‫ایکسیلریٹ بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں HOPE فاؤنڈیشن کے کورونا وائرس رسپانس سینٹر کا اہم اسپانسر بن گیا

ایکسیلریٹ دنیا کے وسیع ترین مہاجر کیمپ میں کوویڈ 19 کی امدادی سرگرمیوں کے لئے عطیات فراہم کر رہا ہے

ڈھاکا، بنگلہ دیش، 16 جون، 2020 / پی آر نیوز وائر/– ایکسیلریٹ انرجی ایل پی (ایکسیلریٹ) نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے کاکس بازار کے باہر روہنگیا کیمپ میں (جو ایک ملین سے زائد مہاجرین کا گھر ہے) تنظیم کی کوویڈ 19 کی امداد سرگرمیوں میں HOPE فاؤنڈیشن فار ویمن اینڈ چلڈرن (HOPE فاؤنڈیشن) کا اہم اسپانسربن گیا ہے۔ یہ امداد HOPE کے مریضوں کے لئے علیحدگی اور علاج کے مرکز کومالی مدد دینے میں معاون ہوگی جو توقع ہے کہ جون کے اختتام تک کھل جائے گا۔

وسط مئی میں کوویڈ 19 کے اولین تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کے بعد سے، HOPE فاؤنڈیشن، بنگلہ دیش حکومت اور دیگر غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر، غیر محفوظ روہنگیا آبادی میں انفیکشن کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کے خطرے کو کم کرنے کے لئے کمیونٹی آگہی پروگراموں اور صحت کی سہولیات کے قیام کے لئے تیز رفتاری سے کام کر رہی ہے۔ HOPE مریضوں کے لئےعلیحدگی اور علاج کا مرکز 50 بستروں پر مشتمل ہوگا جو اس مہاجر کیمپ میں پہلے سے موجود 50 بستروں کے فیلڈ اسپتال سے متصل ہوگا۔ ایکسلٹریٹ کی امداد سے ایک سال میں 10,000 مریضوں کو آؤٹ پیشنٹ اور ان پیشنٹ خدمات، تشخیص، اہم نگہداشت، ہنگامی نقل و حمل، عملہ اور آس پاس کی آبادیوں کے لئے پی پی ای کی فراہمی، عملے کی تربیت اور بیداری پروگرام کیے جائیں گے۔اس منصوبے کو ورلڈ بینک، اسلامک ڈویلپمنٹ بینک، اور ڈائریکٹ ریلیف یو ایس اے سمیت دیگر اہم اسپانسرز سے بھی امداد ملی ہے۔

ایکسیلیریٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسٹیفن کوبوس نے کہا، “ہمیں ان غیر معمولی حالات کے دوران بنگلہ دیش میں لوگوں کی مدد کرنے پر فخر ہے۔ ہم نے اس کمیونٹی میں 2018 سے کام کیا ہے اور متاثرہ افراد کے لئے دل کی گہرائیوں سے احساس کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہماری امداد سے HOPE فاؤنڈیشن کو اس وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے ان ضروری وسائل کی فراہمی میں مدد ملے گی جن کی ان کمیونٹیز میں بہت زیادہ ضرورت ہے۔”

HOPE فاؤنڈیشن کے بانی اور صدر ڈاکٹر افتخار محمود نے کہا، “ہم بنگلہ دیش کی غیرمحفوظ ترین آبادیوں میں کوویڈ19 اور دیگر متعدی بیماریوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے ایکسیلریٹ انرجی کی اس فراخدلانہ امداد اور HOPE فاؤنڈیشن کی بھر پور مدد کے لئے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ان کٹھن حالات کے دوران اس قابل قدر امداد کا نمایاں اثرات آئیں گے اور ایک ایسا پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے گا جہاں سے ایکسیلیریٹ اور HOPE فاؤنڈیشن اپنی رفاقت میں اضافہ کو جاری رکھ سکتے ہیں تاکہ ہم ان کمیونیٹیز کو جن کی ہم خدمت کرتے ہیں دیرپا فوائد مہیا کرسکیں۔”

1999 سے، HOPE فاؤنڈیشن دیہی بنگلہ دیش میں پسماندہ ترین آبادی کو تعلیم، برادری روابط میں فروغ اور صحت کی دیکھ بھال کے جذبے ذریعے معیاری صحت کی خدمات فراہم کررہی ہے۔ یہ فاؤنڈیشن بنگلہ دیش کے جنوبی علاقے کاکس بازار کے علاقے میں 20 سہولیات چلا رہی ہے۔ ان سہولیات میں 40 بستروں پر مشتمل ایک زچہ بچہ ہسپتال، پناہ گزینوں کے کیمپ میں 50 بستروں والا فیلڈ ہسپتال، مہاجرین کے لئے جنسی اور تولیدی صحت کے 9 مراکز اور بچوں کی پیدائش کے 9 مراکز شامل ہیں۔

ایکسیلریٹ نے 2018 میں بنگلہ دیش میں اپنے موہیشخالی فلوٹنگ ایل این جی (ایم ایل این جی) ٹرمینل سے ملک میں پہلی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) درآمد کی سہولت کے ساتھ اپنے کام کا آغاز کیا۔ یہ ٹرمینل بنگلہ دیش کے چیٹگرام کے علاقے میں خطے کے گھروں اور صنعتوں کو بجلی فراہم کرنے کے لئے نہایت ضروری قدرتی گیس مہیا کرتا ہے۔

ایکسیلریٹ انرجی ایل پی کے بارے میں

ایکسیلریٹ انرجی ایل پی ریاستہائے متحدہ امریکا میں واقع ایک ایل این جی کمپنی ہے جو ٹیکساس کے ووڈ لینڈز میں واقع ہے۔ ایکسیلریٹ جدید فلوٹنگ ایل این جی محلول میں سرخیل اور مارکیٹ لیڈر ہے، جو صارفین کو بازار تک برق رفتار اور قابل اعتماد ایل این جی محلول فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ پورے ایل این جی ویلیو چین کے ساتھ مربوط خدمات مہیا کررہا ہے۔ ایکسیلریٹ FSRU سے LNG سپلائی میں انفرااسٹرکچر کی تیاری تک فلوٹنگ ریگیسیفیکیشن خدمات کی ایک پوری رینج پیش کرتا ہے۔ ایکسیلریٹ کے دفاتر ابو ظہبی، بیونس آئرس، چٹاگانگ، ڈھاکہ، دوحہ، دبئی، ریو ڈی جنیرو، سالم، سنگاپور اور واشنگٹن ڈی سی میں موجود ہیں۔