Breaking News

یورپ انڈیا گیٹ وے کنسورشیم نے اعلیٰ – گنجائش کی حامل کیبل کو تسلیم کرنے کا آغاز کردیا جو علاقوں کی ترقی کے لیے اشد ضروری تنوع فراہم کرے گی

AsiaNet 43402

لندن، 23 فروری 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

گروپ نے ایکٹویشن اور خدمات کے لیے کیبل تیار کرلی

عالمی مواصلات صنعت کے رہنماؤں نے یورپ انڈیا گیٹ وے (ای آئی جی) کے پہلے حصہ کی فراہمی قبول کرنے کا آغاز کردیا ہے۔ رہنما – 700 ملین ڈالر کی اعلیٰ – گنجائش کی حامل زیر سمندر کیبل نظام کی تعمیر کی نگرانی کے لیے ذمہ دار 16 اراکین کا اتحاد – اب اپنے نظام کے انفرادی حصوں کو متحرک کرنے اور خدمات پیش کرنے کی شروعات کرسکتے ہیں جو یورپ سے مشرق وسطیٰ ، افریقہ اور بھارت تک تنوع اور گنجائش میں اضافہ کرے گی۔

ای آئی جی کنسورشیم  کے اراکین 2008ء میں اعلان کردہ 13 میں سے 11 مقامات میں مجموعی طور پر 15,000 کلو میٹر ای آئی جی کیبل نظام کے 11,300 کلو میٹر سے زائد کی ترسیل قبول کررہے ہیں۔ تسلیم شدہ کیبل نظام کے راستے یہ ہیں: لندن سے بوڈ، برطانیہ، بوڈ سے پرتگال سے جبل الطارق سے موناکو سے لیبیا؛ موناکو سے مارسے ، فرانس؛ اور سعودی عرب سے جبوتی سے متحدہ عرب امارات سے بھارت۔

تسلیم شدہ متحرک ای آئی جی کیبل ساحلی مقامات یہ ہیں: برطانیہ، پرتگال، جبل الطارق، موناکو، لیبیا، سعودی عرب، جبوتی، عمان، متحدہ عرب امارات اور ایک اختتامی مقام مارسے، فرانس۔ ای آئی جی کے لیے مکمل کیے جانے والا واحد باقی والا حصہ مصر میں ہے جہاں دو ساحلی مقامات موجود ہیں۔

جب مصر میں موجود ربط کے ساتھ مکمل فعالیت ہوجائے گی تو ای آئی جی برطانیہ سے بھارت تک پہلا براہ راست اعلیٰ – بینڈوڈتھ آپٹیکل فائبر نظام ہو گا۔مکمل نظام پر ڈیزائن کردہ گنجائش 3.84 ٹیرابٹس فی سیکنڈ (ٹی بی پی ایس) ہے جو قابل تجدید ترسیل کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈینس ویو لینگتھ ڈویژن ملٹی پلیکسنگ (ڈی ڈبلیو ڈی ایم) ٹیکنالوجی استعمال کررہا ہے جو موجودہ اور مستقبل کے انٹرنیٹ، ای-کامرس، معلومات، ویڈیو اور صوتی خدمات میں معاونت کرتا ہے۔

خطے میں موجود اعلیٰ – بینڈوڈتھ کیبل نظام کی تکمیل کے علاوہ ای آئی جی براڈ بینڈ آمدورفت کے لیے اشد ضروری جداگانہ حیثیت فراہم کرے گا جو فی الحال یورپ سے بھارت کے روایتی راستوں پر انحصار کررہا ہے۔ یہ جداگانہ حیثیت  خطہ میں زلزلوں کے خطروں کی وجہ سے بہت اہم ہے۔

ای آئی جی اتحاد کے اراکین یہ ہیں: اے ٹی اینڈ ٹی؛ بھارتی ایئرٹیل؛ بی ٹی؛ بھارت سنچرنگام لمیٹڈ؛ کیبل اینڈ وائرلیس ورلڈ وائیڈ؛ جبوتی ٹیلی کام؛ دو؛ جب ٹیلی کام؛ ٹیلی مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ادارہ لیبین پوسٹ؛ ایم ٹی این گروپ؛ عمان ٹیل؛ پی ٹی کمیونیکیشس ، ایس اے؛ سعودی ٹیلی کام کمپنی؛ ٹیلی کام مصر؛ ٹیلکام ایس اے لمیٹڈ؛ اور ویری زون۔

ای آئی جی کیبل نظام کے لیے فراہم کنندگان الکاٹیل – لیوسینٹ اور ٹائیکو الیکٹرانکس سب سی کمیونی کیشنز (ٹی ای سبکام) ہیں۔

ذریعہ: یورپ انڈیا گیٹ وے (ای آئی جی)

رابطہ: لنڈا لافلن

ویری زون،

+1-918-590-5595،

linda.laughlin@verizon.com؛

یا

نیال ہکی

اے ٹی اینڈ ٹی

+44 771 577 1451،

nhickey@emea.att.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *