Breaking News

ہیٹی زلزلہ زدگان کی بحالی میں مدد کے لیے پروڈیوسر کوئنسی جونز، گلوکار/نغمہ نگار لیونیل رچی، وائکلف ژاں اور سپر اسٹار گلوکار ‘وی آر دی ورلڈ’ کی 25 ویں سالگرہ منائیں گے

لاس اینجلس، 2 فروری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

اکیڈمی ایوارڈ یافتہ رائٹر-ڈائریکٹر تاریخی ریکارڈنگ سیشن کی فلم بندی کریں گے

پروڈیوسر کوئنسی جونز اور موسیقار/نغمہ نگار لیونیل رچی، 1985ء کے مشہور انسان دوست ترانے “We are the World” کے پروڈیوسر اور شریک رائٹر، نے یکم فروری 2010ء بروز پیر کو تصدیق کی ہے کہ وہ پروڈیوسر/موسیقار وائکلف ژاں اور گریمی ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر ریڈ ون اور پروڈیوسر/میوزک ڈائریکٹر رکی مائنر کے ساتھ مل کر اور اے ای جی لائیو کے صدر اور سی ای او رینڈی فلپس کے تعاون سے مذکورہ گانے کا ایک نیا ورژن ریکارڈ کرائیں گے، جس کا مقصد ہیٹی میں زلزلے کے بعد جاری امدادی سرگرمیوں کو سہارا دینا ہے۔ ‘وی آر دی ورلڈ – 25 فار ہیٹی’ کا عالمی پریمیر جمعہ 12 فروری کو وینکور سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ہوگا جب یہ این بی سی کی کوریج کے دوران نشر کیا جائے گا۔ این بی سی پر عالمی پریمیر کے بعد یہ دنیا بھر میں مختلف نیٹ ورکس پر نشر ہوگا۔ یہ منصوبہ ویزا کی شراکت کے ذریعے ممکن ہوا ہے۔

ہین سن ریکارڈنگ اسٹوڈیو (سابق اے اینڈ ایم ریکارڈنگ اسٹوڈیوز)، ہالی ووڈ میں پچیس سال قبل ہونے والی اصلی ریکارڈنگ کے بعد جونز، رچی، ژاں، ریڈ ون، مائنر اور فلپس معاصر سپر اسٹار فنکاروں کو ایک مرتبہ پھر اسی اسٹوڈیو میں دنیا کے اُس معروف گانے کی ریکارڈنگ کےلیے جمع کر رہے ہیں جو اصل میں رچی اور مائیکل جیکسن کا لکھا ہوا تھا۔

اس مشہور گانے کی ریکارڈنگ کے علاوہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ رائٹر-ڈائریکٹر پال ہاگس (کریش، ملین ڈالر بے بی)، جن کی ذاتی اور آرٹسٹس فار پیس اینڈ جسٹس کی مجموعی کوششیں پہلے ہی ہیٹی میں ان گنت زندگیاں بچا چکی ہیں، منسلکہ وڈیو بنانے کے لیے اس سیشن کی ریکارڈنگ کریں گے۔ ‘وی آر دی ورلڈ’ کے معاصر ورژن اور منسلکہ وڈیو آن لائن اور خوردہ شراکت داروں کے ایک کنسورشیم کے ذریعے خریدنے کے لیے دستیاب ہوگی جس کی تمام تر آمدنی وی آر دی ورلڈ فاؤنڈیشن کے ذریعے براہ راست ہیٹی میں زلزلہ زدگان کے لیے امدادی کارروائیوں کے لیے دی جائے گی۔ وی آر دی ورلڈ فاؤنڈیشن ایک نو تخلیق شدہ غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کے بورڈ اراکین میں کوئنسی جونز، لیونیل  رچی، وائکلف ژاں، پال ہاگس، رینڈی فلپس اور انٹر-امریکن ڈیولپمنٹ بینک کے سفیر لوئی مورینو شامل ہیں۔

جونز نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “25 سال قبل، ایتھوپیا میں قحط سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے ‘وی آر دی ورلڈ’ ریکارڈکر کے تفریحی صنعت نے اپنے جیسے انسانوں کی مدد کے لیے کمیونٹی کی طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔ اور اب جبکہ افریقہ کو  مدد کی بدستور ضرورت ہے، آج ہیٹی حالیہ زلزلے سے ہونے والی بے انتہا تباہی سے متاثر ہو رہا ہے اور ایسی فوری امداد کا منتظر ہے جو ٹیلی وژن کیمروں کے جانے کے بعد بھی طویل عرصے تک برقرار رہے۔ فنکاروں کی حیثیت سے ہم 25 ویں سالگرہ کے موقع پر اکٹھے ہوئے ہیں اور ‘وی آر دی ورلڈ’ کا جذبہ اس ضرورت کو پورا کرنے میں مدد دے رہا ہے۔”

رچی نے کہا کہ “ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی آوازیں پیش کرنے کے لیے لوگوں کا کیا ناقابل یقین گروپ سامنے آیا ہے، تاکہ اتنی وسیع تباہی کا سامنا کرنے والے افراد کے زخموں پر مرہم رکھنے کا آغاز کیا جا سکے۔ ہمارا ماننا ہے کہ “وی آر دی ورلڈ – 25 فار ہیٹی” بحالی کے اس عمل کا آغاز کر سکتا ہے۔”

نغمہ نگار اور وی آر دی ورلڈ فاؤنڈیشن کے شریک بانی وائکلف ژاں کہتے ہیں “12 جنوری کو ہیٹی کے عوام کو ایک ایسے سانحے کا سامنا کرنا پڑا جس کا انہیں کبھی تجربہ نہیں رہا تھا۔ آج، مجھے ہیٹی کی مدد کے خواہاں فنکاروں کی برادری کے کئی اراکین کے ساتھ شمولیت پر فخر ہے جو ہیٹی کے عوام کی مدد کے لیے عالمی برادری کو ایک موثر طریقے سے کام کرنے کے لیے اپنا وقت اور صلاحیتیں دے رہے ہیں۔”

پال ہاگس نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “کوئنسی، لیونیل  اور رینڈی کی جانب سے اس عظیم مقصد کے لیے مدعو کرنے پر میں جذباتی ہو گیا، جس میں ہم ملک کی تعمیر نو میں مدد کے لیے ہیٹی کے فنکاروں اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔”

اپنے اصلی اجراء کے بعد وی آر دی ورلڈ تاریخ کا سب سے تیزی سے بکنے والا سنگل گانا بن گیا ہے اور آنے والے سالوں میں یو ایس اے فار افریقہ نے البم، سنگل اور کیسٹوں کے 7 ملین سے زائد یونٹ فروخت کر کے 63  ملین ڈالرز اور ڈیجیٹل فروخت اور متعلقہ اشیاء کے ذریعے اضافی 2 ملین ڈالرز حاصل کیے۔  کل رقم میں سے نصف سے زائد نیم صحراوی  افریقہ کے 18 مختلف ممالک میں ہنگامی امداد (غذا، ادویات اور مہاجرین کے لیے خدمات) پر صرف ہوئی جبکہ بقیہ 500 امدادی، بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کی مدد کے لیے استعمال کی گئی۔

اے ای جی لائیو کے صدر اور سی ای او رینڈی فلپس کہتے ہیں کہ “جب پہلی مرتبہ ‘وی آر دی ورلڈ’ کی از سر نو ریکارڈنگ کا خیال پیش کیا گیا تو، یہ بہت اچھا خیال نہیں لگا تھا کیونکہ اصلی ورژن بہت متاثر کن تھا۔ پھر ہیٹی میں زلزلہ آ گیا، جس نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔ کوئنسی اور لیونیل نے فیصلہ کیا کہ ‘وی آر دی ورلڈ’ صرف اس طرح کی ہنگامی صورتحالوں کے لیے ہی تخلیق کیا گیا ہے۔” فلپس نے مزید کہا کہ “یہ ریکارڈنگ ہیٹی کے سانحہ کو عوام کی نظروں میں برقرار رکھے گی اور ساتھ ساتھ ملک کی بحالی، تعمیر نو اور نئی زندگی کے لیے انتہائی ضروری فنڈز بھی اکٹھے کرے گی۔”

تقسیم اور نشریات کے مواقع کی نگرانی اور ساتھ ساتھ منصوبے کے ایگزیکٹو پروڈیوسر کی خدمات انجام دینے والے گروپ ایم انٹرٹینمنٹ ڈبلیو ڈبلیو کے سی ای او پیٹر ٹورٹوریکی کہتے ہیں کہ “‘وی آر دی ورلڈ’ کے پہلے اجراء کو گزرنے والے 25 سالوں بعد اب ٹیکنالوجی یہ صلاحیت فراہم کر چکی ہے کہ وہ اس گانے کو ایک تحریک بنا سکتی ہے۔ ‘وی آر دی ورلڈ – 25 فار ہیٹی’ ایک طاقتور عالمی پلیٹ فارم ہے جو ظاہر کرے گا کہ عوام کی قوت کیا کچھ حاصل کر سکتی ہے۔”

یہ منصوبہ ویزا کی شراکت کے ذریعے ممکن ہوا۔ ریکارڈنگ وی آر دی ورلڈ کی 25 ویں سالگرہ کے گرد فعال پذیری کے جذبے کو بڑھانے میں مدد گار ہوگی جو اصلی گانے اور تحریک کا مرکز ہے۔

“وی آر دی ورلڈ” – 25 ویں سالگرہ ریکارڈنگ

برائےامدادِ ہیٹی زلزلہ زدگان

فنکاروں کی فہرست

کوئنسی جونز – ایگزیکٹو پروڈیوسر لیونیل رچی – ایگزیکٹو پروڈیوسر
وائکلف ژاں – ایگزیکٹو پروڈیوسر رکی مائنر – پروڈیوسر
کارلوس سانتانا ارویانتھی
جینیفر ہڈسن جیمی فوکس
شوگرلینڈ ایڈم لیوائن
جیسن ایمراز ارتھ ونڈ اینڈ فائر
نتالی کول دی جوناس برادرز
ٹی پین برائن ولسن
جسٹن بائبر نکول شیرزنگر
انڈیا۔ایری جولیان ہاف
میری میری میلانی فیونا
بے بے وینانس میا
ٹائریز گبسن انتھونی ہملٹن
رافیل صادق گلیڈیز نائٹ
کیری ہلسن جوئل اینڈ بینجی میڈن
ہرٹ برانڈی
پنک میوزک سول چائلڈ
ملی سائرس ایکون
جورڈن اسپارکس سیلین ڈیون
روب تھامس کیتھرین میک فی
جیف برجز رینڈی جیکسن
پیٹی آسٹن کڈ کوڈی
یوشر ول آئی ایم
کین یے ویسٹ ایل ایل کول جے
آئزک سلیڈ (المعروف دی فرے) اسنوپ ڈوگ
نکول رچی ٹرے سونگز
ایتھن بورٹنک ٹیرل جیکسن
ٹیج جیکسن ٹی جے جیکسن
ونس وان ڈریک
فریڈا پین فیتھ ایونز
روبن تھک راشدا جونز
باربرا اسٹریسنڈ جمی ژاں لوئی
اینرک اگلیسیاس زیک براؤن
لل وین ٹونی بینیٹ
جوش گروبین سین گیرٹ
ہیری کونک جونیئر ال جارڈین
بون تھگز اینڈ ہارمنی (بزی بونز) اے آر رحمٰن

ذریعہ: سن شائن ساکس

رابطہ: سارا وسندیز، +1-310-275-3222، vicendese@sunshinesachs.com، یا

آرنلڈ روبنسن، +1-310-854-8193، arobinson@rogersandcowan.com، یا

مائیکل روتھ، +1-213-742-7155، mroth@lakings.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *