Breaking News

111 واں کینٹن میلہ اپریل میں شروع ہوگا

چین کا سب سے بڑا تجارتی میلہ عالمی منظرنامے پر کاروباروں کی مکمل مدد کے لیے تیار

گوانگ چو، چین، 16 فروری 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیا/–

کینٹن میلہ 15 اپریل سے اپنے 111 ویں سیشن کے آغاز کے ساتھ ایک مرتبہ پھر دنیا کے سرفہرست خوردہ فروشوں اور با اثر کاروباری و سیاسی شخصیات کا خیر مقدم کرنے کے لیے تیار ہے۔

(تصویر: http://www.prnasia.com/sa/2012/02/15/201202151945196456.jpg)

گزشتہ 56 سالوں میں کینٹل میلہ نفع بخش چینی مارکیٹ میں داخلے اور باقی دنیا میں مسابقت میں اضافے کے کے خواہشمند چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے اہم ترین تقاریب میں سے ایک بن چکا ہے۔

یہ بات آج سے زيادہ کبھی سچ ثابت نہیں ہوگی۔ جب امریکہ کساد بازی سے نکلنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے اور یورپ بدتر ہوتے ہوئے اقتصادی بحران میں جکڑا ہوا ہے، چین کی معیشت ترقی کی منازل طے کر رہی ہے اور کہیں زیادہ کھل رہی ہے۔ چین کے 12 ویں پنج سالہ منصوبے کے تحت حکومت اپنے شراکت داروں کے ساتھ زیادہ متوازن تجارت کے لیے برآمدات کو بڑھانے سے وابستہ ہے۔ اور کینٹن میلہ چین میں مصنوعات اور خدمات کے بہاؤ کو تحریک دینے کے لیے شریک غیر ملکی کاروباری اداروں کی تعداد میں اضافے کے ذریعے اس راہ کو ہموار کرنے میں مدد دے رہا ہے۔

15 اکتوبر سے 4 نومبر 2011ء تک ہونے والا 110 واں کینٹن میلہ اب تک کا سب سے زیادہ بین الاقوامی تجارتی میلہ تھا۔ اس ایونٹ نے،جس میں چین کی عالمی تجارتی تنظیم میں شمولیت کو 10 سال بھی مکمل ہوئے، 210 ممالک اور خطوں کے تقریباً 210,000 خریداروں کو کھینچا اور کاروبار میں 38 ارب ڈالرز پیدا کیے، جو بہار میں 109 ویں سیشن سے 3 فیصد زیادہ تھا۔

تبدیلیاں طویل المیعاد شراکت داروں کے لیے ظاہر تھیں۔ جیم اسٹونز اینڈ جیولرز سینٹر کے جنرل مینیجر علی صالح نے کہا کہ “میں پہلی بار 1978ء میں کینٹن میلے میں آیا تھا، میں بہت ساری بہتریوں اور پیشرفت کا شاہد ہوں۔ گزشتہ سالوں میں، خصوصاً کھولنے کی پالیسی کو اختیار کرنے کے بعد، غیر ملکی مہمانوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔”

ابھرتی مارکیٹوں کے ساتھ چین کی تجارت کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے روس، برازیل اور بھارت کے خریداروں کی جانب سے پہلے سے کہیں زیادہ معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ برازیلی کمپنی فیٹ منکی کی نمائندگی کرنے والے خریداری سرجیو ریبولو نے کہا “کینٹن میلے میں آمد کا یہ میرا پہلا موقع ہے اور میں جو چاہتا تھا وہ پاچکا ہوں۔ میلہ بہت بڑا اور شاندار ہے۔”

کینٹن میلے کا 111 واں سیشن 15 اپریل سے 5 مئی تک گوانگ چو، چین کے کینٹن فیئر کمپلیکس میں ہوگا۔ مزید معلومات کے لیے http://www.cantonfair.org.cn ملاحظہ کیجیے۔

ذریعہ: چائنا فارن ٹریڈ سینٹر (CFTC)

Check Also

World Heritage Day observed

World Heritage Day was observed on Thursday. The theme of the day this year is "Disasters and Conflicts Through the Lens of the Venice Charter". Source: Radio Pakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *