Breaking News

ہلٹ پرائز فائنلز کا انعقاد کلنٹن گلوبل انیشی ایٹو میں ہوگا

1 ملین امریکی ڈالرز کا ہلٹ پرائز نیو یارک میں کلنٹن گلوبل انیشی ایٹو سالانہ اجلاس کے موقع پر صدر کلنٹن دیں گے

نیو یارک،17 ستمبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

23 ستمبر 2013ء کو عالمی رہنما شیرٹن نیو یارک ہوٹل اینڈ ٹاورز میں کلنٹن گلوبل انیشی ایٹو (سی جی آئی) سالانہ اجلاس میں جمع ہوں گے۔ ان کے ساتھ پہلی مرتبہ سماجی منتظمین کی نئی نسل شامل ہوگیجو 2013ء کے ہلٹ پرائز کے حتمی امیدوارہیں۔

26 حریف چھ ٹیموں میں مقابلہ کر رہے ہیں اور پہلے ہی 150 سے زیادہ ممالک میں 10,000 سے زائد کالجوں اور جامعات کے طلباء کو شکست دے چکے ہیں۔ چیلنج؟ ایسے سماجیادارےکاقیام جوکھانےکیکمیسے متاثرافرادکیلئےغذا کیفراہمیکویقینیبنائے خصوصاً شہروں کی کچی آبادیوں میں مقیم 200 ملین افرادکیلئے۔

ہلٹ پرائز کے بانی اور سی ای او احمد اشکر نے کہا کہ “ہمیںموقع ملاہے کہہماگلی نسل کو بااختیار بنائیںاور دنیا کے اہم ترین مسائل کو حل کریں۔ہر روز تقریباً ایک ارب افراد بھوکے رہتے ہیں اور نئےاقداماتکے بغیرغذائی تحفظ کے مسائل ممکنہ طور پر بدترین صورت اختیار کرجائیںگے۔”

ہلٹ پرائز کے حتمی امیدواروں کے تیار کردہ پلانہلٹ پرائز گلوبل فائنلز کے دوران پیش کئیے جائیں گے۔ یہ تقریب سی جی آئی کے چار روزہ اجلاس کے پہلے دن منعقد ہوگی۔

ایک ایگزیکٹو جیوری کی جانب سے ٹیموں کو اسکور دیا جائے گا اور ان کا جائزہ لیا جائے گا، جس میں شامل ہوں گے:

  • دیش دیشپانڈے، صدر اور چیئرمین، اسپارٹا گروپ
  • ایرتھرین کزن، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ورلڈ فوڈ پروگرام
  • کیتھی کیلون، صدر اور سی ای او، یونائیٹڈ نیشنز فاؤنڈیشن
  • محمد یونس ، نوبل انعام یافتہ اور بانی گرامین بینک
  • پیٹر سینڈز، گروپ سی ای او، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک
  • پریمل شاہ، شریک بانی و صدر، کیوا
  • اسٹیو اینڈریوز، سی ای او، سولر ایڈ

جیتنے والی ٹیم کو سرمایہ کاری کے لیے 1 ملین امریکی ڈالرز ملیں گے اور ایک ایوارڈ بھی جو سابق صدر بل کلنٹن دیں گے۔

مزید معلومات کے لیے جائیے www.hultprize.org پر۔

ہلٹ پرائز کا انعقاد ہلٹ خاندان اور انکے سرپرست، سویڈش بزنسمین، برٹل ہلٹ، بانی ای ایف، ایجوکیشن فرسٹ،کےتعاون سےممکن ہوا ہے۔

ہلٹ پرائزکےبارے میں

گزشتہ چار سالوں میں ہلٹ پرائز 24,000 کالجوں اور جامعات کے طالب علموں کو دنیا کے سخت ترین مسائل کے حل کے لیے اکٹھا کر چکا ہے۔ سالانہ منصوبہ سماجی بہتری کے لیے دنیا کا سب سے بڑا طلباء کا مقابلہ ہے جسے ہلٹ انٹرنیشنل بزنس اسکول کے فاضل طالب علم احمد اشکرنے شروعکیاتھا۔ اس سال کا چیلنج: عالمی غذائی بحران، کلیدی شراکت دار صدر کلنٹن نے خودمنتخب کیا تھا۔ ہلٹ پرائز کو 2009ء میں اپنے قیام کے بعد سے ہلٹ خاندان کی جانب سےفنڈز مل رہے ہیں۔ مزید جاننے کیلئےwww.hultprize.orgدیکھیں اور ہمیں ٹوئٹرپر فالو کریں@hultprize۔

کلنٹن گلوبل انیشی ایٹو کے بارے میں

2005ء میں صدر بل کلنٹن کی جانب سے قائم کردہ کلنٹن گلوبل انیشی ایٹو (سی جی آئی)، جو بل، ہلیری اینڈ چیلسی کلنٹن فاؤنڈیشن کا منصوبہ ہے، عالمی رہنماؤں کو دنیا کے سنجیدہ ترین مسائل کے لیے جدید حل تخلیق و نافذ کرنے کے لیے اکٹھا کرتا ہے۔ سی جی آئی سالانہ اجلاس 150 سے زیادہ سربراہان مملکت، 20 نوبل انعام یافتگان، اور سینکڑوں معروف سی ای اوز، اداروں اور این جی اوز کے سربراہان، معروف مخیرحضراتاور ذرائع ابلاغ سے وابستہ شخصیات کو جمع کر چکا ہے۔ اب تک سی جی آئی اراکین 2,300 سے زائد عہد کر چکے ہیں، جو 180 سے زائد ممالک میں 400 ملین سے زیادہ افراد کی زندگیوں کو بہتر بنا رہے ہیں۔ مکمل طور پر سرمایہ کاری اور نفاذ کی صورت میں ان وعدوں کی مالیت 73.5 ارب ڈالرزہوگی۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجئے  www.clintonglobalinitiative.org۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ

جینی ہارلر

ڈائریکٹر آف کمیونی کیشنز

jenny.harler@hult.edu

+44-790-848-0166

ذریعہ ہلٹ پرائز

Check Also

Pakistan on track to secure new loan from IMF: Finance Minister

Finance Minister Muhammad Aurangzeb has said Pakistan is on track to secure a new loan from IMF. In an interview with English Language newspaper The National, he said the IMF has been very receptive in terms of agreeing to consider a larger and long...