115 واں کینٹن میلہ “ڈیزائن- تجارت کو نئی سطحوں پر لے جانے والا”

گوانگ چو، چین،4 اپریل 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — اسپین سے تعلق رکھنے والے ہوان سباتا کینٹن میلے کی نئے کاروبار تخلیق کرنے کی صلاحیت کے بارے میں سب جانتے ہیں۔ گزشتہ سال چین کی شہرت یافتہ تجارتی تقریب میں پہلی بار شرکت کرتے ہوئے ہسپانوی ڈیزائن ادارے اینیما کے یہ سربراہ چینی کمپنیوں کی جانب سے نئی مصنوعات تخلیق کرنے کے آرڈر لے لے کر تھک گئے۔

شوژو میں ایک ادارے کی جانب سے نئے ویکیوم کلینر کے ڈیزائن کا آرڈر لینے کے بعد جلدی جلدی مشروب  پیتے ہوئے سباتا نے کہا کہ “ہم بہت خوش ہیں، بہت مصروف لیکن بہت خوش بھی۔ اس کینٹن میلے میں شرکت کرنے کا مطلب ہے کہ نئے کاروباری کے لیے زبردست ایام۔”

“ساختہ چین” سے “تخلیق چین” تک، آج چین کی معیشت رسدی زنجیر میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ 15 اپریل کو گوانگ چو کے شہر میں شروع ہونے والا 115 واں کینٹن میلہ اس عمل کو تیز کرے گا۔

مصنوعات کے ڈیزائن میں امتیاز میلے کی بڑی خصوصیات میں سے ایک بن چکا ہے۔ “ڈیزائن تجارت کو فروغ دیتا ہے” وسیع تقریبات کی بڑھتی ہوئی کامیابی کے ساتھ، یہ ڈیزائن کے ذریعے تجارت کے فروغ کے لیے ایشیا کے اہم ترین فورمز میں سے ایک کی حیثیت سے مضبوط ہوچکا ہے۔

معمول کے کینٹن میلہ پروڈکٹ ڈیزائن اینڈ ٹریڈ پروموشن سینٹر (PDC) اور کینٹن میلہ (CF) ایوارڈز کی میزبانی کرتے ہوئے 115 واں کینٹن میلہ “چین کے سرفہرست 10 صنعتی ڈیزائن اداروں اور کینٹن میلہ نمائش کنندگان کے لیے جوڑی دار تلاش کرنے کی تقریب” بھی متعارف کروائے گا۔ 17 اپریل کو ہونے والی یہ تقریب چین کے معروف ڈیزائن اداروں اور مستحکم ساخت گروں کو یکجا کرے گا۔ یہ میلہ ڈیزائن حکمت عملی، برانڈ مارکیٹنگ، فیشن معلومات اور ٹیکنالوجیکل جدت طرازی پر مشتمل چار موضوعاتی فورمز بھی پیش کرے گا۔

چینی برآمد کنندگان کی بڑھتی ہوئی تعداد بین الاقوامی آرڈرز کی وصولی کرتے ہوئے ڈیزائن امتیاز حاصل کرنے کی کوششوں پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔ 2013ء میں پیش کردہ کینٹن میلے کے سی ایف ایوارڈز کی جاری کامیابی چینی ساخت گری میں جدت طرازی کی بڑھتی ہوئی سطح کا اشارہ ہے، ایک ایسا رحجان جسے غیر ملکی ڈیزائن ماہرین اور اداروں نے بھی جدید مصنوعات کے لیے تسلیم کیا ہے۔

پہلی بار 109 ویں کینٹن میلے میں پیش کردہ پی ڈی سی بین الاقوامی ڈیزائن اداروں اور چینی ساخت گروں  کے درمیان تبادلے کے پلیٹ فارم کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔ پی ڈی سی کی کامیابی اعدادوشمار سے ظاہر ہے۔ دنیا بھر کی50 سے زیادہ ڈیزائن کمپنیاں گزشتہ سال 114 ویں کینٹن میلے کے مرحلہ 1 میں پی ڈی سی کے ساتھ متحرک تھیں۔ انہوں نے 6,387 متوقع صارفین کی توجہ مبذول کروائی، جن میں سے 1,178 نے معاہدے کے لیے دلچسپی دکھائی۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے : http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp

ذریعہ: کینٹن میلہ

Check Also

Sindh CM allots portfolio to eight sworn-in Provincial Ministers

Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah has allotted the portfolio to eight sworn-in Provincial Ministers in the Sindh cabinet. The newly appointed eight ministers have already taken oath. Source: Radio Pakistan