Breaking News

ہوسپیرا نے ‘پریسیڈیکس IV (ٹ م) 200 یوجی’ کے لیے نئے اشاریے کی منظوری حاصل کر لی

اوساکا، جاپان، 23 اگست/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

~کینیڈا اور جنوبی کوریا میں بھی 24 سے زائد گھنٹوں کے آرام کے لیے اس پروڈکٹ کی پہلی منظوری~

ہوسپیرا جاپان کمپنی لمیٹڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے سکون آور “پریسیڈیکس IV (ٹ م) 200 یو جی” (جینرک نام: ڈیکس میڈیٹومیڈائن ہائیڈروکلورائیڈ) کے طویل المیعاد (24 گھنٹے سے زائد) استعمال کی منظوری حاصل کر لی ہے۔ رواں سال کے اوائل میں کینیڈ اور جنوبی کوریا میں پریسیڈیکس کی ابتداء کے بعد یہ منظوری ہوسپیرا کے لیے اہم سنگ میل ہے کیونکہ ادارہ مالیکیول کی عالمی سطح پر موجودگی کو مستقلا مستحکم کر رہا ہے۔

اصل میں پریسیڈیکس 2004ء میں جاپان میں انتہائی نگہداشت میں رکھے جانے والے ایسے مریضوں کے لیے 24 گھنٹے کے استعمال کے لیے منظور ہوئی تھی جن کی ناک یا جسم کے کسی حصے میں نلکی لگی ہو اور وہ میکانیکی طور پر مصنوعی تنفس پر ہوں۔ البتہ، اس شعبے سلسلے میں مہارت رکھنے والے طبی ماہرین ایسے مریضوں کے لیے یہ پروڈکٹ استعمال کرنے میں دلچسپی رکھتے تھے جن کو 24 گھنٹے سے زائد سکون کی ضرورت ہے۔

طبی ماہرین کی دلچسپی کے جواب میں ہوسپیرا جاپان نے ایک طویل المیعاد انتظامی تحقیق کی منصوبہ بندی کے لیے فارماسیوٹیکلز اینڈ میڈیکل ڈیوائسز ایجنسی جاپان (PDMA) سے مشاورت کا سلسلہ شروع کیا۔ تحقیق کے مثبت حاصل کے نتیجے میں جاپان، جو دنیا کی بڑی فارماسیوٹیکل مارکیٹوں میں سے ایک ہے، ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں پہلی مارکیٹ بن گیا جس نے پریسیڈیکس کے 24 گھنٹے استعمال کی منظوری حاصل کی۔

سینئر نائب صدر، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اور میڈیکل اینڈ ریگولیٹری افیئرز، اور چیف سائنٹیفک آفیسر، ہوسپیرا سمنت رام چند ایم ڈی، پی ایچ ڈی نے کہا کہ “وزارت صحت، افرادی قوت و بہبود (MHLW) کی جانب سے منظوری پریسیڈیکس کو اور زیادہ مریضوں کے لیے دستیابی کو ممکن بنائے گی، اور ایسے انتہائی بیمار مریضوں کے لیے ایک نیا سکون آور جز فراہم کر رہی ہے جو 24 گھنٹے سے زائد تک تحفظ و آرام کے لیے سکون آور شے چاہتے ہیں، ہماری طبی تحقیق اور پیشرفت مریض کے تحفظ اور بہتر طبی نتائج کے ساتھ ہوسپیرا کے لگاؤ کو ظاہر کرتی ہے۔”

جاپان میں ہونے والی طبی تحقیق نے انتہائی نگہداشت کے مریضوں میں پریسیڈیکس کی طویل المیعاد تنظیم کے تحفظ اور موثریت کا اندازہ لگایا۔ تحقیق نے اپنے بنیادی موثریت کا آخری نقطہ حاصل کیا: سکون آور کی بر بدف رینج میں مریضوں کا وقت۔ نتائج نے اس وقت بھی پریسیڈیکس کو محفوظ ظاہر کیا جب اسے دیگر سکون آور ادویات/اینل جیسکس کے ساتھ مشترکہ طور پر اور فروعی اثرات (سائیڈ افیکٹس) کے تواتر کو جانچنے کے لیے استعمال کیا گیا۔

پریسیڈیکس ایک سینٹرل الفا-2 ریسپٹر ایگونسٹ ہے اور اپنے درجے میں پہلی دوا ہے جو انتہائی نگہداشت تنصیب میں بطور سکون آور دوا منظور ہوئی ہے۔ یہ ظاہر ہوا کہ انتہائی نگہداشت کی تنصیب میں ہلکے سے لے کر درمیانے درجے کی سکون آوری کے لیے یہ ایک موثر عامل ہے اور یہ مریض کے آرام پر کوئی فرق لائے بغیر اوپیوڈز کی ضرورت کو کم کرتی ہے۔ یہ پروڈکٹ دنیا بھر کی 30 سے سے زائد مارکیٹوں میں فروخت ہوئی ہے۔

یہ اضافی اشاریہ انتہائی نگہداشت کی تنصیب میں سکون آوری کے لیے ایک مزید آپشن ہے اور یہ سکون آوری/درد کو ختم کرنے کے نئے امکانات کھولتا ہے۔

ٹوکیو کی ویمنز میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر اور اینستھیسیالوجی کے ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین ماکوٹو اوزاکی ایم ڈی، پی ایچ ڈی نے کہا کہ “میرے خیال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں پریسیڈیکس کے 24 گھنٹے سے زائد اہتمام کو ممکن بنانا بہت زیادہ اہم ہے، جو ہیلتھ کیئر فراہم کرنے والوں کے لیے ایک ایسا نیا اشاریہ ہے جس کا وہ عرصے سے انتظار کر رہے تھے، بسا اوقات ہمیں دیگر سکون آور ادویات پر قانع ہونا پڑتا کیونکہ پابندی ہمیں پریسیڈیکس کو 24 گھنٹے سے زائد استعمال کرنے نہیں دیتی تھی اور یوں ہم اس کی شاندار خوبیوں کو استعمال نہیں کر پاتے، یہ بہت زیادہ بدقسمتی کی بات تھی۔ نیا اشاریہ ہمیں اس طرح کی صورتحال سے اجتناب کرنے کا موقع دیتی ہے اور اہم پیشرفت کی نمائندگی کرتی ہے جس کا مریضوں کی جانب سے بہت خیرمقدم کیا گیا ہے۔”

ہوسپیرا نئی مارکیٹوں میں اہم ادویات لانے کی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ جاپان میں پریسیڈیکس کے طویل المیعاد استعمال کی منظوری سے قبل یہ پروڈکٹ رواں سال کے اوائل میں کینیڈا اور جنوبی کوریا میں لانچ کی گئی تھی۔

طبی ماہرین کے لیے

پریسیڈیکس IV (ٹ م) 200 یو جی

پریسیڈیکس IV (ٹ م) 200 یو جی (جینرک نام: ڈیکس میڈیٹومیڈائن ہائیڈروکلورائیڈ) انتہائی منتخب مرکزی الفا-2 ایڈرینوسیپٹر ایگونسٹ سکون آور دوا ہے جو نظام تنفس پر زیادہ دباؤ ڈالے بغیر سکون فراہم کرتی ہے۔ پریسیڈیکس پہلی بار 1999ء میں امریکہ میں منظور ہوئی، اور اب 30 سے زائد ممالک اور خطوں میں استعمال ہوتی ہے۔ 2004ء میں پریسیڈیکس جاپان میں منظور اور شروع کی گئی اور یہ سکون آور دوا ملک کے اینستھیسیالوجسٹس اور انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوتی ہے۔

پریسیڈيکس کے ذریعے حاصل کردہ سکون زیادہ طویل عرصے تک محفوظ انداز میں جاری رہ سکتا ہے، تو اس طرح سکون آوری بغیر کسی تعطل کے میکانیکی مصنوعی تنفس سے قبل، دوران اور بعد میں جاری رہ سکتی ہے۔ متعدد مرتبہ بریڈی کارڈیا، سانس کا رک جانا اور خفیف تناؤ میں پریسیڈیکس کے استعمال سبب ہیں اور ادویات کی فراہمی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

ہوسپیرا کے بارے میں

ہوسپیرا انکارپوریٹڈ صحت یابی کے فروغ (ٹ م) سے وابستہ ایک عالمی خاص ادویات ساز اور علاج فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ مخصوص انجیکٹ ایبل ادویات میں عالمی رہنما کی حیثیت رکھنے والا ہوسپیرا جینرک ایکیوٹ-کیئر اور اونکولوجی انجیکٹ ایبلز کے وسیع ترین پورٹ فولیوز میں سے ایک کا حامل ہے اور ساتھ ساتھ مکمل انفیوژن تھرایپ اور میڈیکشن مینجمنٹ سلوشنز بھی رکھتا ہے۔ اپنی مصنوعات کے ذریعے ہوسپیرا مریض کی دیکھ بھال کے تحفظ، اخراجات اور بارآوری کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ ادارے کا صدر دفتر لیک فورسٹ، الینوائے میں واقع ہے اور اس کے ملازمین کی تعداد تقریبا 13500 ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیے  http://www.hospira.com۔

ہوسپیرا جاپان کے بارے میں

ہوسپیرا مارچ 2006ء سے جاپان میں کام کر رہا ہے۔ ہوسپیرا جاپان کمپنی لمیٹڈ مخصوص ایکیوٹ-کیئر اور اونکولوجی ادویات اور انفیوژن تھراپی اور میڈیکیشن مینجمنٹ کے حل فراہم کرتا ہے۔ ان انتہائی مخصوص مصنوعات کے علاوہ ہوسپیرا جاپان صحت کے ماہرین کے لیے ان مسائل اور چیلنجز کے حل بھی پیش کرتا ہے جو انہیں دوران کام پیش آتے ہیں۔ ایک ایسے ساتھی کے طور پر جس پر صحت کے ماہرین اور مریض دونوں بھروسہ کر سکتے ہیں، ہوسپیرا جاپان صحت عامہ میں آسانی اور حفاظت کو حقیقت بنانے کی شدید آرزو رکھتا ہے اور اس میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔ جاپان دفتر اوساکا میں واقع ہے اور تقریبا 80 ملازمین کا حامل ہے۔ مزید جانیے http://www.hospira.co.jp۔

پرائیوٹ سیکورٹیز لٹی گیشن ریفارم ایکٹ 1995ء –

مستقبل کے حوالے سے بیانات کے بارے میں ایک تنبیہ

یہ خبری اعلامیہ مستقبل کے حوالے سے بیانات کا حامل ہے جو پرائیوٹ سیکورٹیز لٹی گیشن ریفارم ایکٹ 1995ء کے زمرے میں آتے ہیں، جن میں پریسیڈیکس کے حوالے سے ہوسپیرا کے اہداف کے بارے میں بیانات شامل ہیں۔ ہوسپیرا خبردار کرتا ہے کہ مستقبل کے حوالے سے یہ بیانات خطرات و غیر ممکنات کے حامل ہیں جو حقیقی نتائج کو ان دعووں سے بالکل مختلف کر سکتے ہیں جو مستقبل کے حوالے سے ان بیانات میں پیش کیے گئے ہیں۔ اقتصادی، مسابقتی، حکومتی، قانونی، انضباطی، ٹیکنالوجیکل اور دیگر عوامل ہوسپیرا پر اثر انداز ہو سکتے ہیں اور حقیقی نتائج کو توقعات کے برعکس کر سکتے ہیں جس میں خطرات غیر ممکنات اور وہ عوامل شامل ہیں جو سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں جمع کرائے گئے تازہ ترین 10-کے اور 10-کیو فارمز میں “خطراتی عوامل” انتظامیہ کا تبادلہ خیال اور مالیاتی صورتحال کا تجزیہ اور آپریشنز کے نتائج” کی سرخیوں تلے موجود ہیں، انہیں حوالہ جات کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ ہوسپیرا مستقبل کے واقعات اور پیشرفت کے نتیجے میں اپنے مستقبل کے حوالے سے بیانات کو اپ ڈیٹ کرنے کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتا۔

 

ذریعہ: اپ ڈیٹ کیا جانا ہے

 

رابطہ: جاپان

یوکو سوگیہارا از ہوسپیرا جاپان کمپنی لمیٹڈ

816-4560-2049

فیکس 816-4560-2010

yoko.sugihara@hospira.com،

 

یا امریکہ

ڈین روزنبرگ

+1-224-212-3366

daniel.rosenberg@hospira.com

 

یا سرمایہ کار،

کیرن کنگ

+1-224-212-2711

دونوں برائے ہوسپیرا انکارپوریٹڈ

Check Also

‫سانیا، ہینان نے فری ٹریڈ پورٹ کے لئے “ٹیکنالوجی اور جدت طرازی ہائی لینڈ” کی ایک نئی کاروباری تصویر بنائی

سانیا، چین، 16 جنوری 2024ئ/سنہوا-ایشیانیٹ/– نئے سال کے آغاز پر تیسری سانیا انٹرنیشنل سیڈ انڈسٹری سائنٹسٹس کانفرنس اور 2024ءانٹرنیشنل سیڈ انڈسٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایکسپو صوبہ ہینان کے شہر سانیا میں کامیابی سے منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا مقصد بیج کی صنعت میں بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کے لئے سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی […]