‫گیسٹیک 2021 ذاتی حیثیت میں منعقد ہوگا : سنگاپور ایکسپو، 13-16 ستمبر

لندن، 18 مارچ، 2021 / پی آر نیوز وائر / – گیسٹیک 2021 سنگاپور میں اس سال ستمبر (13-16) میں ذاتی حیثیت میں منعقد ہونے والا ایک ایسا پروگرام ہوگاجو بعد از کویڈکے زمانے میں عالمی گیس، ایل این جی، ہائیڈروجن اور توانائی کی صنعت کو دوبارہ اور محفوظ طریقے سے مربوط کرتے ہوئے اور اجتماعی چیلنجوں اور مواقع سے متعلق مباحثوں کے انعقاد اور انہیں چلانے کے لئے ایک قابل قدر پلیٹ فارممہیا کرتے ہوئےکام کرے گا۔

نمائش اور کانفرنس (جس میں وزراء، عالمی کاروباری رہنماؤں، پالیسی سازوں، موجدوں اور اختراع سازوں سمیت 25،000سے زیادہ شرکاء کو راغب کیا جارہاہے) ڈی ایم جی ایونٹس کےآل سیکیور اسٹینڈرڈ کے مطابق، تمام شرکا کی صحت اور حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئےمنعقد کی جائے گی ۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_15dooybi/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

 ڈنکن ریڈ، سینئر نائب صدر، انرجی پورٹ فولیو، ڈی ایم جی ایونٹسکہتے ہیں: “عالمی سطح پر اس طرح کے مشکل سال کے بعد، اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے ہمیں بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ منصوبے کے مطابق اس ستمبر میں گیسٹیک سنگاپور میں ذاتی حیثیت میں منعقد کیا جائے گا۔ اب جبکہ ہم اس وباکے اثرات سے باہرنکل رہے ہیں تو توانائی کے کاروبار کو دوبارہ مربوط کرنے کی ضرورت اس سے زیادہ کبھی نہیں ہوسکتی ہے۔2021 میں ذاتی حیثیت میں ہونے والے پہلے عالمی توانائی ایونٹ ہونے کے ناطے سے گیسٹیک پوری صنعت کے لئے ایک بار پھر رُوبرُوملاقات کے لئے ایک انتہائی اہمیت کا حامل پلیٹ فارم ہے۔

“گیس اور ایل این جی کے ساتھ توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب، کم کاربن والی پائیدارسستی توانائی کے لئےلاکھوں کی ضروریات کی تائید کرتے ہوئے پورے ایشیا میں علاقائی نمو کو بڑھا رہی ہے، اور سنگاپور جو گیسٹیک 2021کا گھر ہے، اس پھیلتی ہوئی مارکیٹ کا ایک اہم مرکز ہے۔”https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_s3o80wtr/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

گیسٹیک 21 کے لئے پہلے سے تصدیق شدہ نمائش کنندگان میں شیل، وینچر گلوبل ایل این جی، شیورون، بیکر ہیوز، یونیپر، سیمپرا ایل این جی، ٹوٹل، بیچٹل، چینیر، وٹول اور کونکو فلپس شامل ہیں۔

گیسٹیک کانفرنس

 اب جبکہ دنیا COVID-19 کے اثرات سے باہر آنا شروع ہو رہی ہے، اس سال کی گیسٹیک کانفرنس چوتھے صنعتی دور میں گیس، ایل این جی، ہائیڈروجن، اور توانائی کی صنعت کے لئے عظیم ترمسائل اور زیادہ پُرجوش مواقع کے ساتھ مصروف بہ عمل ہوگی اور ان کی نشاندہی کرے گی۔

کانفرنس کے80 سیشنوں میں 300 سے زائد مقررین کی سننے کے لئے 2500 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے۔ سپر ارلی برڈ ڈیلیگیٹ ریٹ گیسٹیک ویب سائٹ سے 23 اپریل تک دستیاب ہیں۔

اب تک 40 سے زیادہ ہیڈ لائن مقررین کا اعلان کیا جا چکا ہے، بشمول:

  • ہز ایکسی لینسی دھرمیندرا پرادھان معزز وزیر پیٹرولیم و قدرتی گیس، انڈیا
  • پیٹرک پویان، چیئرمین اور سی ای او، ٹوٹل
  • مارٹن وٹیسیلار، انٹیگریٹڈ گیس اور نیو انرجیز ڈائریکٹر اور ممبر ایگزیکٹو بورڈ، شیل
  • اینڈریاس شیرن بیک، سی ای او، یونیپر ایس ای
  • دیو سنیال، ایگزیکٹو نائب صدر، گیس اور لو کاربن، بی پی

گیسٹیک کا انعقاد 13-16ستمبر 2021 تک سنگاپور ایکسپو میں ہوگا۔ مندوبین کی رجسٹریشن اب کُھل گئی ہے ۔ اسٹینڈ بکنگ کے بارے میں استفسار کی خواہش رکھنے والی کمپنیاں ملاحظہ کرسکتی ہیں: https://www.gastechevent.com/the-gastech-exhibition/book-a-stand/

تصویر: https://mma.prnewswire.com/media/1458777/Duncan_Reid___1.jpg

لوگو: https://mma.prnewswire.com/media/1458778/GT_logo_with_dates_and_venue__1_Logo.jpg

Check Also

Unveiling the 8th Future Investment Initiative’s theme: “Infinite Horizons: Investing Today, Shaping Tomorrow”

FII 8th Edition Main Thematic Visual RIYADH, Saudi Arabia, April 18, 2024 (GLOBE NEWSWIRE) — The Future Investment Initiative (FII) Institute is excited to announce the theme for its upcoming 8th edition of the FII conference, scheduled for October 29-31, 2024, at the prestigious King Abdulaziz International Conference Centre (KAICC) in Riyadh, Saudi Arabia. Under […]