‫ای ڈی اے این نے عرب ہیلتھ 2020 میں اپنے جدید تشخیصی نظام پیش کیے

دبئی،متحدہ عرب امارات، 28 جنوری،2020 /پی آرنیوزوائر/ — ای ڈی اے این انسٹرومنٹس انکارپوریشن نے عرب ہیلتھ 2020کے موقع پر اپنے جدید الٹراساوٗنڈ کے تشخیصی نظام اکلیریکس ایل ایکس9کی رونمائی کی، مشرق وسطی میں صحت عامہ کی اس سب سے بڑی نمائش میں ای ڈی اے این امیجنگ اور تشخیصی شعبے میں سب سے آگے رہا۔

Visitors are amazed by the live demo on the new Acclarix LX9.

نئے ایکلیریکس ایل ایکس 9 پر براہ راست ڈیمو دیکھ کر آنے والے مہمان حیران ہیں ۔

ای ڈی اے این مسلسل اپنی مصنوعات کو انسانی ضروریات،ہیومن مشین انٹرفیس اور آسان استعمال کے قابل بنانے کے لیے ترقی دے رہاہے اور اس کا مقصد ہر نقطہ نظر سے اپنے صارفین کی ضروریات کو پوراکرناہے۔

تصویر: https://photos.prnasia.com/prnh/20200128/2699389-1

ای ڈی اے این کی الٹراساوٗنڈ کلینیکل ایپلیکیشن منیجر ایلس بائےکا کہناتھا، “اکلیریکس ایل ایکس9ای ڈی اے این کے الٹراساوٗنڈ امیجنگ کو جدید دور کے متوازن تشخیصی عمل میں راہنمائی کررہاہے۔eOB,eLV,eFollicle,eVolFlow,eNT کی نئی شامل کردہ جدید خصوصیات کے ساتھ یہ فرائض کی ادائیگی میں آسانی اور عمدگی فراہم کرتاہے،جو تمام شعبہ جات بشمول آلستیٹریس،گائناکالوجی،کارڈیالوجی اور جنرل سرجری وغیرہ کے سونوگرافرز کے کام کے بوجھ کو کم کرتاہے”۔

ایل ایکس9کام کی روانی کے ساتھ ساتھ امیج کوالٹی کو بھی مزید واضح کرتاہے۔نئے EIS+Platformسے سونو گرافرزکو ایک 21.5Inchکی ہائی ریزولوشن کی LCDسے تفصیلی معلومات ملتی ہیں جس سے مریض کو بہترطور پر جانچا جاتاہے۔ایل ایکس 9کی پتلی جسامت اور 180ڈگری پر گھومنے والے باہم ملے ہوئے-یوزرانٹرفیس نے ای ڈی اے این کے بوتھS1.L19 کے سامنے حاضرین کو متوجہ کیا۔

ای ڈی اے این کے سی ٹی جی مانیٹر F15کی بھی اس سال کی عرب ہیلتھ میں برابر مانگ تھی۔ای ڈی اے این کے آبسٹیٹرکس میں انقلابی دور کی مصنوعات کی طرح،F15 ای ڈی اے این کے آبسٹیٹرکس مصنوعات کو دیکھنے اور تکنیکی اعتبارسےایک الگ شناخت سے ہمکنار کیا۔یہ آلہ تین مانیٹرز کو چلاتا ہے ،اور اس کا وائرلیسTOCOٹرانسڈیوسر میٹرنل ہارٹ ریٹ(MHR)دے سکتا ہے اس کے لیے صرف اس کے اوپری حصے پر ایک کور ڈالا جاتاہے۔اس کے “ٹرانسفر”کے فنکشن اور 15منٹ کے روکنے اور دوبارہ چلنے کے فنکشن کی وجہ سے یہ آلہ اندرون ہسپتال منتقلی کے وقت بھی استعمال کیا جاسکتاہے۔

ای ڈی اے این کے مشرق وسطی اور شمالی افرقہ (MENA Regio)کے سیل ڈائریکٹر برائن کااس نمائش کے بارے میں کہنا تھا”ہم MENAمیں اپنے خریداروں اور اسٹیک ہولڈرز کی قدر کرتے ہیں۔اور عرب ہیلتھ میں دوبارہ آنےپر اچھا لگ رہاہے۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ2020میں ای ڈی اے این سے مزید اور توقعات رکھ سکتے ہیں”۔

ای ڈی اے این کے بارے میں

ای ڈی اے این ایک صحت عامہ کی کمپنی ہے جو دنیامیں انسانی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اعلی اقدار،جدید اختراعات اور اچھی کوالٹی کی میڈیکل مصنوعات اورخدمات فراہم کرتی ہے۔ای ڈی اے این 20سال سے زائد کے عرصے سے صحت کے ادارے میں اہم کردار اداکرتے ہوئےوسیع طور پر مختلف خدمات فراہم کرتی ہے۔ ان میں تشخیصی ای سی جی، او بی/گائنی، الٹراساؤنڈ امیجنگ، ان-ویٹرو تشخیص، مریض کی مانیٹرنگ، پوائنٹ آف کیئر ٹسٹنگ، اور ویٹیرینری شامل ہیں۔دنیا بھر سے صحت عامہ کے ماہرین ای ڈی اے این کی بے مثال میڈیکل ٹیکنالوجی اور شاندار کسٹمر سپورٹ پر انحصار کرتے ہیں۔ www.edan.com

Check Also

Duck Creek Hosts Annual One Duck Creek Summit to Build Connection, Belonging and Community

COLUMBIA, S.C., April 17, 2024 (GLOBE NEWSWIRE) — Today, Duck Creek Technologies, the intelligent solutions provider defining the future of property and casualty (P&C) and general insurance, hosts its One Duck Creek Summit in Columbia, South Carolina, bringing employees together from across the globe. Attendees are recognized for their roles in the many councils and […]