‫چھٹا (6th) انٹرنیشنل یوتھ فٹبال انویٹیشنل ٹورنامنٹ “پیس کپ”2020کا شنیانگ میں آغاز ہوگیا۔

شنیانگ،چین،25آگست،2020/ ژن ہوا-ایشیانیٹ/21آگست کو شنیانگ میں “پیس کپ” ورلڈ فٹبال پارک کے نمبر دواسٹیڈیم میں چھٹے انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ “پیس کپ” 21 اگست کی سہ پہر کو شینیانگ میں افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔

2020

چھٹے“پیس کپ” انٹرنیشنل یوتھ فٹبال انویٹیشنل ٹورنامنٹ کا شنیانگ میں آغاز ہوا۔

“پیس کپ”انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کو رواں سال شمال مشرقی چین میں اکلوتے “نیشنل اسپورٹس انڈسٹری ڈیمونسٹریشن پراجیکٹ” کا اعزاز حاصل ہوا۔”پیس کپ” کے مقابلے ابھی بھی “ون بیلٹ ون روڈ جو دنیا کو امن اور دوستی کے ساتھ ملاتاہے” کے اصول پر عمل پیراہے۔اس کو شنیانگ میونسپل پیپل گورنمنٹ اسپونسر کررہاہے اور ہیپنگ ڈسٹرکٹ اور شنیانگ سپورٹس بیورو اس کے انتظامات کی ذمہ دار ہے۔

ملک بھر سے U13کے تربیت یافتہ ڈومیسٹک کے پروفیشنل فٹبال کلبوں کے نمائندگان ،چار غیر ملکی طلباء ٹیموں اور یوتھ ٹیموں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ یونیورسٹیوں کے بین الاقوامی طلباء بھر پور توانائی رکھتے ہیں،ان ممالک میں روس،گھانا،نائجیریا،مراکش،میکسیکو اور مزید کئی ممالک کے طالب علم شامل ہیں۔یہ پہلاموقع ہے کہ یونیورسٹیوں کے بین الاقوامی طالب علم “پیس کپ”میں حصہ لے رہے ہیں جو ان مقابلوں کی رونق اور بڑھارہاہے۔

شنیانگ کے ہمسایہ شہر تاشنگ فٹبال ٹیم نے ماضی کے پانچ مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے ٹیمیں بھیجیں۔وباءکے اثرات کی وجہ سے تاشنگ فٹبال ٹیم نے اپنی غیر حاضری پر افسوس کا اظہار کیا۔اس کے باوجود،تاشنگ فٹبال ٹیم نےچھٹے “پیس کپ” کے لیے تہنیتی پیغامات کی ویڈیو بھیجی،جو انٹرنیٹ پر ایک مشہور پرومو فلم بن گئی۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مزید لوگوں کو ان مقابلوں سے بہترین طریقےسے محظوظ ہونے کے لیے،انتظامی کمیٹی نے لیواننگ موبائل کے جوائنٹ ہواوے وی آر کلاوٗڈ کو 5G 360ڈگری سے لائیو وی آر تجربے کو عمل میں لایا ہے،جو “پیس کپ” میں پہلی دفعہ ہے کہ زیادہ بینڈوتھ کو جوڑنے،کم تاخیر اور وسیع سطح پر 5G کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کو افتتاحی تقریب میں استعمال کیاگیاہے،جو ناظرین کو ایک بہترین نظارہ فراہم کرتاہے،نئی 360ڈگری اس نظارےمیں برڈ آئی کا تجربہ فراہم کرتاہے۔

ژوژیاوٗنگ جو ملک کے ایک بہترین اداکار ہیں، کا” مائی فیملی لیوز ان شنیانگ” گانا , ناظرین کو کلاسک گانوں کو دوبارہ سے یاد کرنے کا موقع فراہم کرتاہے۔اسکرین پر شنیانگ کی تصاویر کے مسلسل نظر آنے سے مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیموں کو شنیانگ کے بارے میں فائدہ مند معلومات دیتی ہیں۔چینی اور غیر ملکی گلوگاروں نے “آئی ویل کم ان دی فیوچر”گانا گایا،جس نےافتتاحی تقریب کے اختتام کا عندیہ دیا۔

“دی پیس کپ” انٹرنیشنل یوتھ فٹبال انویٹیشنل ٹورنامنٹ کا انعقاد شنیانگ میں ہوتاہے اور اس کے دروازے پوری دنیا کے لیے کھلے ہیں،یہ اس منظر کی عکاسی کرتاہے جو صحت،خوشی،دوستی اور امن فٹبال بچوں کو فراہم کرتاہے۔

زریعہ :شنیانگ میونسپل پیپل گورنمنٹ

تصویر :http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=369805