Breaking News

‫”کھیل اور ٹیکنالوجی” گوانگژی میں کھیلوں کی صنعت کواعلی معیار کی ترقی سے تقویت دے رہا ہے

دورہ کرنے والے ایک سائیکلنگ گیم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

فینگ چنگانگ،چین،23دسمبر،2020 /ژنہوا-ایشیا نیٹ/  ––  چین-آسیان اسپورٹس ٹورزم کارنیول ہائی کوالٹی ڈویلپمنٹ کانفرنس “ کھیلوں کی صنعت کی بہتر ترقی کی حوصلہ افزائی اور ترقی کے ایک نئے طریقہ کار کا فروغ” کے موضوع پر 19دسمبر،2020 کو گوانگژی کے فینگ چنگانگ ضلع میں منعقد ہوئی۔”گوانگژی میں سرد موسم کی سیر” اور “ گوانگژی میں سرسبز ماحولیاتی کھیل” جیسی  سرگرمیوں کی طرح، شہری سطح سے آگے  اس علاقے  میں 40 سے زائد اہم کھیلوں کی تقاریب منعقد کرائے جائیں گی۔ عوام کی فٹنس کی متنوع ضروریات کو پورا کرنے کے لئے یہ تقریبات عمومی طور پر عوام الناس کے لئے ہیں، جن میں میراتھن ، باسکٹ بال ، ٹیبل ٹینس اور فٹ بال شامل ہیں۔ گوانگژی ژوہانگ کے خود مختار علاقے کے کھیلوں کے ادارے کے اندازے کے مطابق اس جشن  میں 250,000 سے زائد لوگ)افراد-وقت) شرکت کریں گے۔

دورہ کرنے والے روبوٹس کے ساتھ بیڈ منٹن کھیل رہے ہیں۔

کانفرنس کے موقع پر،گوانگژی ژوہانگ کے خودمختار علاقے کے کھیلوں کے ادارے نے فینگ چنگانگ کی بلدیاتی حکومت،بیجنگ لیانگڈونگ انوسٹمنٹ)گروپ( کمپنی ۔لمیٹڈ،اور کے اے آئی ایل اے ایس گروپ کے ساتھ صحت مند کھیلوں کی صنعت کے ایک پارک کے قیام،کھیلوں اور تعلیم کو باہم جوڑنے،اور کھیلوں کی تقاریب پر عملدرآمد کو بڑھانےکے لیے عملی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے،تاکہ کھیلوں کی صنعت کی ترقی کے لیے ایک “نئے بلند مقام” کے قیام کے لیے جدوجہد کی جاسکے۔

ہواوے کے کنزیومر بی جی کے نائب صدر لی چانگژہو کا کانفرنس کے موقع پر کہناتھا” کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور کھیلوں کی صنعت کی ڈیجیٹلائزیشن اورذہانت کے فروغ کے نئے طریقہ کار وضع کرنا اس صنعت کی اعلی معیار کی ترقی کا ایک اہم حصہ ہے۔”

ایک معروف قول ہے “ٹیکنالوجی نے ہماری زندگیوں کو بدل دیا ہے۔” سائنس اورٹیکنالوجی بھی کھیلوں کے لیے اہم ہیں۔ “اب جبکہ لوگوں کو صحت کی اہمیت سے اچھی آگاہی حاصل ہے،تو اب سائنٹیفک کھیلوں اور صحت کے انتظام کی مانگ بڑھتی جارہی ہے اور یہ نکتہ کھیلوں کی صنعت کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے ایک سازگارماحول بنا رہاہے،” لی نے مزید کہا۔

افتتاحی تقریب میں، صحت کے جدید سازوسامان جیسے بیڈمنٹن روبوٹ،اے آر سائیکل،اور اے آر انڈور رُوورز نےنمائش گاہ میں بہت بڑی تعداد میں لوگوں کی پسندیدگی حاصل کی۔ان میں،اے آر سائیکل میں صارف کے چلانے کے اعدادوشمار کی آن لائن منیجمنٹ کی خصوصیت بھی  ہے،اور اس کے صارف،  تربیت کے لئے ٹیم بناکر اور اس میں موجود سائیکلنگ گیم کے ذریعے آن لائن مقابلے کرسکتے ہیں،جو ایک تفریحی تربیتی ورزش ہے۔

بیجنگ اسپورٹس یونیورسٹی کے ایک پروفیسر باؤ مینگژیاؤ  کا خیال ہے کہ”ٹیکنالوجی اور کھیل” ورزش کے وقت کا  تعین کرسکتے ہیں،اور مقررہ وقت پر سمارٹ آلات کے ذریعے حاصل درست اور مختلف ورزشوں کے اعدادوشمار کو جانچ کر ورزش کا ایک سائنسی طریقہ کار بنایا جاسکتاہے۔

باؤکا کہناتھا” وبا کے بعد،بہت سے لوگوں کو احساس ہوگیا ہے کہ ورزش نہ صرف “اچھی دوا” ہے،بلکہ ایک بہت محفوظ اور طویل المدتی اثرات رکھنے والی بنیادی فطری’ویکسین’ ہے۔”

ذریعہ :گونگژی ژوہانگ کے خودمختار علاقے کا کھیلوں کا ادارہ

تصویر :http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=380979
تصویر :http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=380991

 

Check Also

Duck Creek Hosts Annual One Duck Creek Summit to Build Connection, Belonging and Community

COLUMBIA, S.C., April 17, 2024 (GLOBE NEWSWIRE) — Today, Duck Creek Technologies, the intelligent solutions provider defining the future of property and casualty (P&C) and general insurance, hosts its One Duck Creek Summit in Columbia, South Carolina, bringing employees together from across the globe. Attendees are recognized for their roles in the many councils and […]