Breaking News

‫ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ اپنے گلوبل ڈیٹا بیس میں 400 ملین ریکارڈ کوریج کے ساتھ اہم سنگ میل تک پہنچ گیا

کراچی ، پاکستان ، 23 دسمبر ، 2020 / پی آر نیوز وائر / –  عالمی کاروباری انٹلیجنس رہنما ڈن اینڈ بریڈسٹریٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے گلوبل ڈیٹا بیس کو 400 ملین ریکارڈ تک وُسعت دے دی ہے۔

گلوبل کوریج میں،  یہ ایک بزنس انفارمیشن فراہم کرنے والے ادارے کا اب تک سب سے زیادہ حاصل کیا گیا اضافہ ہے، جو  وسیع پیمانے پر بصیرت اور تجزیات تک رسائی پہنچاتے ہوئے اپنے صارفین کے لئے ایک اعلی درجے کی خدمت میں تبدیل ہوتاہے۔ سائنسی ، ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کی فکر کو اپنا کر کاروباروں کو فوقیت کے حصول میں مدد کرنے کے کمپنی کے فلسفہ کے نتیجے میں دنیا بھر میں زیادہ شفاف اور متحرک مارکیٹیں سامنے آئی ہیں ۔

ڈن اینڈ بریڈسٹریٹ ساؤتھ ایشیاء مڈل ایسٹ لمیٹڈ کے پروڈکٹ منیجر سباسٹیان سانچیز نے کہا، ” 400 ملین کمپنیوں کی کوریج تک پہنچنے کے سنگ میل نے ہماری مارکیٹ قیادت اور بہترین کاروباری فیصلے کرنے میں  دنیا بھر کی کمپنیوں کے لئے ایک اہم شراکت دار  کی حیثیت کو برقرار رکھنے بننے میں ہماری مدد کی ہے۔ ہم معیار اور تجزیہ کاری کے لحاظ سے مارکیٹ میں ترقی اور پیشرفت جاری رکھیں گے۔”

ان 400 ملین ریکارڈوں میں ایسی معلومات شامل ہیں جیسے کہ:

  • شناخت اور رابطہ کاری کا مواد
  • مارکیٹ انفارمیشن
  • کپنی کےمالیاتی گوشوارے، جن میں مالیاتی تناسبات شامل  ہوں
  • میڈیا
  • مقدمات
  • منیجمنٹ
  • مالکانہ حقوق  اور کارپوریٹ روابط
  • پیشگی تجزیہ کاری
  • سرگرمی اور صنعتی  معلومات
  • ملازمین
  • رجسٹری کی معلومات
  • پابندیاں

کمپنیوں کے لئے یہ اہم معلومات انہیں حقائق اور اعداد و شمار پر مبنی بہتر کاروباری فیصلے کرنے کے قابل  بنائیں گی اور مندرجہ ذیل شعبوں میں مدد کریں گی:

  • سیلز اور مارکیٹنگ
  • مالیاتی خطرات کی تجزیہ کاری
  • تجارتی ساکھ
  • اینٹی منی لانڈرنگ اور فراڈ سے تحفظ
  • حکمت عملی  پر مبنی تجزیہ کاری

“ہم اپنے ہر خطے میں کمپنیوں کی تعداد میں اضافے کے لئے مکمل طور پر وقف ہیں۔ ہم اپنے صارفین کو معتبر معلومات پیش کرنے میں معیار کے اعلی ترین معیار کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی احتیاط کرتے ہیں،” ایسا کہنا تھا علی عرب کا جو جنوبی ایشیاء مشرق وسطی اور افریقہ کے لئے  ڈیٹا اور کنٹینٹ اینٹیلی جینس کے سربراہ  ہیں ۔

ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ کے بارے میں:

ڈن اینڈ بریڈسٹریٹ کے اعداد و شمار اور بصیرت  کاروبار کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔  اعداد و شمار اور بصیرت کے لئے مارکیٹ کا   اہم حل، آمدنی کی  رفتارکو بڑھانے ، خطرات کا سدباب کرنے ، لاگت کو کم کرنے اور کاروبار میں بہتر تبدیلی لانے کے لئے ایک اہم عنصر ہے۔ تمام جسامتوں کے عالمی کاروبار ڈی اینڈ بی کے اعداد وشمار ، بصیرت اور تجزیات پر انحصار کرتے ہیں۔

اگر آپ اس بارے میں مزید جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ ڈن اینڈ بریڈسٹریٹ ساؤتھ ایشیا مڈل ایسٹ لمیٹڈ کس طرح آپ کی کمپنی کی مدد کرسکتے ہیں تو آج ہی ہم سے رابطہ کریں۔

میڈیائی رابطہ:
نعمان لاکھانی
کنٹری مینجر
LakhaniN@dnbpk.com
923333271912+

Check Also

Unveiling the 8th Future Investment Initiative’s theme: “Infinite Horizons: Investing Today, Shaping Tomorrow”

FII 8th Edition Main Thematic Visual RIYADH, Saudi Arabia, April 18, 2024 (GLOBE NEWSWIRE) — The Future Investment Initiative (FII) Institute is excited to announce the theme for its upcoming 8th edition of the FII conference, scheduled for October 29-31, 2024, at the prestigious King Abdulaziz International Conference Centre (KAICC) in Riyadh, Saudi Arabia. Under […]