Breaking News

‫2017ء سانیا انرجی انٹرنیشنل فورم سانیا، چین میں

سانیا، چین، 29 نومبر 2017ء/سن ہوا -ایشیانیٹ/–

“سبز توانائی اورکم کاربن معیشت”  کے موضوع پر 2017ء سانیا انرجی انٹرنیشنل فورم (ایس ای آئی ایف) 7 سے 8 دسمبر 2017ء کو سانیا، ہائنان، چین میں منعقد ہوگا۔ تب تک وطن سے لے کر بیرون ملک تک توانائی پر 200 ماہرین اور علمی شخصیات پر مشتمل شرکاء موجودہ عالمی توانائی استعمال کے حوالے سے خیالات کے تبادلے، اور سبز توانائی اور اسمارٹ شہر کی تکمیل اور مشترکہ تعمیر کے لیے فورم میں جمع ہوں گی۔

فورم صاف توانائی کے موضوعات پر مرکوز ہوگا جیسا کہ “بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت عالمی توانائی تعاون میں نئے مواقع”، “ہائیڈروجن توانائی کی مستقبل میں پیشرفت” اور “سمت جس میں برقی گاڑیوں کی صنعت جا رہی ہے۔” مقامی اور غیر ملکی معروف توانائي اداروں، بشمول بی پی، شیل، بی اے ایس ایف اور ڈاؤ، کے نمائندگان فورم میں جمع ہوں گے تاکہ سر جوڑیں، توانائی پر اپنے خیالی تناظر کو پیش کریں اور ترقی کے امکانات اور صاف توانائی کی جدید پیشرفت پر تحقیق کریں۔ دریں اثناء، فورم 2017ء ایم این سی جنرل اسمبلی میٹنگ اور سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ سیمینار کا انعقاد بھی کرے گا۔

نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن، ہائنان ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن، اور سانیا میونسپل پیپلز گورنمنٹ ایس ای آئی ایف کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے مکمل مدد دے چکے ہیں۔ یہ عظیم تقریب مشترکہ طور پر چائنا ایسوسی ایشن پالیسی سائنس، چائنا پٹرولیم اینڈ کیمیکل انڈسٹری فیڈریشن اور چانگ فینگ انرجی انکارپوریٹڈ کی جانب سے منظم اور سانیا چانگ فینگ انٹرنیشنل انرجی فورم کمپنی لمیٹڈ، دی گوئنگ گلوبل کنفیڈریشن اور سی پی سی آئی ایف دی کمیٹی آف ملٹی نیشنلز کی جانب سے اختیار کی گئی ہے۔

ذریعہ: چانگ فینگ انرجی انکارپوریٹڈ

Check Also

LEAs seize about 125,000kg of drugs across country

In the ongoing anti-smuggling operations across the country, the law enforcement agencies have seized about one hundred and twenty-five thousand kg of drugs. Over twelve hundred drug dealers were also apprehended during the operations. So far, 651 k...