Breaking News

ہائی سینس اقوام متحدہ ماحولیاتی پروگرام کے سیڈ ایوارڈ کا دنیا کا پہلا کارپوریٹ پارٹنر بن گیا

AsiaNet 43321

چنگڈاؤ، چین، 16 فروری 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا – ایشیا نیٹ /

اقوام متحدہ کی ماحول دوست کاروائیوں کے لیے مصروف عمل، عالمی اداروں کے لیے ماحول دوست تبدیلی کا فروغ

اقوام متحدہ ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) اور ہائی سینس گروپ کے نمائندگان نے 15 فروری کو نیروبی، کینیا میں قائم یو این ای پی  کے صدر دفتر میں باضابطہ طور پر  ایک باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے کی تحت ہائی سینس آئندہ تین سالوں کے لیے یو این ای پی  کے سیڈ (SEED) ایوارڈ کا دنیا کا پہلا کارپوریٹ پارٹنر بن گیا ہے جو پہلی بار یو این ای پی کی سیڈ سرگرمیوں کا حصہ بننے کے لیے مصروف عمل ایک چینی ادارے کی  نمائندگی کرتا ہے۔

( تصویر: http://www.prnasia.com/sa/2011/02/16/20110216707602.jpg )

جوہانسبرگ میں پائیدار ترقی پر ہونے والی عالمی سربراہی کانفرنس 2002ء میں قائم ہونے والا  اقوام متحدہ کا سیڈ ایوارڈ پائیدار ترقی اور ماحول دوست معیشت کے لیے عالمی شراکت داری تخلیق کرتا ہے اور دنیا بھر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے جدید کاروباری اداروں کو کاروباری خاکوں میں سماجی اور ماحولیاتی فوائد کی تکمیل  کے لیے معاونت فراہم کرتا ہے۔

اقوام متحدہ کے ماتحت – سیکریٹری جنرل اور یو این ای پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آخم اسٹینر نے واضح کیا کہ یو این ای پی کے آٹھ مستقبل اراکین نے متفقہ طور پر چین کے ہائی سینس کو “ادارے کی جدت اور ماحولیاتی تحفظ سے مسلسل وابستگی کی روشنی میں “سیڈ ایوارڈ کے پہلے متحدہ شراکت دار کے طور پر منتخب کرلیا ہے۔ ہائی سینس گروپ نے صنعت کی ماحول دوست  ترقی کی قیادت کے مقصد سے 2010ء میں ہائی سینس گرین ڈویلپمنٹ آؤٹ لائن قائم کی – – ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کی بچت کے لیے بین الاقوامی ایل ای ڈی بیک لائٹ کا معیار قائم کرنے میں رہنمائی حاصل کی؛ عالمی سطح پر مشہور، ریفریجریٹر کے یومیہ توانائی – خرچ میں چھ گنا کمی؛ اور ایئر – کینڈیشننگ  توانائی بچت میں تین مرتبہ عالمی ریکارڈ توڑا۔ ہائی سینس کی سیڈ ایوارڈ کے لیے ضمانت اور عمدہ ایس ایم ایز کی ماحول دوست جدت کے لیے معاونت ماحول دوست ٹیکنالوجی کے لیے ادارے کے  عزم کی تصدیق کرتی ہے۔کینیا کے لیے چینی سفیر لوئی گوانگیان نے ایونٹ کے موقع پر کہا کہ بڑے چینی اداروں کی دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی تعداد عوامی معاملات میں متحرک ہیں، جو عالمی سطح پر جانے کے لیے اپنی طاقت اور تصور دکھا رہے ہیں اور کسی حد تک چین کے بین الاقوامی تصور اور عالمی حیثیت کو بہتر بنا رہے ہیں۔

یہ بتایا گیا ہے کہ سیڈ ایوارڈ 15 اپریل کو جنوبی افریقہ میں پیش کیا جائے گا۔

ذریعہ: ہائی سینس گروپ

مزید معلومات کے لیے رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

جیسی ما، فون: +86-532-8087-8250، ای میل: mayuanyuan@hisense.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *