Breaking News

‫سی آئی ایف ایف گوانگ ژو نے 357,809 زائرین کو 4,000 کوالٹی برانڈز کے ساتھ منسلک کردیا

گوانگ ژو، چین، 7 اپریل ،   2021/  پی آر نیوز وائر/–  چائنا انٹرنیشنل فرنیچر فیئر (گوانگ ژو) (“سی آئی ایف ایف گوانگ ژو”) نے 31 مارچ کو اپنا انتہائی کامیاب 47 واں ایڈیشن  مکمل کرلیا۔  آٹھ دن کے دوران 750,000 مربع میٹر نمائش کی جگہ پر منعقد ہونے والے سی آئی ایف ایف گوانگ ژو کے 47 ویں ایڈیشن میں 4,000 نمائش کنندگان اور 357,809 سے زائد زائرین کا خیرمقدم کیا گیا جو 2019 میں وبا سے پہلے منعقدہ ایڈیشن کے مقابلے میں 20.17 فیصد اضافہ ہے۔  اس کے ساتھ ہی سی آئی ایف ایف کے آن لائن نمائشی پلیٹ فارمز نے 7.6 ملین سے زائد ویوز حاصل کیے۔

سی آئی ایف ایف گوانگ ژو نے صنعت کے اوپر اور نیچے سے برانڈز اور حاضرین کو اعلیٰ درجے کے ڈیزائن اور جدید ترین اسٹائل سے لے کر مادی رجحانات اور اسمارٹ ٹیکنالوجیز تک درجنوں جدید ترین تھیم پر مبنی نمائشوں اور فورمز کے ساتھ اکٹھا کیا۔ ڈیزائن سے لے کر مینوفیکچرنگ اور صارفین تک مکمل سپلائی چین پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، میلے میں متعدد پہلووں کا احاطہ کیا گیا:  جیسے  کہ گھر کا فرنیچر، گھر کی سجاوٹ اور گھریلو ٹیکسٹائل، آوٹ  ڈور تفریح، دفتر کا فرنیچر، فرنیچر مشینری اور خام مال۔

چائنا فارن ٹریڈ سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژو ِبنگ کا کہنا ہے کہ فرنیچر کی صنعت کی طلب اور ضروریات وبا کے تناظر میں تیار ہوئی ہیں۔  یہی وجہ ہے کہ رواں  برس سی آئی ایف ایف گوانگ ژو نے تازہ ترین حالات کے ساتھ رابطے میں ایک اپ گریڈڈ کاروباری ماڈل بناتے ہوئے اصل ڈیزائن کی قدر کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد استحکام برقرار رکھتے ہوئے معیار کو بہتر بنانا، ڈیزائن اختراع کو پروان چڑھانا، غیر معمولی گھریلو مارکیٹ کو برآمدی مواقع سے منسلک  کرنا، صنعتی چین کو مضبوط بنانا اور ڈیجیٹل خدمات کو مزید بہتر بنانا ہے۔

رواں سال کے ابتداء میں سی آئی ایف ایف گوانگ ژو نے “ڈیزائن ٹرینڈز، عالمی تجارت، مکمل سپلائی چین” میں مضبوط انداز میں ایک جگہ تبدیل کرنے کی حکمت عملی کا آغاز کیا تھا جس میں فرنیچر کی صنعت میں اصل ڈیزائن کے کردار کو اجاگر کیا گیا تھا۔ نمائش میں شرکت کے لئے ملک بھر کے ممتاز ڈیزائن کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا اور ڈیزائن سے متعلق تھیم پر مبنی متعدد نمائشوں اور تقریبات کی میزبانی کی گئی تھی، جیسے کہ سی آئی ایف ایف ڈیزائن اسپرنگ، سی ایم ایف ٹرینڈ ایل اے بی اور ڈی 2 ایم لیب ۔ اپنے نمائشی پلیٹ فارم کے فوائد سے مکمل فائدہ اٹھاتے ہوئے سی آئی ایف ایف گوانگ ژو نے مختلف شکلوں میں متعدد سرگرمیوں کے ساتھ نمائش کنندگان اور معروف ڈیزائنرز کے درمیان تعلق کو مضبوط کیا۔

سرحد پار تعاون کو بااختیار اور مستحکم بنانے کے لیے سی آئی ایف ایف گوانگ ژو نے تجارتی مواقع تلاش کرنے کے لیے متعدد فورمز اور تقریبات کا اہتمام کیا تھا۔ اس کے علاوہ سی آئی ایف ایف نے رواں سال بیرون ملک خریداروں کے لئے ایک آن لائن میٹنگ کا بھی اہتمام کیا تھا جس میں نمائش کنندگان کے لئے ایک کلاؤڈ بیسڈ برج بنایا گیا تاکہ وہ بیرون ممالک میں مقیم تاجروں سے رابطہ قائم کرسکیں جو ذاتی طور پر شرکت نہیں کر سکتے اور ملکی اور بین الاقوامی ترقی کے مواقع شیئر نہیں کرسکتے تھے۔ مکمل سپلائی چین کو مربوط کرکے اور اپنے اومنی چینل وسائل میں ٹیپ کرکے سی آئی ایف ایف گوانگ ژو نے وبا کے بعد کے دور میں جدت طرازی اور ترقی کو اپنانے کے لئے دنیا کی فرنیچر صنعت کی حمایت کی ہے۔

Check Also

Unveiling the 8th Future Investment Initiative’s theme: “Infinite Horizons: Investing Today, Shaping Tomorrow”

FII 8th Edition Main Thematic Visual RIYADH, Saudi Arabia, April 18, 2024 (GLOBE NEWSWIRE) — The Future Investment Initiative (FII) Institute is excited to announce the theme for its upcoming 8th edition of the FII conference, scheduled for October 29-31, 2024, at the prestigious King Abdulaziz International Conference Centre (KAICC) in Riyadh, Saudi Arabia. Under […]