Breaking News

ہارڈ روک ہوٹلز نیو یارک شہر کی معروف میوزک رو میں موسیقی کی آواز واپس لاتا ہوا

ہارڈ روک ہوٹل نیو یارک رواں سال بنا رکھے گا

اورلینڈو، فلوریڈا، 29 جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/– 70 ممالک میں موجودگی کے ساتھ دنیا کے معروف ترین مہمان نوازی برانڈز میں سے ایک ہارڈ روک انٹرنیشنل فخریہ طور پر ہارڈ روک ہوٹل نیو یارک پیش کرتا ہے۔ موسم بہار 2019ء کے اواخر میں کھلنے کے لیے تیار یہ نو تعمیر شدہ 445 کمروں کا ہارڈ روک ہوٹل نیو یارک جلد 7 ویں ایونیو اور ایونیو آف دی امریکاز کے درمیان 48 ویں اسٹریٹ پر نمودار ہوگا۔ یہ علاقہ، جو پہلے میوزک رو کہلاتا تھا، کبھی موسیقی کا مرکز تھا اور روک کے لیجنڈز جیسا کہ جمی ہینڈرکس، ایرک کلیپٹن اور دی اسٹونز سمیت ابھرتے ہوئے فنکاروں کا مسکن تھا۔ آنے والا ہارڈ روک ہوٹل نیو یارک میوزک رو میں نئی سانس پھونکے گا اور تاریخی مقام کے ورثے کو دوبارہ تسخیر کرے گا۔

Official First Image of Hard Rock Hotel New York.

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160627/383758
لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160517/368695LOGO

ہارڈ روک انٹرنیشنل میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہمیش ڈوڈس نے کہا کہ “ہم نیو یارک شہر میں ہارڈ روک ہوٹلز کا تجربہ ظاہر کرنے پر فخر اور تمنا دونوں ظاہر کرتے ہیں، ایک ایسا مقام جہاں کی زندگی اور لامحدود توانائی ہمارے برانڈز کے بہترین مطابقت رکھتی ہے۔ ہارڈ روک ہوٹل نیو یارک ایک مکمل نیا تعمیراتی منصوبہ ہے، جس کے ساتھ ہم ایک ایسا ہوٹل تیار کرنے کے قابل ہیں جو خاص سہولیات اور پروگرامنگ کا حامل ہے جو نیو یارک شہر کے لیے تیارکردہ اپنی نوعیت کا خاص موسیقی تجربہ فراہم کرے گا۔”

نیو یارک میں ایک نئے اور موسیقی پر توجہ رکھنے والے تجربے کے ساتھ ہارڈ روک ہوٹل شہر کے موسیقی و ثقافتی ورثے کو براہ راست موسیقی تقریبات اور گلوکاروں سے متاثرہ ڈیزائن اجزاء کو پیش کرنے میں فخر کرے گا۔ دنیا کے سب سے بڑے اور بیش بہا موسیقی یادگاری مجموعے کے منتظم کی حیثیت سے ہارڈ روک انٹرنیشنل کا ڈیزائن دیواروں پر عجائب گھروں جیسے ڈسپلے ڈیزائن کرے گا۔ ہوٹل کے لیے یادگاروں کا انتخاب ہم عصر مصوروں پر توجہ کے ساتھ احتیاط سے کیا گیا ہے جو نیو یارک کو اپنا گھر کہتے ہیں، اور ساتھ ساتھ معروف موسیقاروں اور تاریخ کے اہم مواقع بھی جنہوں نے شہر کے مسلمہ موسیقی ورثے کی تشکیل دی۔

ٹائمز اسکوائر الائنس کے صدر ٹم ہوپکنز نے کہا کہ “ٹائمز اسکوائر براڈوے سے لے کر برل بلڈنگ تک، 48 ویں اسٹریٹ کی میوزک رو پر براہ راست کلبوں سے آلات کے اسٹورز تک موسیقی اور پوپ کلچر کا مترادف نام ہے۔ ٹائمز اسکوائر پر تبدیلی کی کئی دہائیوں سے یہ بلاک ہمیشہ موسیقی پر معروف رہا ہے؛ ایسا مقام جہاں مقامی افراد، مہمان اور موسیقی کی مشہور شخصیات ملتی ہیں جدید ترین آلات کی خریداری اور براہ راست کارکردگی سے پہلے موسیقی کے اوقات میں۔ مختصر یہ کہ کبھی کوئی ہوٹل اتنے بہترین مقام پر نہیں رہا؛ ہارڈ روک ہوٹل نیو یارک کی جلد آمد موسیقی ہے، صرف سماعت کے لیے نہیں، بلکہ دنیا بھر میں موسیقی کے چاہنے والوں کی سماعت کے لیے ہے۔”

Hard Rock Hotel Logo.

ہر موڑ پر موسیقی تجربات کے ساتھ ہارڈ روک ہوٹل نیو یارک ایک متحرک خیرمقدمی لابی رکھے گا، جو معروف ریستورانوں اور لاؤنج، اور ساتھ ساتھ لابی بار کے ذریعے مکمل ہوتی ہے۔ آنے والے ہارڈ روک ہوٹل نیو یارک کا چھت پر موجود نخلستان جلد ہی مقامی تفریحی مقام بن جائے گا، جہاں مہمان دھوپ لے سکیں گے یا رات میں رقص کر سکیں گے اور ٹائمز اسکوائر کی خوبصورت روشنیوں اور معروف روک فیلر سینٹر کے گرد سرگرم ماحول کے لاجواب نظاروں کا لطف اٹھا سکیں گے۔ ہوٹل کی چھت پروگراموں میں دن اور شام کی سرگرمیوں کا بھی مطالبہ کرتی ہے، جو فنکاروں کے سیشن سے اور ڈی جے سیٹ سے لے کر موثر ترین گلوکاروں اور مشہور شخصیات کی تقریبات تک۔ کیونکہ فرصت کے وقت کی اور تفریحی پیشکشوں کی کوئی کمی نہیں اس لیے ہارڈ روک ہوٹل نیو یارک ایک طرحدار اور امیرانہ زیر زمین رقص گاہ کا منصوبہ رکھتا ہے۔ یہ پرشکوہ شراب خانہ نیو یارک شہر کے موسیقی کی زیریں ثقافت کا عرق حاصل کرے گا اور مقامی افراد اور سیاحوں کو ترغیب دے گا۔

ہارڈ روک کی روایت کے مطابق ہوٹل ایسی سہولیات اور پروگرامات پیش کرے گا جو برانڈ کے لیے مخصوص ہوگی، جن میں ایک توانائی بخش روک اسپا شامل ہے جو انقلابی ردھم اینڈ موشن اسپا پیش کرتا ہے جس میں جدید، موسیقی رکھنے والی سوئیڈش مساج مشقوں اور علاج شامل ہیں۔ مہمان معروف ساؤنڈ آف یور اسٹے (ر) موسیقی سہولیات پروگرام کے ذریعے اچھوتے موسیقی تجربے کا فائدہ اٹھائیں گے، جو فینڈر گٹار اور ڈی جے آلات کرائے پر دینے کی سہولت دے رہے ہیں جو فوری جام سیشنز کے لیے کمرے میں فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں، مہمان باڈی روک ورزشی تنصیب اور روک شاپ تک رسائی کا لطف اٹھائیں گے، جہاں مہمان برانڈ کے کلاسیکی مال خرید سکتے ہیں۔

آنے والا ہارڈ روک ہوٹل نیو یارک نیو یارک میں قائم ایکس ٹیل ڈیولپمنٹ کمپنی کے تعاون سے تیار کیا جا رہا ہے۔

مارکو روکا، ایگزیکٹو نائب صدر برائے گلوبل ہوٹل ڈیولپمنٹ ہارڈ روک انٹرنیشنل نے کہا کہ “ہارڈ روک کی ہوٹل اور کیسینو توسیع حکمت عملی متحرک اور ذی علم ڈیولپرز طلب کرتی ہے، جیسا کہ گیری بینیٹ اور ایکس ٹیل گروپ، اور ہماری نظریں ان کے تجربے کے ساتھ منصوبے کو پھلتے پھولتے دیکھنے پر مرکوز ہیں۔ ہارڈ روک ہوٹل نیو یارک کا افتتاح، ساتھ ہی برلن اور دبئی میں املاک کی تکمیل، اور ساتھ ساتھ جلد ہی دیگر بڑے شہروں میں  اعلان کردہ منصوبے برانڈ کے لیے ایک بڑا سنگ میل پیش کریں گے اور عالمی ہوٹل کلیکشن کی حیثیت سے اسے مزید مضبوط کریں گی۔”

بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ عالمی معیار کا تفریحی و طرز زندگی برانڈ ہارڈ روک ہوٹلز اینڈ کیسینوز طرحدار اور ہم عصر ڈيزائن، لاجواب سروس اور ان سب کو متحد کرنے والا تار – موسیقی – پیش کرتا ہے۔ ہارڈ روک کا موجودہ ہوٹل و کیسینو پورٹ فولیو دنیا کے قابل رشک ریزورٹ مقامات میں موجود ہے، ساتھ ساتھ شہری مقامات میں۔ ہارڈ روک ہوٹلز آج کے شہروں، جدید موسیقاروں کی تبدیل ہوتی اور امتیازی ضروریات کا خیال رکھتا ہے، جو روایتی، قابل پیش بینی تجربات کے لیے وقفہ چاہتے ہیں، چاہے وہ کاروباری ہو یا تفریحی سفر ہو۔

موسیقی قبولیت اور ایک پرتخیل ماحول کے ذریعے ہارڈ روک ہوٹلز اینڈ کیسینوز زندگی کے مختلف پہلوؤں کے لیے مصنوعات فراہم کرتا ہے – کام، تفریح اور ذاتی جائے پناہ۔ مزید معلومات یا کسی بھی ہارڈ روک ہوٹلز اینڈ کیسینوز میں قیام بک کرنے کے لیے ملاحظہ کیجیے www.hardrockhotels.com۔

ہارڈ روک انٹرنیشنل کے بارے میں

70 ممالک میں مقامات کے ساتھ، جن میں 165 کیفے، 23 ہوٹل اور 11 کیسینوز شامل ہیں، ہارڈ روک انٹرنیشنل (ایچ آر آئی) دنیا کے سب سے زیادہ جانے مانے اداروں میں سے ایک ہے۔ ایک ایرک کلیپٹن گٹار کے ساتھ شروعا لیتے ہوئے ہارڈ روک موسیقی کی یادگار اشیا کے عظیم ترین مجموعے کا حامل ہے، جو دنیا بھر میں اس کے مقامات پر پیش ہے۔ ہارڈ روک جمع کرنے کے قابل فیشن اور موسیقی متعلقہ چیزوں، ہارڈ روک لائیو کارکردگی مقامات اور ایک اعزاز یافتہ ویب سائٹ کے لیے بھی معروف ہے۔ ایچ آر آئی تمام ہارڈ روک برانڈز کے لیے عالمی ٹریڈ مارک کی ملکیت رکھتا ہے۔ ادارہ لندن، نیو یارک، سان فرانسسکو، سڈنی اور دبئی جیسے معروف شہروں میں کیفیز کی ملکیت رکھتا، چلاتا اور فرنچائز کرتا ہے۔ ایچ آر آغی دنیا بھر میں ہوٹل/کیسینو املاک کی ملکیت رکھتا، لائسنس کرتا اور/یا سنبھالتا ہے۔ مقامات جن میں ٹمپا اور ہالی ووڈ، فلوریڈا میں ادارے کے دو سب سے کامیاب ہوٹل اور کیسینو املاک شامل ہیں، دونوں ایچ آر آئی کا مالک ادارہ سیمینول ٹرائب آف فلوریڈا چلاتا ہے، اور ساتھ ساتھ بالی، شکاگو، کانکن، ابیزا، لاس ویگاس، مکاؤ اور سان ڈیاگو میں دیگر دلچسپ مقامات شامل ہیں۔ آنے والے نئے ہارڈ روک کیفے مقامات ریک یاوک، شنگھائی، باکو اور سان ہوان شامل ہیں۔ نئے ہارڈ روک ہوٹل کے منصوبوں میں ابوظہبی، اٹلانٹا، برلن، دبئی، اتاپیما، لندن، لاس کابوس، نیو یارک، تنریف اور چین میں شین ژین، ڈالیان اور ہائیکو شامل ہیں ہارڈ روک انٹرنیشنل پر مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.hardrock.com۔

مزید معلومات کے لیے:
کیری این واٹسن/ڈینیلا ڈيلااوسا
زمرمین ایجنسی، 1.850.668.2222+
hardrock-pr@zimmerman.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]