Breaking News

2010ء شمالی امریکی فائبر ٹو دی ہوم تجارتی میلہ 12 سے 19 ستمبر کو لاس ویگاس میں ہوگا

واشنگٹن، 27 مئی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

شمالی امریکہ کا سب سے بڑا فائبر ٹو دی ہوم (ایف ٹی ٹی ایچ) تجارتی میلہ 2010ء پانچویں کانفرنس و نمائش (http://www.ftthconference.com) 12 سے 16 ستمبر 2010ء کو لاس ویگاس، نیواڈا، امریکہ کے وینیٹیئن ہوٹل-ریزورٹ-کیسینو میں منعقد ہوگی۔

یہ تقریب دنیا بھر سے براڈ بینڈ اور ٹیلی کمیونی کیشنز سے وابستہ تقریباً 2 ہزار ایگزیکٹوز شرکت کریں گے – جن کا تعلق ٹیلی کام آلات بنانے والے، آپٹیکل کمپوننٹ وینڈرز، براڈ بینڈ سروس پرووائیڈرز، اور نیٹ ورک انجینئرنگ کمپنیوں سے ہے – تاکہ وہ جدید ایف ٹی ٹی ایچ ٹیکنالوجیز دیکھ سکیں اور آل-فائبر نیٹورکس کی ڈپلائمنٹ کے لیے حکمت عملیوں پر گفتگو کر سکیں۔

تجارتی میلے میں 130 سے زائد نمائش کنندگان موجود ہوں گے جو جدید ترین ایف ٹی ٹی ایچ ساز و سامان کی نمائش کریں گے، ساتھ ساتھ ایف ٹی ٹی ایچ ٹیکنالوجیز، ڈپلائمنٹ کی حکمت عملیوں اور کاروباری مشقوں کے حوالے سے 50 تعلیمی سیشن بھی نمائش کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

کلیدی مقرر این بی این کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مائیکل کوئیگلی ہوں گے، یہ ادارہ 2009ء ملک کے 90 فیصد گھروں، اسکولوں اور کام کے مقامات کو 100 میگابٹ براڈبینڈ سروس فراہم کرنے کے لیے مقامی نیٹ ورک پر فائبر تعمیر اور آپریٹ کرنے کے لیے آسٹریلوی حکومت کی جانب سے قائم کیا گیا تھا۔

ایف ٹی ٹی ایچ امریکہ کے 16 فیصد سے زائد گھرانوں کے لیے دستیاب ہے جس کے ذریعے تقریباً چھ ملین گھر منسلک ہیں۔ ایف ٹی ٹی ایچ کونسل کے ایک حالیہ سروے سے معلوم ہوا کہ بر اعظم کی تین چوتھائی سے زائد ٹیلی فون کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ اگلے چند سالوں میں ایف ٹی ٹی ایچ کے لیے اپ گریڈ کرنا چاہتی ہیں۔

لاس ویگاس کانفرنس میں لاطینی امریکہ کے اداروں کے لیے خصوصی سیشن اور نیٹ ورکنگ مواقع بھی ہوں گے، ساتھ ساتھ ایف ٹی ٹی ایچ کونسل کے لاطینی امریکہ چیپٹر کا اجلاس بھی ہوگا۔

نو سال سے قائم شدہ فائبر ٹو دی ہوم (ایف ٹی ٹی ایچ) کونسل ایک غیر منافع بخش انجمن ہے جو براہ راست جدید فائبر آپٹک کنکشنز کے ذریعے وڈیو، انٹرنیٹ اور/یا وائس سروسز فراہم کرنے والے اداروں اور تنظیموں پر مشتمل ہے — اس میں ایف ٹی ٹی ایچ نیٹ ورکس کی منصوبہ بندی کرنے والے اور انہیں بنانے والے ادارے بھی شامل ہیں۔ اس کا مقصد ایف ٹی ٹی ایچ سلوشنز کے حوالے سے سرکاری و حکومتی عہدیداروں میں شعور اجاگر کرنا اور فائبر ٹو دی ہوم کی فراہمی کو فروغ دینا اور تیز تر کرنا اور ان نیٹ ورکس کی فراہمی سے وابستہ زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔ کونسل کے بارے میں مزید معلومات www.ftthcouncil.org پر مل سکتی ہیں۔

ذریعہ: فائبر-ٹو-دی-ہوم کونسل شمالی امریکہ

رابطہ: ڈیوڈ سینٹ جان از فائبر-ٹو-دی-ہوم کونسل شمالی امریکہ،

+1-315-849-3800،

media@ftthcouncil.org

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *