ہائیر نے عالمی توسیع کی حکمت عملی کے تحت جاپان میں ایشیائی صدر دفاتر قائم کر لیے

AsiaNet 48370

ٹوکیو، 15 فروری 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیا-ایشیانیٹ/–

دنیا کے نمبر ایک گھریلو مصنوعات بنانے والے ادارے کا جاپان میں قدم مضبوطی سے جماتے ہوئے ایشیا میں ترقی کا منصوبہ

آج ایک پریس کانفرنس میں دنیا کے نمبر ایک عالمی گھریلو مصنوعات بنانے والے برانڈ ہائیر گروپ نے اوساکا میں ایشیائی صدر دفاتر اور ٹوکیو اور کیوٹو میں دو آر اینڈ ڈی مراکز کے قیام کے منصوبوں کا باضابطہ اعلان کیا، یہ ایسی پیشرفت ہے جو جاپان کو ایک ایسی سمندر پار مارکیٹ کی حیثیت سے مستحکم کرتی ہے جو کاروبار کے تین کلیدی اجزاء-آر اینڈ ڈی، ساخت گری اور مارکیٹنگ- کو ملاتی ہے۔ یہ ہائیر کے بین الاقوامی مارکیٹ میں پھیلنے اور عالمی برانڈ ساکھ کو مستحکم کرنے کے طویل المیعاد اسٹریٹجک منصوبے کو بھی مظاہرہ کرتا ہے۔

کانفرنس نے جاپان میں ہائیر کے دوسرے برانڈ، ایکوا، کی باضابطہ رونمائی بھی کی۔ گزشتہ سال ہائیر نے انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن اور ویت نام میں اس کے واشنگ مشین، ریفریجریٹر اور صارفی گھریلو برقی مصنوعات کے ساتھ جاپان میں سانیو کے واشنگ مشین اور صارفی ریفریجریٹر کاروبار کو خرید لیا تھا۔ سانیو کے غیر لمسی اثاثہ جات کی حیثیت سے ایکوا کو 2011ء میں ہائیر منتقل کیا گیا۔ دریں اثناء ہائیر اپنی دہری برانڈ حکمت عملی کے حصے کے طور پر جاپان میں دو برانڈز کا مالک ہے یعنی ہائیر اور ایکوا۔

ہائیر توقع رکھتا ہے کہ 2012ء میں جاپان میں اس کی فروخت 50 ارب ین تک پہنچ جائے گی، جس میں ایکوا کے اندازاً 35 ارب ین بھی شامل ہوں گے۔ جبکہ ادارہ کا زور ہے کہ وہ صرف مارکیٹ شیئڑ میں اضافے پر نظر رکھے ہوئے نہیں ہے۔ ہائیر کے ایگزیکٹو وی پی لیانگ ہیشان نے کہا کہ “ہمارے لیے سب سے اہم جاپانی صارفین کو بہتر انداز مین سمجھنا اور اپنے مقامی آپریشنز، ٹیکنالوجی جدت اور وسائل کے استحکام کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ایسی مصنوعات فراہم کرنا ہے جو ان کی زندگیوں کی ضروریات کو پورا کریں۔”

حصول کے بعد ہائیر نے ایکوا کے ڈی این اے –اس کی بے مثال ٹیکنالوجی، کارگزاری اور خیال – کو برقرار رکھنے اور جاپانی صارفین کو اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرنے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ایکوا ایک واشنگ مشینوں کے برانڈ سے اک ایسے برانڈ میں تبدیل ہو چکا ہے جو واشنگ مشینوں، ریفریجریٹرز اور دیگر گھریلو مصنوعات کے 60 سے زائد ماڈلز پر مشتمل ہے۔ ایکوا، جو اس وقت جاپان میں دستیاب ہے، متوسط اور اعلیٰ آمدنی کے حامل جاپانی خاندانوں کو ہدف بناتا ہے اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بناتا ہے۔ ایکوا کا برانڈ خیال ہائیر کے “زندگی قیمتی ہے” سے واضح کیا گیا ہے اور ان لوگوں کے لیے تخلیق کیا گیا ہے جو “اپنی زندگیوں کے ہر روز کو عزیز رکھتے ہیں۔”

جاپان کے علاوہ، ہائیر دہری برانڈ حکمت عملی کو جنوب مشرقی ایشیائی مارکیٹ میں بھی جاری کر رہا ہے جہاں وہ “ہائیر” اور “سانیو” کے برانڈ ناموں سے کام کرے گا۔ جاپان میں ہائیر کے ایشیائی صدر دفاتر دو علاقائی مارکیٹوں میں جدت طرازی کی جانب جھکاؤرکھنے والے آر اینڈ ڈی، ساخت گری اور مارکیٹنگ کو دیکھیں گے۔

ہائیر کے نائب صدر ڈو جنگو نے پریس کانفرنس کے شرکاء کو بتایا “ہائیر نے ایشیائی صدر دفاتر کے قیام کے لیے گھریلو آلات کی مستحکم مارکیٹ اور ٹیکنالوجیکل جدت اور ڈیزائن میں عالمی قائدانہ کردار کے باعث جاپان کا انتخاب کیا۔ جاپان میں گزشتہ 10 سالوں میں کام کے دوران پائی گئی عمیق سمجھ اور بصیرت کے ساتھ انقلابی جدت طرازی اور عالمی معیار کی مسابقت ہائیر کی ترقی اور گھریلو مصنوعات بنانے والے نمبر ایک عالمی ادارے کی حیثیت مستحکم کرنے میں مدد دے گی۔”

ہائیر کے بارے میں
گزشتہ 27 سالوں میں ہائیر نے بین الاقوامی مارکیٹ میں دنیا کے معروف ترین برانڈ کی حیثیت سے مستحکم ہونے کی جدوجہد کی ہے۔ اب تک وہ 160 سے زائد مارکیٹوں میں 61 سیلز سینٹرز، 10 آر اینڈ ڈی سینٹرز اور 21 انڈسٹریل پارکس بنا چکا ہے۔ یورومانیٹر کی جانب سے اسے مارکیٹ شیئر کے حساب سے مسلسل کئی سال تک دنیا میں نمبر ایک عالمی گھریلو مصنوعات بنانے والا برانڈ قرار دیا گیا ہے۔

اوساکا میں واقع ہائیر کے ایشیائی صدر بالترتیب دفاتر ٹوکیو اور کیوٹو میں دو آر اینڈ ڈی مراکز کی نگرانی کرتے ہیں۔ یہ اب تک 250 ملین ین کا سرمایہ درج کر چکا ہے، اور اس وقت 220 ملازمین کا حامل ہے۔ یہ سیلز کمپنیوں کی بھی نگرانی کرتا ہے جو ایکوا اور ہائیر برانڈز کو علیحدہ حیثیت سے جاپانی مارکیٹوں میں مارکیٹ کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ شیگا پری فیکچر میں واقع ایک ادارے کو بھی جو گھریلو و کمرشل مشینیں تیار کرتا ہے۔

ایکوا کے بارے میں
ایکوا درحقیقت سانیو واشنگ مشینوں کے مارکیٹنگ برانڈ کی حیثیت سے تخلیق کیا گیا تھا۔ 2006ء میں بننے والا ایکوا اپنی غیر معمولی “ایئرواش” ٹیکنالوجی کے باعث مشہور تھا اور توانائی اور اخراجات کے حوالے سے باخبر جاپانی صارفین میں طویل عرصے تک مقبول رہی ہے۔ ہائیر نے 2011ء میں جاپانی مارکیٹ میں توسیع کی حکمت عملی کے تحت سانیو سے ایکوا کو خرید لیا۔

مزید معلومات کے لیے، ملاحظہ کیجیے www.haier.com

رابطہ: محترمہ وانگ نا
ہائیر گروپ کمپنی لمیٹڈ
ٹیلی فون: +86-532-8893-6177
ای میل: wangna@haier.com

محترمہ روہنی مکھرجی
ہل اینڈ نولٹن چائنا
ٹیلی فون: +86-10-6512-8811
ای میل: rohini.mukherji@hillandknowlton.com.cn

ذریعہ ہائیر گروپ کمپنی لمیٹڈ