Breaking News

‫CIFIT 2020 کنٹری گیسٹ آف آنر فلپائن نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے نیا کثیر مارکیٹ برانڈ جاری کر دیا

جیامن، چین 8 ستمبر 2020/PRNewswire/ — A فلپائن کا ایک وفد آج سرمایہ کاری اور تجارت کے لئے چین کے بین الاقوامی میلے (CIFIT) میں ایک پروقار مہمان خصوصی پیویلین کھولے گا اور وہ چین اور دنیا کو ایشیاء کے اندر کاروباروں کو وسعت دینے کے لئے غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کے ایک اہم مقام کے طور پر اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے تیار ہے۔

میلے میں شرکت کرنے والے چین اور ASEAN کے سرمایہ کار فلپائن کے نئے بین الاقوامی سرمایہ کاری برانڈ “ایسا فلپائن میں کر دکھائیں”Make It) Happen in The Philippines) کی پہلی نقاب کشائی کا تجربہ حاصل کریں گے، جو غیرملکی سرمایہ کاری کی قیادت کو تحریک دینے کے لئے تیار کی گئی فلپائن کی پہلی مستحکم اور جامع کثیر شعبہ جاتی اور کثیر مارکیٹ مہم ہے۔

ایشیا کی سب سے بڑی معیشت چین کے علاوہ امریکہ اور برطانیہ سمیت دنیا کی سب سے بڑی صارف مارکیٹوں میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں میں تیار اور آزمایا گیا نیا سرمایہ کاری برانڈ اور کلی طور پر انضمام شدہ مارکیٹ مہم غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری کے لئے یکساں کاروباری شناخت بنے گی۔

مارکیٹ کی لچک، مطابقت پذیری اور ‘ایسا فلپائن میں کر دکھائیں’ مثبت ذہنیت کو فروغ دیتے ہوئے، ‏Make It Happen In The Philippines سرمایہ کاری برانڈ کو فرمائشی مواد، مارکیٹنگ کتابچوں اور ایک سیلفی وال کے ساتھ CIFIT میں لانچ کیا جائے گا۔ سرمایہ کار www.philippines.business کو سٹینڈ پر رکھے مانیٹروں اور لیپ ٹاپس کے ذریعے ملاحظہ کرتے ہوئے نئے برانڈ اور فلپائن کی اقتصادی ترقی کی کامیابی کی کہانی کا تجربہ کرنے کے قابل ہوں گے۔

فلپائن کی معاشی کامیابی کا محرک جزوی طور الیکٹرانکس کی تیاری (2018 میں اس کی قدر 37$ بلین تھی)، آٹوموٹِو، ایروسپیس، آئی ٹی اور صحت سمیت اہم شعبوں میں اس کی قوت، گنجائش اور صلاحیت رہی ہے، جس کی وجہ سے اس نے سیمینز، AG، مٹسبشی، لفتھانسا جیسے متعدد بڑے کاروباری اداروں کو اپنی جانب راغب کیا اور وہ اب مارکیٹ میں مستحکم ہو چکے ہیں۔

فلپائن کے محکمہ تجارت اور صنعت (DTI) کے سیکریٹری ریمون ایم لوپیز نے کہا: “ہم شکرگزار ہیں کہ CIFIT کی انتظامی کمیٹی کنے دو مسلسل سالوں کے لئے ہمیں گیسٹ آف آنر ہونے کا غیرمعمولی اعزاز بخشا ہے، جو ASEAN کی منڈی میں غیرملکی سرمایہ کاری کی سرکردہ منزل کے طور پر ہماری کامیابی کا اعتراف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلپائن دنیا میں کاروبار کرنے کے لئے ایک انتہائی اہم جگہ ہے اور اسے ایشیا کی سرکردہ معیشتوں اور تیزی کے ساتھ ترقی کرتی ہوئی ابھرتی ہوئی منڈیوں میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ عالمی معیشت کو متاثر کرنے والے حالیہ طبی بحران کے تناظر میں، ہم نے کاروبار کرنے کی سہولت کو برقرار رکھنے اور کاروباروں پر کووڈ-19 کے اثر کو کم کرنے کے لئے مختلف انواع کی مراعات اور اقدامات کے ساتھ فوری کاروائی کی ہے۔ ہم CIFIT 2020 میں اور اس سے بعد بھی عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ اپنی “ایسا کر دکھائیں” سرگزشت شیئر کرنے اور ان کے ساتھ شراکت داری کرنے کے منتظر ہیں۔”

ہر سال اس کی معیشت میں اربوں ڈالر لا کر اور کام کے مواقع پیدا کر کے غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری فلپائن کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے: فلپائن کی FDI میں پچھلے تین سالوں کے مقابلے میں 2019 سے قبل تین سالوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔1 “فلپائن میں ایسا کر دکھائیں” سرمایہ کاری برانڈ اور اس کا معاون تشہیری پروگرام فلپائن کی مطابقت پذیری کی ذہنیت کو اجاگر کرتا ہے جو عالمی وباء کے تناظر میں ضروری ہے۔

اس کی مارکیٹ کے مسابقتی فوائد جیسا کہ نوجوان اور مستعد افرادی قوت، انگریزی میں مہارت اور سروس پر مبنی کام کرنے کی اقدار کے علاوہ اس کی جنوب مشرقی ایشیا کے قلب میں موجود اس کے تزویراتی محل وقوع، اس کے تیزی کے ساتھ ترقی کرتے ہوئے آئی ٹی پارکس اور اقتصادی زونز اور انفراسٹرکچر کے ذریعے مستحکم اقتصادی نمو پر توجہ مرکوز کرنے کی وجہ سے عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ دونوں نے V شکل کی بحالی کی پیشن گوئی کی ہے، 6.2 سے لے کر 6.8 فیصد تک پلٹا کھاتے ہوئے۔

‘فلپائن میں ایسا کر دکھائیں’ سرمایہ کاری برانڈ، فلپائن میں سرمایہ کاری کے مواقع اور امکانات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے، سرمایہ کاروں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ نئے کثیرالسانی ڈیجیٹل تشہیری پلیٹ فارم پر تشریف لائیں اور www.philippines.business پر بورڈ آف انوسٹمنٹس سے بات کریں۔

فلپائن بورڈ آف انوسٹمنٹس کے بارے میں:

فلپائن بورڈ آف انوسٹمنٹس (BOI) محکمہ تجارت اور صنعت (DTI) کی منسلکہ ایک ایجنسی ہے اور یہ فلپائن میں سرمایہ کاریوں کے فروغ کے لئے ذمہ دار سرکردہ حکومتی ادارہ ہے۔ سرمایہ کاریوں کے فروغ میں سبقت لیتے ہوئے، BOI فلپائن کے شہریوں اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی اقتصادی سرگرمیوں کے اپنے مرضی کے شعبوں میں کوشش کرنے اور ترقی کرنے میں مدد دیتا ہے۔ BOI فلپائن میں کاروبار کرنے کے لئے ون سٹاپ شاپ ہے۔ فلپائن میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں مزید جاننے کے لئے، www.philippines.business ملاحظہ کریں۔

1 ماخذ: عالمی بینک

Check Also

Concentrix + Webhelp Rebrands as Concentrix

Company’s rebranded identity solidifies its position as the global technology and services organization, powering the brands of the future NEWARK, Calif., April 22, 2024 (GLOBE NEWSWIRE) — Concentrix Corporation (NASDAQ: CNXC), a global technology and services leader that has been operating under the trade name of Concentrix + Webhelp, today announced its transition to the […]