Breaking News

یونین پے انٹرنیشنل کو “بیلٹ اینڈ روڈ” میں زبردست توسیع نظر آتی ہوئی

شنگھائی، چین، 29 مئی 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — چین کے “بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو” کو سپورٹ فراہم کرنے سے وابستہ یونین پے انٹرنیشنل کرغزستان، ترکی اور پاکستان سمیت “بیلٹ اینڈ روڈ” ممالک میں اداروں کے ساتھ ادائیگی نیٹ ورک شراکت داریوں کے حوالے سے ہونے والی جامع حالیہ پیشرفت کے بعد قازقستان کے ہیلک بینک کے ساتھ گہرے تعاون کی شروعات کے ذریعے ایک اور حصہ داری کررہا ہے۔

ادارے نے 27 مئی کو ہیلک بینک کے ساتھ گہرے تعاون کے عمل میں آنے کا اعلان کیا تھا اور فریقین قازقستان میں کارڈ اجراء، جدید خدمات اور چین میں قازق طلباء کے لیے مالی مدد کے سلسلے میں قریبی تعلقات رکھیں گے۔

یونین پے انٹرنیشنل کے سی ای او کے جیانبو نے کہا کہ “ہم چین اور قازقستان کے درمیان اقتصادی و ذاتی تبادلوں کے لیے معیاری ادائیگی خدمات پیش کرکے ‘بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو’ کو سہارا دے رہے ہیں۔ اور ہم یکطرفہ کے بجائے دوطرفہ رابطوں میں مدد دے رہے ہیں۔”

گزشتہ سال سے یونین پے انٹرنیشنل قازقستان میں یونین پے کارڈ قبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جو تقریباً 70 فیصد مقامی اے ٹی ایمز اور 50 فیصد ے زيادہ تاجروں پر مشتمل ہے۔ قازقستان میں مقامی طور پر یونین پے کارڈ کاروبار چلانے والے پہلے ادارے کی حیثيت سے ہیلک بینک اپنے تمام اے ٹی ایمز اور تاجروں کے لیے یونین پے کارڈ قبولیت ممکن بناچکا ہے۔

“ہیلک بینک کے ساتھ گہرا تعاون ‘بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو’ علاقوں کے ساتھ یونین پے کارڈ کاروباری پیشرفت کے لیے اچھی مثال فراہم کرتا ہے۔ مستقبل میں ہم منصوبے کے نفاذ میں حصہ داری کے لیے مقامی اداروں کے ساتھ تعاون و پھیلانا جاری رکھیں گے۔” کے نے کہا۔

اموت شایخمیتووا، صدر ہیلک بینک، نے کہا کہ یونین پے کارڈز صرف قازقستان میں ہی استعمال نہیں ہوسکتے بلکہ عالمی یونین پے نیٹ ورک کی جانب سے بھی قبول کیے جاتے ہیں جو 150 سے زیادہ ممالک اور خطوں کا احاطہ کرتے ہیں، اور یہ بینک کے صارفین کے لیے زبردست قدر لاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بینک یونین پے کے ساتھ شریک-برانڈڈ 200,000 کارڈز جاری کرچکا ہے۔ 2016ء کے اختتام سے پہلے یہ ایسے 1.1 ملین سے زيادہ کارڈز جاری کرے گا۔ 90 فیصد سے زیادہ کارڈز مقامی باسیوں کو جاری کیے گئے ہیں اور تمام کارڈ چپ-بیسڈ ہیں، جو ادائیگی نظام میں زیادہ حفاظت فراہم کرتے ہیں۔

“بیلٹ اینڈ روڈ” کے ساتھ یونین پے کارڈ قبولیت ماحول تیزی سے بہتر ہوا ہے، جس میں یونین پے کارڈز قبول کرنے والے منصوبے میں شامل 60 سے زیادہ ممالک میں سے تقریباً 50 شامل ہیں۔

قبل ازیں اس مہینے کرغزستان کے سب سے بڑے بینک آپٹیما بینک نے یونین پے انٹرنیشنل کے ساتھ تعاون کے ذریعے یونین پے کارڈز جاری کرنا شروع کیا؛ مارچ میں ترکی کے بڑے بینک کارڈ جاری کنندہ گارنٹی بینک نے پہلا یونین پے کارڈ جاری کیا؛ جنوری میں یونین پے انٹرنیشنل اور پاکستان کے سب سے بڑے بینک ایچ بی ایل نے کارڈ اجراء اور جدید ادائیگی میں گہرے تعاون کا مشترکہ اعلان کیا۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Check Also

Pakistan to achieve three trillion dollar economy by 2047: Planning Minister

Minister for Planning and Development Ahsan Iqbal says the country will achieve three trillion dollar economy by 2047, through targeted growth rate of nine percent. He was addressing the "Leaders in Islamabad Business Summit 2024" in Islamabad today...