Breaking News

یونین پے کارڈز تدریسی ادائیگی کو محفوظ اور آسان بنانے کے لیے 1,200 سے زیادہ غیر ملکی تعلیمی اداروں میں استعمال کے قابل

شنگھائی، 24 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– یونین پے انٹرنیشنل نے 23 جولائی کو اعلان کیا ہے کہ تدریسی ادائیگی کے لیے یونین پے کارڈز قبول کرنے والے غیر ملکی تعلیمی اداروں، بشمول ہائی-اسکول، کالج اور جامعات، میں 1,200 سے زیادہ تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔ سروس تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، انگلستان، نیوزی لینڈ، ہانگ کانگ اور تائیوان جیسے ممالک میں دستیاب ہے اور کئی معروف جامعات کا احاطہ کرتی ہے۔

کے جیان بو، سی ای او یونین پے انٹرنیشنل، کے مطابق بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم اور ان کے اہل خانہ اہم صارفین ہیں۔ یونین پے انٹرنیشنل بیرون ملک مقیم طالب علموں کے لیے ایک ہمہ جہت ادائیگی نظام تخلیق کرنے سے واسبتہ ہے۔ حفاظت اور سہولت سے آراستہ نظام خدمات کے ایسے سلسلے کا احاطہ کرتا ہے جس میں تدریس کی ادائیگی، روزمرہ اخراجات اور کارڈ استعمال، طالب علمی کی گرانٹ کا قیام اور دیگر متعلقہ خدمات شامل ہیں۔

اس وقت بیرون ملک مقیم چینی طالب علم اور ان کے اہل خانہ تین اہم ادائیگی پلیٹ فارموں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں تاکہ یونین پے کارڈ بین-السرحد آن لائن ادائیگی کے ذریعے تدریسی ادائیگی کرسکیں۔ یہ پلیٹ فارمز پیئرٹرانسفر ہیں جو 600 سے زیادہ تعلیمی اداروں کا احاطہ کرتے ہیں، ویسٹرن یونین جو تقریباً 300 تعلیمی اداروں کو دامن میں لیتی ہے اور بینک آف تائیوان کا “ٹیوشن اینڈ انسیڈنس فیس پورٹل” ہے جو تائیوان کے نصف کالجوں اور جامعات تک پھیلاہوا ہے۔ دریں اثناء، یونین پے کارڈ آن لائن ادائیگی ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ابتدائی 10 بڑے کالجوں اور جامعات میں اور ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے چند لسانی مراکز میں تدریسی ادائیگی کے لیے ادائیگی پلیٹ فارم پر استعمال کی جاسکتی ہے۔ تدریسی ادائیگی بینک مراکز سے قطع نظر ہوکر بین-السرحدی آن لائن ادائیگی کے لیے کی جا سکتی ہے جہاں عملی طریقہ آسان ہو۔ عام طور پر ادائیگی تین عملی دنوں میں کھاتے میں وصول ہوجاتے ہیں۔ تدریسی ادائیگی متعلقہ یونین پے کارڈز سے چینی رینمنبی میں منہا ہوتی ہے اور کرنسی کی منتقلی کی اجرت کل مالیت کا 1 سے 2 فیصد اس سے مستثنیٰ ہے۔

آن لائن ادائیگی کے ہٹ کر طالب علم تدریسی ادائیگی اور تعلیمی کتب کی خریداری کے لیے سینکڑوں غری ملکی اسکولوں میں پی او ایس ٹرمینلز پر یونین پے کارڈز استعمال کرسکتے ہیں۔ آسٹریلیا میں سروس 200 سے زیادہ مڈل اسکولوں اور جامعات میں دستیاب ہے۔ خاص طور پر جامعات، مڈل اسکولوں اور نجی اسکولوں جیسے مقامی تعلیمی اداروں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے یونین پے کارڈز ادائیگی متعاف کروائی ہے، جس میں طالب علموں کی انشورنس ادائیگی بھی شامل ہے۔

یونین پے انٹرنیشنل اجراء کے دن ہی بریون ملک تعلیمی تدریسی ادائیگی کے لیے خصوصی پیشکش کا اعلان بھی کیا۔ اب سے 30 ستمبر تک کارڈ یافتگان یونین پے کارڈز (62 سے شروع ہونے والے کارڈز) کے ذریعے (www.paytuitionnow.com) پر آن لائن تدریسی ادائیگی کرکے 300,000 رینمنبی تک کی الیانز انشورنس پالیسیاں حاصل کرسکتے ہیں (3000 پالیسیوں تک محدود ہے)۔

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Check Also

President convenes National Assembly’s session on Friday

President Asif Ali Zardari has convened the session of the National Assembly tomorrow at 10.30 in the morning at Parliament House Islamabad. Source: Radio Pakistan