سیکٹروں میں سرگرمیوں کی  وسیع رینج کے ذریعے،ہماری ٹیمیں بہترین طریقےسے مقامی معلومات کے پھیلانے اور فروغ دینے کے ساتھ ساتھ حکومتی حصہ داروں کو دنیا کی بہترین نیٹ ورک سہولیات فراہم کرتی ہیں۔ ہم دبئی ایف ڈی آئی کے مقصد میں حصہ لینے پر اور ان کی مضبوط اور طویل مدتی معاشی ترقی کے لیے ان کے کوششوں کو مزید تیز کرنے میں مدد کرنے کے لئے بہت پرجوش ہیں ۔”https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/0_rh7m7s42/def_height/400/def_width/400/version/100012/type/1

گائیڈ پوائنٹ کے بارے میں

گائیڈ پوائنٹ ایک نامور ماہرین کا نیٹ ورک ہے، جو صارفین کو ان کی ضرورت کے حساب سے اپنے عالمی ماہرین کے نیٹ ورک سے متعلقہ ماہر سے ملاتاہے۔ گائیڈ پوائنٹ کی فراہم کردہ سہولیات میں فون پر مشاورت، سروے، تقریبات، اور کمپنیوں کے اعدادوشمار کی بصیرتی مصنوعات، شامل ہیں،یہ ہمارے صارفین کو نئی صنعتوں تک پہنچ دینے میں مدد کرتاہے،جو حالیہ رجحانات پر تیز معلومات فراہم کرتا،اور حساس موضوعات پر گہرا مطالعہ فراہم کرتاہے،اور بہترین آگاہی کی توثیق کرتاہے۔ کثیرالملکی صارفین میں ٹاپ کی 10میں سے 9 مشاورتی کمپنیاں ہمارے گاہکوں کی لسٹ میں شامل ہیں اور کچھ بڑے ہیج فنڈز،نجی ایکویٹی کمپنیاں،اور دولت کے اعتبار سے شماریات کی عوامی کمپنیاں ان میں شامل ہیں۔گائیڈ پوائنٹ کے صنعت میں قائدانہ کردار کے حامل پلیٹ فارم کو گائیڈ پوائنٹ کی جنرل کونسل کی زیر نگرانی چلایا جارہاہے،جوکہ ایس ای سی انفورسمنٹ کا سابقہ اٹارنی ہے،یہ صارف سے مشیر کے درمیان گائیڈ پوائنٹ کی ایپلیکیشن کے ذریعے مناسب بات چیت میں مدد فراہم کرتاہے جو گائیڈ پوائنٹ کے اپنی پالیسیوں اور طریقہ کار کے مطابق ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی مرضی کے مطابق ڈھالا جاسکتاہے، کلائنٹ سے متعلق خصوصی کنٹرول کمپنی مؤکلوں کی درخواستوں پر نافذ کرتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے،برائے مہربانی www.guidepoint.com پر جائیے۔

تصویر : https://mma.prnewswire.com/media/1219908/Dubai_FDI_CEO.jpg
تصویر : https://mma.prnewswire.com/media/1219907/Bilal_Sabouni_Official_Photo.jpg