Breaking News

‫۱۱ہویں آئی آئی آئی سی ایف کا مکاؤ میں عظیم الشان آغاز ہوگیا

مکاؤ، 2دسمبر،2020 / پی آر نیوز وائر/ —  چائنا انٹرنیشنل کنڑریکٹرز ایسوسی ایشن)سی ایچ آئی این سی اے) اور مکاؤ ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ پروموشن ایجنسی کی میزبانی میں مکاؤ میں دسمبر کی 2تاریخ کو 11ہویں انٹرنیشنل انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ اینڈ کنسٹرکشن فورم(11ہویں آئی آئی آئی سی ایف) کا عظیم الشان آغاز ہوگیا۔مکاؤ ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹیو ہو لٹ سینگ،مرکزی عوامی جمہوریہ چین کی وزارت تجارت کے نائب وزیر وانگ بینگنان،مکاؤ ایس اے آر میں مرکزی عوامی جمہوریہ کے لیائزن دفتر کے ڈائریکٹر جنرل فو زیینگ،مکاؤ ایس اے آر میں عوامی جمہوریہ چین کے وزارت خارجہ کے قائم مقام کمشنر وانگ ڈونگ،مکاؤ ایس اے آر کی قانون ساز اسمبلی کے صدر کو ہوئی این،مکاؤ ایس اے آر حکومت کے سیکرٹری برائے تجارت و مالیات لی وائی نونگ،اور مکاؤ ایس اے آر حکومت کے ٹرانسپورٹ و عوامی فلاح کے سیکرٹری ریمونڈو ڈو روساریو نے چین میں 32 غیر ملکی وفود اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے سربراہان کے ساتھ اس فورم کا آغاز کیا۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_eidn6orq/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

عوامی جمہوریہ چین کی وزارت تجارت کے نائب وزیر وانگ بینگنان،کمبوڈیا کے سینیئر وزیر اور ٹرانسپورٹ و عوامی فلاح کے وزیر سن چانتول،چین پاکستان اکنامک کوریڈور اتھارٹی کے چیئر مین عاصم سلیم باجوہ،چائنا ایکسپوٹ اور انشورنس کارپوریشن (سینو شور) کے چیئر مین سونگ شوگوانگ،اور وولو کنسٹرکشن ایکوپمنٹ کے ایشیا کے صدر ٹوماس کوٹا نے بنیادی نکات پر فکر انگیز تقاریر کیں۔چائنا انٹرنیشنل کنٹریکٹرز ایسوسیشن (سی ایچ آٗئی این سی اے) کے چیئرمین فینگ کائیچن نے افتتاحی تقریب کی میزبانی کی۔

2020 میں انفراسٹرکچر کے شعبے میں دنیا کے سب سے زیادہ متاثر کن تقریب کی حیثیت سے،11ہویں آئی آئی آئی سی ایف نے 40سے زائد ممالک اور خطوں سے 400سے زائد کمپنیوں اور اداروں کے 1,000 سے زائد ممتاز صنعتی شخصیات کو اپنی طرف متوجہ کیا،جن میں چین میں موجود 32غیر ملکی سفارت کار،20سے زائد بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے اعلی عہدے داران،اور ای این آر کےجاری اعدادوشمارکے مطابق سرکردہ 250بین الاقوامی کنٹریکٹر میں سے 60سے زائد کنٹریکٹروں کے ساتھ ساتھ سازوسامان کی تیاری،بین الاقوامی مشاورت،اور انجینئرنگ سہولیات وغیرہ کے شعبے میں کارگزار کمپنیوں کے سینیئر ایگزیکٹیو شامل ہیں۔

حالیہ درپیش مشکلات کے لائحہ عمل طے کرنے اور عالمی انفراسٹرکچر کی ترقی کے فروغ کے موضوع پر،یہ فورم عام طور پر موجود مشکلات کے حل کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے اور خود اعتمادی کی فضا قائم کرنےمیں ایک مثبت کردار ادا کررہاہے اور صنعت کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دے رہاہے۔

اس اثنا میں،مرکزی حکومت کے تعاون کے ساتھ،اور مکاؤ ایس اے آر حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں کی مشترکہ کوششوں سے،اس فورم نے ایک اہم پلیٹ فارم قائم کیا ہے جس کے ذریعے مکاؤ، “بیلٹ اینڈ روڈ” اور گوانگڈانگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا میں حصہ لیتاہے۔

تصویر :https://mma.prnewswire.com/media/1346731/1.jpg

 

Check Also

Duck Creek Hosts Annual One Duck Creek Summit to Build Connection, Belonging and Community

COLUMBIA, S.C., April 17, 2024 (GLOBE NEWSWIRE) — Today, Duck Creek Technologies, the intelligent solutions provider defining the future of property and casualty (P&C) and general insurance, hosts its One Duck Creek Summit in Columbia, South Carolina, bringing employees together from across the globe. Attendees are recognized for their roles in the many councils and […]