Breaking News

ہائیر نے بین البراعظمی انٹرایکٹو کارکردگی کے ذریعے ارتھ آور منایا

تین براعظموں میں انٹرایکٹو کارکردگی کے اس سلسلے کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا

بیجنگ ، 31 مارچ 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیا/–

اپنے کروڑوں صارفین کی ارتھ آور 2012ء کے دوران ایک گھنٹے کے لیے “سوئچ آف” کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے  ہائیر شمالی امریکہ، یورپ اور ایشیا بھر میں عوامی کارکردگی کے ایک سلسلے کی میزبانی کر رہا ہے۔ مثال کے طور پر اس سال کی چند کلیدی تقریبات میں پیرس (فرانس) میں ہائیر مصنوعات کے ساتھ بیٹ بکس چیمپئن شو، اوساکا (جاپان) میں ایک کینڈل لائٹ کنسرٹ، نیو یارک (امریکہ) میں گھریلو مصنوعات سے موسیقی بجانے کی انوکھی کارکردگی اور بیجنگ (چین) میں بچوں کے گانے کی کارکردگی شامل ہیں۔

مزید برآں، مثال قائم کرنے عالمی تحریک کی مدد سے ادارے کی وابستگی کو ظاہر کرنے کے لیے ہائیر کے 70 ہزار عالمی ملازمین نے ارتھ آور کی حمایت ظاہر کرنے کے لیے مقامی وقت کے مطابق 8:30 سے 9:30 شب تک اپنے گھروں کی روشنیاں بند کرنے کا عہد کیا ہے۔

جو گھروں پر ہیں وہ ہائیر کی ارتھ آور کے لیے وقف ویب سائٹ  http://ecolife.haier.com ملاحظہ کر سکتے ہیں جہاں صارفین آن لائن “روشنیاں بند” کر سکتے ہیں، قدرتی آوازوں سے بنائی گئی انوکھی موسیقی کا لطف اٹھا سکتے ہیں اور معروف سوشل میڈیا ویب سائٹس کے لیے پیش کردہ روابط پھیلا کر شعور اجاگر کر سکتے ہیں۔ اپنے اجرا کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں ویب سائٹ 2 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھی جا چکی ہے۔ ہائیر اپنے فیس بک، ٹویٹر اور ویبو کھاتوں کے ذریعے ارتھ آور مہم کا حصہ بننے کے لیے دنیا بھر کے صارفین کو مدعو کر رہا ہے۔

ہائیر گلوبل مارکیٹنگ آپریشنز کی ڈائریکٹر محترمہ چانگ تیان نے کہا کہ “ارتھ آور میں مسلسل دوسرے سال شرکت کے لیے ہم دنیا بھر کے ان کروڑوں افراد کے ساتھ مل رہے ہیں جو ماحول کے تحفظ کے لیے اٹھ کھڑے ہونے اور شعور اجاگر کرنے کے لیے ہماری ضرورت کو محسوس کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہماری عالمی اور آن لائن سرگرمیاں ماحول دوستی میں اپنا کردار ادا کرنے اور حصہ ڈالنے کے لیے صارفین کی حوصلہ افزائی کریں گی۔”

2007ء میں شروع ہونے والا ارتھ آور ماحولیاتی تبدیلی کے لیے شعور اجاگر کرنے والی سب سے بڑی عالمی مہم میں تبدیل ہو چکا ہے، جس میں 100 سے زائد ممالک اور خطوں کے کروڑوں افراد، ادارے اور شہر حصہ لیتے ہیں۔ ارتھ آور 2011ء نے تمام سات براعظموں میں 135 ممالک اور خطوں کے 5,251 سے زائد شہروں اور قصبوں میں تقریبا 1.8 ارب افراد تک رسائی حاصل کی۔

ماحول دوستی سے ہائیر کی وابستگی

ہائیر ماحول دوستی سے وابستہ ہے، اور توانائی بچانے والی گھریلو مصنوعات تیار کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کر کے اس وابستگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ 2008ء میں ہائیر نے اولمپک تنصیبات میں 60,000 ماحول دوست مصنوعات فراہم کر کے کھیلوں کے ماحولیاتی اثرات کو بہتر بنایا۔ 2009ء میں بزنس ویک چائنا نے چین کے ماحول کے تحفظ کے لیے شاندار خدمات پر ہائیر کو “گرینر چائنا بزنس ایوارڈ” سے نوازا۔ حال ہی میں، مارچ 2012ء میں، عالمی اقتصادی فورم اور بوسٹن کنسلٹنگ گروپ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ نے ہائیر کو چین کے 10 سرفہرست عالمی کارپوریٹ شہریوں میں سے ایک قرار دیا۔

ہائیر گروپ کمپنی لمیٹڈ کے بارے میں

ہائیر دنیاکا سب سے بڑا گھریلو مصنوعات تیار کرنے والا ادارہ اور 2011ء میں 7.8 فیصد خوردہ حجم حصے کے ساتھ دنیا کا نمبر ایک بڑی گھریلو مصنوعات تیار کرنے والا ہے۔ اس نے 160 سے زائد مارکیٹوں میں 61 سیلز سینٹرز، 10 آر اینڈ ڈی سینٹرز اور 21 صنعتی پارکس قائم کیے ہیں۔ یہ 70,000 ملازمین کا حامل ہے اور 2011ء میں 150.9 ارب آر ایم بی (23.3 ارب امریکی ڈالرز) کی آمدنی حاصل کی۔ یہ ہانگ کانگ اور شنگھائی کے اسٹاک ایکسچینج میں مندرج ہے۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

روہینی مکھرجی

ہل+نولٹن اسٹریٹجیز

rohini.mukherji@hkstrategies.com

(86) 10 5967 7625

 

 

انگ گاؤ

ہل+نولٹن اسٹریٹجیز

Ang.gao@hkstrategies.com

(86) 10 5967 7648

ذریعہ: ہائیر گروپ

Check Also

Iranian President visits Quaid’s Mazar in Karachi

The President of Iran Dr. Ebrahim Raisi reached Karachi along with his delegations on the last leg of his tour of Pakistan. The visiting President was accorded warm welcome at the airport by Governor Sindh Kamran Khan Tessori, Chief Minister Syed Mu...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *