Breaking News

‫چین کی سمندری پیداوار کی مجموعی مالیت میں شینڈونگ کا مجموعی حصہ 16.3 فیصد ہے

چنگ ڈاؤ، چین، 10 دسمبر، 2020 / ژنہوا۔ ایشیاء نیٹ / — حال ہی میں، شینڈونگ صوبے کی بحری انتظامیہ کے ڈائریکٹر جنرل، زانگ جیانڈونگ نے شینڈونگ صوبائی عوامی حکومت کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ 2019 میں، شینڈونگ کی سمندری پیداوار کی کُل مالیت، چین میں دوسرے درجہ پر برقرار رہتے ہوئے، 1.46 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی، جو چین کے مجموعے کا 16.3 فیصد کے برابرہے۔ شینڈونگ کے بحری شعبے میں شامل تمام سمندری ماہی گیری کی صنعت، سمندری بایومیڈیکل انڈسٹری، سمندری نمک کی صنعت، سمندری برقی توانائی کی صنعت اور سمندری نقل و حمل کی صنعت کا درجہ چین میں پہلے نمبر پر ہے۔

ژانگ نے کہا کہ سمندری بایومیڈیکل انڈسٹری چین میں سب سے زیادہ توقعات کی حامل حکمت عملی والی ابھرتی ہوئی صنعتوں میں سے ایک ہے۔ 13 ویں پنج سالہ منصوبے کی مدت (2016-2020) کے دوران، شینڈونگ صوبے نے جدید سمندری ادویات کی تحقیق اور ترقی کو فروغ دیا، 5 ارب یوآن کے مجموعی معیارکے ساتھ”چین بلیو ڈرگ بینک ڈویلپمنٹ فنڈ” قائم کیا، شینڈونگ میرین ڈرگس مینوفیکچرنگ انڈسٹری انوویشن سینٹر قائم کیا اور جدید سمندری ادویات، جدید سمندری چینی ادویات وغیرہ کے لئے تحقیقی و ترقی کے چھ پلیٹ فارم بنائے۔ ماہر تعلیم گوان ہوشی کی ٹیم کی آزادانہ طور پر تیار کردہ الزئیمر کے مرض کے لئے ایک نئی چینی دوا GV971، کو منظور کر لیا گیا ہے اور مارکیٹ میں لایا گیا ہے، جودنیا کی 14 ویں اور چین میں دوسری میرین ڈرگ بن گئی ہے۔ چنگ ڈاؤ نے دنیا کا سب سے بڑا بحری کائی پر مبنی حیاتیاتی مصنوعات کا صنعتی اڈہ تیار کیا ہے، اور اس کی پیداواری صلاحیت دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ یانتائی ڈونگ چینگ فارماسیوٹیکل گروپ کمپنی لمیٹڈ، کنڈروٹین سلفیٹ کے خام مال کی دنیا کی سب سے بڑی صنعت کار اور کنڈروٹین سلفیٹ انجیکشن کا واحد مقامی فراہم کنندہ بن گیا ہے۔

“ہم جدید آلات کی تیاری اور سمندری ترقیاتی کام کے فروغ کو گہرے پانی کی جانب بڑھانے کی اپنی کوششوں کو دوگنا کردیں گے،” یہ کہتے ہوئے ژانگ نے مزید بتایا کہ میرین انجینئرنگ آلات سازی کی صنعت شینڈونگ کی بحری صنعت کے نظام میں ایک نئی اسٹریٹجک انڈسٹری ہے۔ گذشتہ پانچ سالوں میں، شینڈونگ نے اعلی معیار کے سمندری انجینئرنگ آلات سازی کی صنعت کی ترقی کو تیز کیا ہے، اور ابتدائی طور پر جہاز کی تعمیر و  مُرمّت، بھاری بحری صنعت اور سمندر میں سے تیل نکالنے کے آلات کی تیاری کے لئے تین بڑے سمندری اڈے بنائے ہیں۔ مؤثر طریقے سے سمندری ترقی کی وسعت اور گہرائی میں اضافہ کرتے ہوئے جیاؤلونگ، ژیانگ یانگ ھونگ 01، کیکسو، ہیلونگ، چیان لونگ اور دیگر گہرے پانی والے سمندری سازوسامان کو آزاد دانشورانہ املاک کے حقوق کے ساتھ استعمال کیا گیا ہے۔ سی آئی ایم سی رافلس نے آزادانہ طورپر بلیو وہیل 1 اور بلیو وہیل 2، الٹرا ڈیپ واٹر سیمی سب میریزایبل ڈرلنگ رگس کو ڈیزائن کیا جس نے چین کی گہرے پانی کی تیل اور گیس کی کھوج اور ترقی کی صلاحیت کو دنیا کے اعلی مقام پر لاکر چین کے گہرے پانی میں تیل اور گیس کی تلاش کی اور جنوبی چین کے سمندر میں آتش گیر برف کی آزمائشی پیداوار کے معینہ کام  کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے۔

علاوہ ازیں، سمندری نقل و حمل کی صنعت شینڈونگ میں جدید بحری صنعت کے نظام کی تعمیر میں ایک اہم ستون کی صنعت بن چکی ہے۔ مربوط زمینی اور بحری ترقیات کو مستحکم اور ساحلی بندرگاہ کے وسائل کو مربوط کرتے ہوئے، شینڈونگ نے شینڈونگ پورٹ گروپ قائم کیا، اس طرح چنگ ڈاؤ پورٹ، یانتائی پورٹ اور رزہاؤ پورٹ کے ساتھ ساحلی بندرگاہ گروپ کا ترقیاتی نمونہ تشکیل پایا اور وائیہائی پورٹ، ویفینگ پورٹ، ڈونگائنگ پورٹ، بُنزہو پورٹ اور دیگر اہم علاقائی بندرگاہیں اضافی طور پر دنیا کے 180 ممالک اور خطوں میں 700 سے زیادہ بندرگاہوں کے ساتھ جہاز رانی کے لئے کُھل رہی ہیں۔ 2019 میں، صوبے میں ساحلی بندرگاہوں کے جہاز وں پر لادے جانے والے سامان کا حجم 1.61 بلین ٹن تک پہنچ گیا، اور کنٹینر کے ذریعے 31 ملین ٹی ای یو تک، ان دونوں کا مجموعی حجم چین کے ساحلی صوبوں میں درجہ بندی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ چنگ ڈاؤ پورٹ کے فیز I اور فیز II پراجیکٹس کے دنیا کے بہترین مکمل خود کار ٹرمینل کی تعمیر کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئی ہے اور انہوں نے کام شروع کردیاہے۔ چنگ ڈاؤ پورٹ نے “نیشنل گرین پورٹ” اور “2019 ایشیا پیسیفک گرین پورٹ” کے اعزازی خطابات بھی حاصل کیے ہیں۔

ذریعہ: شینڈونگ صوبائی عوامی حکومت کا دفتر اطلاعات

 

Check Also

UK businesses must prioritise payment technology to build customer loyalty and stay competitive: New research from Lloyds Bank and FreedomPay

London, United Kingdom, April 23, 2024 (GLOBE NEWSWIRE) — Less than a third (27%) of businesses are confident they offer seamless payments experiences. Almost two-thirds of businesses (59%) across Retail, Food & Beverages and Hospitality believe a good checkout experience offers the same competitive advantage as having the best products. Customer preference is the factor […]