Breaking News

‫شیحے: دنیا کے ساتھ ’’چائے کی زبان ‘‘کے ذریعے بات چیت

ژنیانگ،چین،12جون 2021/ژن ہوا-ایشیانیٹ /  9جون کو مختلف ممالک کے سفارتکاراور صحافی’’سلک روڈ پر چائے کی پیداوار کےحسین ترین گاوٗں کے بارے میں جاننے کے لیے‘‘ایک سفر پر روانہ ہوئے۔ضلع شیحے کے کلچر،ریڈیو اور ٹیلی ویژن اور سیاحت کے ادارے کے مطابق،وہ صوبہ ہینان میں،ژنیانگ شہر کے ضلع شیحے چینی چائے کے راز جاننے کے لیے تشریف لائے۔2021کے پہلے چار مہینوں میں،تین ’’چین-یورپ ایکسپریس‘‘ریل گاڑیاں ،جو ژنیانگ کی چائے سے بھری تھیں،نےجدید سلک روڈ کے ذریعےیورپ اور ایشیا کا سفر کیا۔

سلک روڈ پر خوبصورت چائے کی پیداوار کے گاوٗ ں کے بارے میں جاننا

چین میں پرتگالی سفیر جناب جوزے اگسٹو ڈوارٹے کا کہنا تھا کہ پرتگال پہلا یورپی ملک ہے جس نے چینی چائے متعارف کرائی۔16ویں صد مین،پرتگالی کاروباری چینی جائے کو ملک میں لے کر آئے۔یہ اتنی مہنگی تھی کہ صرف امرا ہی اس سے لطف اٹھا سکتے تھے۔آج،بھی چائے پینا ایک نفیس طرز زندگی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ حسین جگہ ہے،لوگ خوبصورت ،جذبے سے بھر پور ،پر اعتماد،اور خوش ہیں۔

چین میں جنوبی کوریا کے کونسل خانے کے وزیر جناب جینگون کم کا کہنا تھا ‘‘چائے جنت اور زمین کا ایک تحفہ ہے۔چائے پینا صحت اور درجہ حرارت کے لیے اچھاہے۔’’ان کی زوجہ محترمہ جونگیونگ پارک جوچائے کی چانچ کی ایسویشن کی رکن ہیں اور بیشتر اوقات چائے سے متعلقہ سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہتی ہیں،ان کا کہنا تھا ‘‘ہم چین سے چائے کی ایک بڑی مقدار درآمد کرتے ہیں۔’’انھوں نے چائے کی پتیوں کو الگ کرنے اور انھیں بھوننے کے طریقہ کار کا تجربہ کیا،اور ژنیانگ ماوجیان کاریگری ,قومی ثقافتی ورثے کے وارث ژیاوٗ جونجنگ کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دولت مشترکہ بہاماس کے سفیر جناب رابرٹ قوانٹ چائے کی کاشت سے متاثر ہوئے۔ان کا  کہنا تھا ‘‘میں اپنے دوستوں کو بتاوٗ ں گا کہ یہ سب کتنا خوبصورت ہے اور انھیں یہاں کے دورے کے لیے قائل کروں گا۔’’

ژنیانگ کے نائب میئر جناب ژہائی ژیاوٗ بن نے چینی اور غیر ملکی مہمانوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا ،اور چائے کے ذریعے تبادلہ خیال اور تعاون کو فروغ دیا۔

صرف سرسبز پہاڑ اور شفاف دریا اچھی چائے پیدا کرسکتے ہیں۔شیحے جنوب اور شمال کو جدا کرنے والی لائن پر واقع ہے،جس کے جنگلات کے رقبے کا تناسب 70%ہے۔یہ چین کا دورافتاد پسماندہ علاقہ ہے،جہاں جنگلات اور دریاوٗں کے کے درمیان جگہ جگہ گاوٗں ہیں ،جو آرام وسکون کی عکاسی کرتاہے۔اس سے ملحقہ چائے کی 100,000ایکڑ پر مشتمل کاشت کاری کے ساتھ،یہ علاقہ ژنیانگ ماوٗجیان چین کے’’ٹاپ کے دس مشہور چائے‘‘کے  پیداوار کا اہم علاقہ ہے۔ہاوٗجی شونگ گاوٗں خوبصورت دیہاتی علاقے کا نمائندہ ہے۔دیہاتی نسلوں سے چائے کی کاشت کررہے ہیں۔

ذریعہ : شیحے کا کلچر،ریڈیو اور ٹی وی اور سیاحت کا ادارہ

تصاویر :http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=393641

 

 

Check Also

Unveiling the 8th Future Investment Initiative’s theme: “Infinite Horizons: Investing Today, Shaping Tomorrow”

FII 8th Edition Main Thematic Visual RIYADH, Saudi Arabia, April 18, 2024 (GLOBE NEWSWIRE) — The Future Investment Initiative (FII) Institute is excited to announce the theme for its upcoming 8th edition of the FII conference, scheduled for October 29-31, 2024, at the prestigious King Abdulaziz International Conference Centre (KAICC) in Riyadh, Saudi Arabia. Under […]