Breaking News

‫2020 ایسٹ ایشیاء میرین کارپوریشن پلیٹ فارم چنگ ڈاؤفورم چنگ ڈاؤمیں منعقد ہوا

چنگڈاؤ، چائنا، 14 اکتوبر 2020 /  شنہوا – ایشیا نیٹ / — 22 ستمبر 2020 کو ایسٹ ایشیا میرین کارپوریشن پلیٹ فارم چنگ ڈاؤفورماور چنگ ڈاؤانٹرنیشنل میرین ویک کا آغاز چنگ ڈاؤویسٹ کوسٹ نیو ایریا میں ہوا ۔ ماہرین ، اسکالرز اور دنیا کے مختلف ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے اشرافیہ اور بین الاقوامی تنظیمیں میرین فیلڈ میں مختلف ممالک کے مابین گہرے تعاون کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لئے آن لائن اور آف لائن جمع ہوئے۔

اس فورم کی میزبانی وزارت برائے قدرتی وسائل اور شینڈونگ پرووینشل پیپلز گورنمنٹ نے کی، جو چنگ ڈاؤمیونسپل پیپلز گورنمنٹ اور شیڈونگ پورٹ گروپ کے زیر اہتمام ہے اور اسکی تعمیل چنگ ڈاؤویسٹ کوسٹ نیو ایریا کی انتظامی کمیٹی کے ذریعے کی گئی ہے۔ یہ سات سیگمنٹس پر مشتمل ہے جس میں ایک مرکزی فورم، چار ذیلی فورمز (انٹر نیشنل ہائی اینڈ فارم آن اوشن ہیلتھ، ایسٹ ایشیا میرین کلچر اینڈ ٹورزم ڈیولپمنٹ فورم، ایسٹ ایشیا سی پورٹ الائنس کانفرنس اور انٹرنیشنل سی ویڈ اینڈ ہیلتھ انڈسٹری فورم)، ایک مقابلہ ( عالمی میرین انٹیلیجنٹ ٹیک انوویشن اینڈ انٹرپرینورشپ مقابلے کا فائنل) اور ایک ایکسپو (ایسٹ ایشیا میرین ایکسپو)۔

اس فورم پر متعدد ہیوی بھاری بھرکم تحقیقی رپورٹ جاری کی گئی ہیں، جیسے کہ ایسٹ ایشیا میرین کارپوریشن رپورٹ  (2020), مشرقی ایشین ممالک کی سمندری ماحولیاتی تحفظ اور گورننس سے متعلق رپورٹ اور مشرقی ایشیا کے ساحلی شہروں کی ثقافت اور سیاحت کی ترقی کا انڈیکس (2020) جو مشرقی ایشیا میں میرین کارپوریشن (سمندری تعاون) کے لئے آگے کی راہ دکھاتا ہے۔ ایسٹ ایشیا مرین کارپوریشن رپورٹ (2020) کے مطابق، مشرقی ایشیا میں میرین کارپوریشن کو اس وقت نئے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن سمندری تعاون (میرین کارپوریشن) کو مستحکم کرنے کے لیے تمام فریقوں کے اتفاق رائے اور توقعات میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی ہے، جس طرح سمندری تعاون کے لیے سرمایہ کاری اور مدد ملتی ہے اور ترقی کے لئے بہت بڑی جگہ اور موقع ملتا ہے۔

مشرقی ایشیاء میرین کارپوریشن پلیٹ فارم چنگ ڈاؤفورم کے بین الاقوامی پلیٹ فورم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ، چنگ ڈاؤویسٹ کوسٹ نیو ایریا نے ہنر مندی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اپنی کوششوں کو دوچند کردیا ہے۔ فورم میں 24 کلیدی منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ،ان میں 12 اہم صنعتی منصوبے ہیں جن میں مجموعی طور پر آر ایم بی 45.1 بلین کی سرمایہ کاری ہے ، جس میں دس بڑی صنعتوں جیسے کہ میرین ہائی اینڈ  سازوسامان ، نیوجنریشن انفارمیشن ٹیکنالوجی ، نئی توانائی اور نیا مواد شامل ہیں۔ اور اعلی سطح کےہنرمندوں کی سربراہی میں12 پروجیکٹس ، جنمیں 7 ابھرتے ہوئے اسٹریٹجک فیلڈز جیسے ہائی اینڈ سازوسامان کی تیاری ، نئی توانائی ، نیا مواد ، انٹرنیٹ آف تھنگز ، بایو میڈیسن ، توانائی کا تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ جیسے 250 سے زائد ہنر مند شامل ہیں۔

“ایک سمارٹ مستقبل کے لئے کشادگی اور رابطے” کے مرکزی خیال کے  گرد تھیم بناتے ہوئے ، اسٹیٹ کونسل کے ترقیاتی تحقیقاتی مرکز کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اور چین انٹرپرائزز ایوالوایشن ایسوسی ایشن کے صدر ہاؤ یونچون اورمشہور میکرو اکانومسٹ اور چین کے زرعی بینک کے سابق چیف اکانومسٹ ژیانگ سونگزو کے علاوہ دیگر معروف ماہرین معاشیات ، اسکالرز اور کاروباری افراد نے بالترتیب کلیدی تقاریر کیں۔

فورم کا ایک سیگمنٹ۔ ایسٹ ایشیا میرین ایکسپورٹ 2020 مسلسل 27  ستمبر تک جاری رہا۔ ایکسپو نے پہلی بار نیا “آف لائن + آن لائن” نمائش کا طریقہ  کار اختیار کیا اور بین الاقوامی تعاون اور اسٹریٹجک انڈسٹری، میرین انجینئرنگ کا سامان، اور میرین سائنس اور ٹیکنالوجی۔ نیا بنیادی ڈھانچہ اور نئی صنعتیں۔ بین الاقوامی صارف سامان، صنعت کی معاون اجناس اور ماہی گیری اور آبی مصنوعات  کے لیے  نمائش کے چھ شعبے قائم کیے۔

یہ معلوم ہوا ہے کہ مشرقی ایشیا میرین کارپوریشن پلیٹ فارم نیشنل بیلٹ اینڈ روڈ کے تعمیراتی منصوبہ میں ترجیحی پروموشن کا منصوبہ ہے اور پرانے گروتھ ڈرائیورز کو  نئے سے تبدیل کرنے کے لئے شینڈونگ کے اقدام میں فروغ دینے کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ مشرقی ایشیا میرین کارپوریشن  کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے چنگ ڈاؤویسٹ کوسٹ نیو ایریا اس فورم کی میزبانی کے فرائض پانچ سال سے سرانجام دے رہا ہے، جو مجموعی طور پر 53  ممالک اور خطوں کے 1100 مہمان اور 1600 سے زیادہ کاروباری افراد کی توجہ کا مرکز بنا رہا اور اس نے باہمی تعاون کی کامیابیوں کا ایک تسلسل حاصل کرلیاہے۔ اس وقت ، چین ، جاپان ، جنوبی کوریا اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے مابین گہرے تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایسٹ ایشیا میرین کارپریشن پلیٹ فارم چنگ ڈاؤفورم ایک اہم ذریعہ بن گیا ہے۔

ماخذ: وزارت برائے قدرتی وسائل اور شینڈونگ پیپلز گورنمنٹ

 

Check Also

Duck Creek Hosts Annual One Duck Creek Summit to Build Connection, Belonging and Community

COLUMBIA, S.C., April 17, 2024 (GLOBE NEWSWIRE) — Today, Duck Creek Technologies, the intelligent solutions provider defining the future of property and casualty (P&C) and general insurance, hosts its One Duck Creek Summit in Columbia, South Carolina, bringing employees together from across the globe. Attendees are recognized for their roles in the many councils and […]