Breaking News

108 واں کینٹن میلہ گھر جیسی خدمت پیش کررہا ہے

کوانگچو ، چین، 30 ستمبر / پی آر نیوز وائر – ایشیا – ایشیا نیٹ /

23 ہزار نمائش کنندگان اور 57 ہزار اسٹینڈز کے ساتھ 108 واں کینٹن میلہ تین مختلف مراحل میں 15 اکتوبر سے 4 نومبر تک منعقد ہوگا۔ ہر مرحلے میں مختلف اقسام کی صنعتیں اور مصنوعات شامل ہوں گی اور ہر مرحلہ ایک بڑی نمائش کی طرح 1.1 ملین مربع میٹر سے زائد کی جگہ پر پھیلا ہوگا۔ میلے کی آنے والے نشست میں خریدار اور نمائش کنندگان کس قسم کی خدمات سے استفادہ حاصل کرسکیں گے ؟  کینٹن میلہ کی خدمات میں جامع طور پر بہتر بنایا گیا تاکہ وہ زیادہ باسہولت ہوں، نمائش سے ملحقہ علاقہ مزید خوبصورت اور پیش کردہ سامان زیادہ ماحول دوست  ہو۔

عالمی خریداروں وسیع، پیشہ ورانہ اور موثر خدمات پیش کرنے کے لیے کینٹن میلہ نے کال سینٹر کی تعمیر اور کسٹمر سروس ہاٹ لائن (+86-20-2888-8999)(Outbound) قائم کرنے کے لیے کروڑ يوان سے زائد کی سرمایہ کاری  کی ہے۔  ہاٹ لائن 30 ایکسٹیشنز رکھتی ہے جو پانچ زبانون میں خدمات  پیش کرتی ہے جن میں چینی، انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی اور روسی زبانیں شامل ہیں جو دنیا بھر کے خریداروں کے ساتھ پیشہ ورانہ مشاورت، خریدار کو دعوت، خریدار  کا تبصرہ اور کاروبار پسندی کے سلسلے میں خدمات فراہم کرتی ہے۔ خریداروں کے لیے  دستیاب براہ راست فون کی  ایسی سہولت کے ساتھ یہ یقین کیا  جاتا ہے کہ تمام خریدار جامع، صاف ستھری، باسہولت اور انسان مرتکز خدمات سے مستفید ہوسکیں گے ۔

نمائش کے شرکاء نہ صرف کاروباری مواقع حاصل کریں گے بلکہ ایک پر سکون سفر کا لطف بھی اٹھا سکیں گے۔ تمام شرکاء کو آرام دہ ماحول پیش کرنے کے لیے ، ماحول کو سرسبز و شاداب و بہتر بنانے، نمائش کی عمارت کے آس پاس موجود ہرے بھرے قطعات کو مزید بہتر بنانے اور سدابہار نمائشی ماحول بنانے پر چائنا فارن ٹریڈ سینٹر 2 کروڑ يوان سے زائد سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ یقین کیا گیا ہے کہ تمام شرکاء خوبصورت، پرسکون اور سرسبز و شاداب ماحول میں خوشی سے کاروباری لین دین کرسکیں گے۔

دریں اثناء کم-کاربن نظریے کی مدد سے کینٹن میلے نے ماحول کی حفاظت اور تونائی کے بچاؤ پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ تعمیر کے دوران منتظمین نے یہ بھی مشورہ دیا کہ تعمیری ادارے ری سائیکل ہونے کے قابل اور ماحول دوست خام مال اور سجاوٹ  کے سامان کو اپنائیں تاکہ ماحول دشمن فضلے سے بچا جاسکے۔

اس کے علاوہ کینٹن میلہ  مزید سخت حفاظتی، مضبوط ٹریفک انتظامات، جامع جدید آن لائن اراکین کی خدمات، اور بہتر کینٹن فیئر اوورسیز وی آئی پی  کلب کا وی آئی پی سلسلہ اور دیگر منفرد خدمات پیش کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ضیافت کے ماحول اور معیار کو مزید بڑھائے گا اور ساتھ ساتھ شرکاء کو گنجائش ، ضیافت  اور سفر وغیرہ میں آرام اور فوائد دونوں فراہم کرے گا۔

ذریعہ: چائنا فورن ٹریڈ سینٹر (سی ایف ٹی سی)

ریلیز: جمعرات ، 30 ستمبر 2010ء  – 9 بجے

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

جناب سیاؤینگ وو،

+86-20-8913-8628

Check Also

FPCCI Endorses Pakistan Customs’ New LIVE System to Enhance Trade Accuracy and Control Mis-invoicing

Karachi, In an effort to combat mis-invoicing and promote trade accuracy, Pakistan Customs has introduced the Linking International Value (LIVE) System, which was presented during a session hosted by the Federation of Pakistan Chambers of Commerce and ...

The post FPCCI Endorses Pakistan Customs’ New LIVE System to Enhance Trade Accuracy and Control Mis-invoicing appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *