Breaking News

108 واں کینٹن میلہ کامیابی سے اختتام پذیر

AsiaNet 42365

کوانگچو، چین، 29 نومبر 2010ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا – ایشیا نیٹ /

خریداروں کی حاضری میں معمولی کمی جبکہ کاروبار میں تھوڑا اضافہ

تبدیلی میں کاروباری ڈھانچے کے مشاہدے کا رجحان

چین کا بڑا اور انتہائی با اثر پیشہ وارانہ تجارتی ایونٹ 108 واں کینٹن میلہ 4 نومبر کو کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ دنیا بھر کے 208 ممالک اور خطوں کے 200,612 سمندر پار خریداروں نے میلے میں شرکت کی جو کہ 107 ویں سیشن کے شرکاء کی تعداد سے صرف 2.38 فیصد کم لیکن گذشتہ سال سے 5.7 فیصد زیادہ ہے۔ خریداروں کی نمائندگی کے ساتھ پانچ بڑے ممالک اور خطے یہ رہے: ہانگ کانگ ایس اے آر، ریاستہائے متحدہ امریکا، صوبہ تائیوان، ایران اور روس۔

کینٹن میلے کا یہ سیشن بہ آسانی چلتا رہا۔ سمندر پار حاضرین میلہ میں شرکت کے لیے سرگرم رہے اور خرید و فروخت کا ماحول گرم رہا۔ 107 ویں سیشن کے مقابلے میں خریداروں کی حاضری کچھ کم جبکہ کاروبار میں تھوڑا اضافہ دیکھا گیا تاہم اب بھی بحران سے قبل کے برابر نہیں ہے۔ اقتصادی بحران سے قبل اعداد و شمار کے مقابلہ میں ایسا بہت کم ہوا کہ خریداروں کی حاضری کچھ کم  ہو جبکہ کاروبار میں تھوڑا اضافہ ہوا۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس سیشن میں موثر خریداروں کے تناسب میں اضافہ ہوا تاہم بحالی کے رجحان اور غیریقینی توقعات دونوں کے باعث طلب متاثر ہوئی ہے۔ مارکیٹ تفریق سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ مختلف ممالک  اپنی مقامی مارکیٹ کی بحالی کے مختلف درجات میں ہیں اور عالمی اقتصادی بحالی کی بنیادیں  مضبوط نہیں ہوئیں اور مستقبل کی غیریقینی کیفیت برقرار ہے۔

کینٹن میلہ کے ترجمان جناب لیو جیانجن نے زور دیا کہ خام مال کی قیمتوں میں اضافہ اور آر ایم بی کی قدردانی کی دہری تاثیر کے ساتھ برآمد کاروباری کے لیے سودے بازی کے دباؤ میں بہت زیادہ  اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ سالوں میں اکثر کاروباری اداروں نے برانڈ – بلڈنگ اور جدید ڈیزائن میں اپنی کوششوں و سرمایہ کاری کو مسلسل مضبوط کیا ہے اور محولیاتی تحفظ کے تصور اور مصنوعات کی تحقیق و تخلیق کو بہت زیادہ اہمیت دی ہے۔ او ای ایم سے او ڈی ایم کی جانب تبدیلی کا رجحان بالکل واضح ہے۔

اگلا کینٹن میلہ ایک بار پھر کوانگچو، چین کے شہر میں آئندہ سال اپریل اور مئی کے درمیان جاری رہے گا۔

ذرائع ابلاغ کے لیے رابطہ:

جناب زیوینگ وو، +86-20-8913-8628، xiaoying.wu@cantonfair.org.cn

ذریعہ: چائنا فارن ٹریڈ سینٹر (سی ایف ٹی سی)

Check Also

Unity Foods Ltd Reports Growth and Diversification Plans

Karachi, Unity Foods Ltd (UNITY) held a briefing session to discuss its financial results for the fiscal year 2023 and to outline its future strategic direction. The company reported an increase in its topline and gross margins, along with plans for ex...

The post Unity Foods Ltd Reports Growth and Diversification Plans appeared first on Pakistan Business News.